فارسی زبان

فارسی/پارسی ایک ہند-یورپی زبان ہے جو ایران، افغانستان اور تاجکستان میں بولی جاتی ہے۔ فارسی کو ایران، افغانستان اور تاجکستان میں دفتری زبان کی حیثیت حاصل ہے۔ ایران، افغانستان، تاجکستان اور ازبکستان میں تقریباً 12 کروڑ افراد فارسی زبان کو سمجھ اور بول سکتے ہیں۔

فارسی زبان یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔

فارسی
فارسی، (форсӣ)(فَورسی)
فارسی زبان
لَفظ‌فارسی فارسی‌خَطاطی مَیں (خط نستعلیق)
تلفظ[fɒːɾˈsiː] (فارسی زبان سنیے)
مقامی 
مقامی متکلمین
7 کَرَوڑ (date missing)
(11 کَرَوڑ کُل مُتَکلِّمِین)
ابتدائی شکل
قدیم فارسی
  • وسط فارسی
    • فارسی زبان
معیاری اشکال
لہجے
رسمی حیثیت
دفتری زبان
منظم از
زبان رموز
آیزو 639-1fa
آیزو 639-2per (بی)
fas (ٹی)
آیزو 639-3fas – مشمولہ رمز
انفرادی رموز:
pes – ایرانی فارسی
prs – دری
tgk – تاجک زبان
aiq – ایماقی لہجہ
bhh – بخاری زبان
haz – ہزارگی زبان
jpr – یہود-فارسی
phv – پَہلَوانی
deh – دہواری زبان
jdt – Judeo-Tat
ttt – Caucasian Tat
گلوٹولاگfars1254
کرہ لسانی
58-AAC (Wider Persian)
> 58-AAC-c (Central Persian)
فارسی زبان
Areas with significant numbers of people whose first language is Persian (including dialects)
فارسی زبان
فارسی کُرَۂ‌لِسانی.
لیجینڈ
  دَفتَری زُبان
   1,000,000 سے زائِدمُتَکلِّمِین
   500,000 – 1,000,000 کےدَرمِیان‌مُتَکلِّمِین
   100,000 – 500,000 کےدَرمِیان‌مُتَکلِّمِین
   25,000 – 100,000 کےدَرمِیان‌مُتَکلِّمِین
   25,000 سےکَم‌مُتَکلِّمِین/کَوئی نَہِیں
اس مضمون میں بین الاقوامی اصواتی ابجدیہ کی صوتی علامات شامل ہیں۔ موزوں معاونت کے بغیر آپ کو یونیکوڈ حروف کی بجائے سوالیہ نشان، خانے یا دیگر نشانات نظر آسکتے ہیں۔ بین الاقوامی اصواتی ابجدیہ کی علامات پر ایک تعارفی ہدایت کے لیے معاونت:با ابجدیہ ملاحظہ فرمائیں۔

فارسی عالمِ‌ اِسلام اور مغربی دُنیا کے لیے ادب اور سائنس میں حصہ ڈالنے کا ایک ذریعہ رہی ہے۔ ہمسایہ زبانوں مثلاً اُردو پر اِس کے اثرات بہت نمایاں ہیں۔ تاہم عربی پر اِس کا اثر و رُسوخ کم رہا ہے۔ اور پشتو زبان کو تو مبالغہ کے طور پر فارسی کی دوسری شکل قرار دیا جاتا ہے، کیونکہ دونوں کے قواعد زیادہ تر ایک جیسے ہیں۔

برطانوی استعمار سے پہلے فارسی کو برّصغیر میں دوسری زبان کا درجہ حاصل تھا؛ اِس نے جنوبی ایشیاء میں تعلیمی اور ثقافتی زبان کا امتیاز حاصل کیا اور مُغل دورِ حکومت میں یہ سرکاری زبان بنی اور 1835ء میں اس کی سرکاری حیثیت اور دفتری رواج ختم کر دیا گیا۔ 1843ء سے برصغیر میں انگریزی صرف تجارت میں استعمال ہونے لگی۔ فارسی زبان کا اِس خطہ میں تاریخی رُسوخ ہندوستانی اور دوسری کئی زبانوں پر اس کے اثر سے لگایا جا سکتا ہے۔ خصوصاً اُردو زبان، فارسی اور دوسری زبانوں جیسے عربی اور تُرکی کے اثر و رُسوخ کا نتیجہ ہے، جو مُغل دورِ حکومت میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی زبان ہے۔ فارسی زبان ہندوستان کی تہذیب و تمدن کا ایک اہم حصہ رہی ہے اور اکبر شاہ کے دور میں ترجمے کا ایک شعبہ قائم ہوا تھا، جہاں فارسی کی نادر و نایاب کتابوں کا سنسکرت زبان میں اور سنسکرت کی کتابوں کا فارسی زبان میں ترجمہ کیا جاتا تھا۔

ایران میں سرکاری زبان فارسی ہے، ایران میں مزید سات زبانیں سرکاری طور پر تسلیم شدہ علاقائی زبانیں ہیں: آذربائیجانی ، کوردی ، لوری، مازندرانی ، گیلکی ، بلوچی اور عربی.

نام

معیاری تنوعات کے نام

اشتقاقی طور پر، فارسی اصطلاح فارسی زبان کی ابتدائی شکل پارسی (مشرق فارسی میں پارسک) سے ماخوذ ہے۔ اسی عمل میں، درمیانی فارسی اسم پارس("فارس") جدید نام فارس میں ارتقا کرگیا۔ صوتیاتی تبدیلی /پ/ سے /ف/ میں قرون وسطی میں عربی کے زیرِاثر کی وجہ سے ہے، کیوں کہ معیاری عربی میں صوتیہ /پ/ کی کمی کی وجہ سے ہے۔یہ لفظ آج بھی ایران والے اپنی زبان کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ جب کہ خصوصاً اسے ایرانی فارسی یا مغربی فارسی کہا جاتا ہے۔

افغانستان کی معیاری فارسی کو 1958 سے سرکاری طور پر دری کا نام دیا گیا ہے۔ اسے درجہ بندے کے لحاظ سے افغان فارسی بھی کہا جاتا ہے، یہ پشتو کے ساتھ افغانستان کی دو سرکاری زبانوں میں سے ایک ہے۔ دری کی اصطلاح، جس کا مطلب ہے "عدالت کی"، اصل میں دار الخلافہ میں ساسانی سلطنت کے دربار میں استعمال ہونے والی فارسی کی مختلف اقسام کا حوالہ دیا گیا، جو سلطنت کے شمال مشرق میں پھیلی ہوئی تھی اور آہستہ آہستہ پارتھیا (پارتھیان) کے سابقہ ​​ایرانی لہجوں جگہ لے لی۔ )[50][51]

تاجک فارسی (форси́и тоҷикӣ́, forsi-i tojikī)، تاجکستان کی معیاری فارسی، کو سوویت اتحاد کے زمانے سے ہی سرکاری طور پر تاجک (тоҷикӣ, tojikī) کے طور پر نام زد کیا گیا ہے۔[15] یہ عام طور پر وسطی ایشیا میں بولی جانے والی فارسی کی اقسام کو دیا جانے والا نام ہے۔[52]

تاریخ

قدیم فارسی

فارسی زبان 

وسط فارسی

فارسی زبان 

نو فارسی

فارسی زبان 

کلاسیکی فارسی

فارسی زبان 

پاکستان

اہل علم خصوصاً پاکستانی مدارس میں بطور نصاب پڑھائی جاتی ہے۔ اسکول و کالجز میں بھی اس کا نصاب میں تھوڑا بہت درجہ رکھا گیا ہے۔ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کی مشہور شاعری کا بہت زیادہ حصہ فارسی زبان میں ہے۔ اس بات کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ ایران کی جانب سے علامہ اقبال کو فارسی شاعری کے ساتھ لگاؤ کی وجہ سے محبت میں اپنا قومی شاعر قرار دلوانے کی کوشش پر پاکستان کی جانب سے اپنا قومی شاعر برقرار رکھا جانا ہے۔ پاکستان میں فارسی کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ تاہم بد قسمتی ہے جب سے انگریزی زبان نے پاکستان میں 2001ء کے بعد زور پکڑا تو دیگر زبانوں کے ساتھ فارسی زبان سے بھی لگاؤ ماند پڑ گیا۔ تاہم علما و دینی مدارس سے وابستہ لوگ تو اس سے عشق کی حد تک جنون رکھتے ہیں۔ علما کو اس زبان پر زبردست عبور حاصل ہے۔

درجہ بندی

فارسی، ایرانی زبانوں کے مغربی گروہ سے تعلق رکھتی ہے جو ہند-یورپی زبانوں کی ایک شاخ ہے اور فاعل-مفعول-فعل قسم کی ہے۔ عام خیال کے برعکس یہ سامی زبان نہیں ہے۔

زبان کا نام

فارسی زبان کا فارسی میں نام

  • مغربی پرشین، لفظ فارسی ایک عربی لفظ ہے، اصل میں یہ لفظ پارسی ہے۔ اور 20ویں صدی تک علاقائی لوگ اسی نام سے اس زبان کو بلاتے رہے۔ گذشتہ کچھ دہائیوں سے انگریزی لکھاریوں نے ایران میں بولی جانے والی زبان کو فارسہ کہا ہے جبکہ اب پرشین بھی استعمال ہونے لگا ہے۔
  • مغربی پرشین، دری یا فارسی دری فارسی کا ہی دوسرا نام تھا لیکن 20ویں صدی میں دری افغانستان میں بولی جانے والی زبان کو کہا جانے لگا جہاں یہ اب دو سرکاری زبانوں میں سے ایک ہے۔ انگریزی میں اسے افغانستانی پرشین بھی کہا جاتا ہے۔
  • تاجک زبان، تاجکستان میں بولی جانے والی پارسی زبان کو کہا جاتا ہے۔ اس کے مقامی بولنے والے تاجک لوگ ہیں جو تاجکستان کے علاوہ ازبکستان میں بھی رہتے ہیں۔

مقامی نام

  • فارسی: ایران، میں بولے جانے والے لہجے کا سرکاری نام۔
  • تاجک: مرکزی ایشیاء میں سرکاری نام۔
  • دری: افغانستان میں بولے جانے والے لہجے کا سرکاری نام۔

مزید دیکھیے

بیرونی روابط

حوالہ جات

مزید دیکھیے

Tags:

فارسی زبان نامفارسی زبان تاریخفارسی زبان پاکستانفارسی زبان درجہ بندیفارسی زبان زبان کا نامفارسی زبان مقامی نامفارسی زبان مزید دیکھیےفارسی زبان بیرونی روابطفارسی زبان حوالہ جاتفارسی زبان مزید دیکھیےفارسی زبان12 (عدد)ازبکستانافغانستانایرانتاجکستاندفتری زبانکروڑہند-یورپی زبانیں

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

قرآن میں مذکور خواتینکشتی نوححرفرباعیقیامتانسانی حقوقہندوستانی صوبائی انتخابات، 1946ءبدعت (اسلام)خلافت علی ابن ابی طالبقرآن میں ذکر کردہ ناموں کی فہرستخاندانکھوکھرجنگ آزادی 1857ء کا خط زمانیاسلامتلمیحزینب بنت محمدکریئیٹیو کامنز اجازت نامہاسلام میں زنا کی سزامرکب ناقص یا کلام ناقص کی اقسامحدیثاسمائے نبی محمدہندوستانی عام انتخابات 1934ءارکان اسلامعلم کلامآئین پاکستان 1956ءنسخ (قرآن)ترکیب نحوی اور اصولسید احمد بریلویسورہ یٰسسورہ الاسراویکیپیڈیافتح مکہطنز و مزاحوہابیتاسماء اللہ الحسنیٰکرپس مشنفسانۂ آزاد (ناول)اہل تشیععثمان غازی (سیریل)احمد بن شعیب نسائیعلی گڑھ تحریکیزید بن زریعوالدین کے حقوقدہریتقیام پاکستان کے وقت پیش آنے والی ابتدائی مشکلاتعام الفیلجنگصلح حدیبیہعمران خان کے اہل و عیالقومی اسمبلی پاکستانپاکستانی ثقافتماریہ قبطیہفہرست ممالک بلحاظ رقبہقریشجماعت اسلامی پاکستانروح اللہ خمینیاحمد رضا خاننواب مرزا داغ دہلوی کی شاعریپاکستان کے رموز ڈاکبنی اسرائیلحیاتیاتمذکر اور مونثعبد القدیر خاناندلسقرآناسم موصولپنجاب کے اضلاع (پاکستان)اسم صفتاورنگزیب عالمگیرالنساءرفع الیدینالتوبہحجاویس قرنیاحمد فرازسمتاسماء اصحاب و شہداء بدرقانون اسلامی کے مآخذ🡆 More