2007ء: سال

پیرامیٹر 1=سال درکار ہے!

ہزاریہ: 3 ہزاریہ
صدیاں:
دہائیاں:
سال:

جنوری

فروری

  • 2007ء: سال  3 فروری - نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے وزرائے اعظم کے فجی میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔
  • 2007ء: سال  4 فروری - انڈونیشیا میں بارشیں اور سیلاب۔ دار الحکومت جکارتہ میں نو افراد ہلاک اور دو لاکھ بے گھر ہو گئے۔
  • 2007ء: سال  4 فروری - بنگلہ دیش میں تبلیغی جماعت کا اجتماع - تیس لاکھ افراد کی شرکت ۔
  • 2007ء: سال  5 فروری - بنگلہ دیش میں 9 سابق وزیروں سمیت 14 سیاسی رہنما، متعدد صنعتکاروں اور تاجروں کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
  • 2007ء: سال  6 فروری - پاکستانی بندرگاہ گوادر کو سنگاپور پورٹ اتھارٹی کے حوالے کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ سنگاپور کی کمپنی چالیس سال تک گوادر پورٹ کاانتظام سنبھالے گی
  • 2007ء: سال  6 فروری - بغداد میں ایرانی سفارت کار کو مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔ ایران نے امریکا کو ذمہ دار قرار دیا
  • 2007ء: سال  8 فروری - اسرائیل اور لبنان میں سرحدی جھڑپ کی اطلاعات
  • 2007ء: سال  8 فروری - شدت پسندوں کی معاونت کرنے کے الزام میں عراق کے نائب وزیرِصحت گرفتار کر لیے گئے۔
  • 2007ء: سال  10 فروری - عراق میں امریکی فوجی کمان تبدیل کر دی گئی۔ لیفٹیننٹ جنرل ڈیوڈ پیٹرائس نئے کمانڈر۔
  • 2007ء: سال  10 فروری - روسی صدر ولادیمیر پوتن نے میونخ میں سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکا کو بہت خطرناک قرار دیا ہے اور اس کی دنیا میں تقریباً لامحدود طاقت کے استعمال پر کڑی تنقید کی ہے۔
  • 2007ء: سال  11 فروری - پرتگال میں اسقاط حمل کی اجازت کے بارے میں رائے شماری۔ ساٹھ فی صد لوگوں نے اسقاطِ حمل کی اجازت کے لیے ہاں کہہ دی۔
  • 2007ء: سال  11 فروری - پاکستان میں تین روزہ شدید بارشیں۔ متعدد افراد ہلاک
  • 2007ء: سال  13 فروری - شمالی کوریا نے جوہری پروگرام ترک کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔
  • 2007ء: سال  13 فروری - پاکستان کے مذہبی سیاسی اتحاد متحدہ مجلس عمل نے اسمبلی کا بائیکاٹ ختم کر دیا اور مستعفی ہونے کا فیصلہ بھی واپس لے لیا ۔
  • 2007ء: سال  13 فروری - پاکستان بھر میں بارشوں کا مسلسل پانچواں دن۔ کئی علاقوں میں ژالہ باری۔ ٹرینیں دس گھنٹے تک لیٹ ہوئیں۔
  • 2007ء: سال  14 فروری - ایران کے شمال مشرقی شہر زاہدان میں ایک بم دھماکے میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے۔ ان کا تعلق ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے تھا۔
  • 2007ء: سال  16 فروری - اٹلی کے ایک جج نے سی آئی اے کے ستائیس ایجنٹوں اور سات اطالوی شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے جو کئی لوگوں کو مختلف اوقات میں امریکی تحقیقات کے لیے اغوا کر کے اٹلی سے باھر لے گئے اور امریکا کے حوالے کیا۔
  • 2007ء: سال  16 فروری - پاکستان کے مختلف شہروں میں دھماکے۔ کئی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
  • 2007ء: سال  18 فروری - چین کے نئے سال کی شروعات
  • 2007ء: سال  18 فروری - پاکستان کے شہر کوئٹہ میں عدالت میں خود کش حملے کے سلسلے میں پینتیس افراد گرفتار
  • 2007ء: سال  18 فروری - ایران کے شہر زاھدان کے بم دھماکے کے سلسلے میں پاکستانی سفیر کی تہران کے دفترِ خارجہ میں طلبی
  • 2007ء: سال  18 فروری - بھارت سے پاکستان آنے والی ریل گاڑی سمجھوتہ ایکسپریس میں بم پھٹنے اور آگ لگنے سے 66 افراد ہلاک۔ زیادہ تر کا تعلق پاکستان سے تھا۔
  • 2007ء: سال  20 فروری - پاکستان کے صوبہ پنجاب کی صوبائی وزیر ظلِ ھما قتل کر دی گئیں۔
  • 2007ء: سال  20 فروری - ایران پر امریکا کے ممکنہ حملہ کی تفصیلات میڈیا میں شائع ہو گئیں
  • 2007ء: سال  22 فروری - پاکستان نے دو ہزار کلومیٹر فاصلہ تک مار کرنے والے ایک اور میزائیل حتف۔ 2(شاہین۔ 6) کا کامیاب تجربہ کیا۔
  • 2007ء: سال  23 فروری - امریکا کی چین کی دفاعی صلاحیتوں پر شدید تنقید۔ زیادہ زور چین کے مخالف مخالف سیارچہ ہتھیاروں (اینٹی سیٹیلائٹ) پروگرام پر دیا گیا۔
  • 2007ء: سال  23 فروری - مائیکرو سافٹ کو ایک امریکی عدالت نے ایک ارب باون کروڑ ڈالر جرمانہ کر دیا۔ یہ جرمانہ ایم۔ پی۔ تھری کے ناجائز استعمال پر تھا۔ مائیکرو سافٹ نے اپیل کرنے کا اعلان کیا۔
  • 2007ء: سال  25 فروری - پاکستان میں مصر، سعودی عرب، ترکی، انڈونیشیا اور ملائیشیا کا اجلاس۔ اجلاس مشرقِ وسطیٰ کے مسائل پر تھا مگر اس میں عراق، ایران اور شام کو دعوت نہیں دی گئی۔ فلسطین بھی شریک نہیں ہوا۔
  • 2007ء: سال  26 فروری - پاکستان کے شہر لاہور میں بسنت کے میلے کے موقع پر 19 افراد ہلاک۔
  • 2007ء: سال  26 فروری - امریکا کے نائب صدر ڈک چینی کا اچانک پاکستان کا دورہ۔ یہ دورہ کچھ مسلمان ممالک کے پاکستان میں اجلاس کے فوراً بعد ہوا ہے۔
  • 2007ء: سال  26 فروری - ہالی ووڈ میں 79 واں اکیڈمی ایوارڈ۔ دی ڈیپارٹڈ کو بہترین فلم قرار دیا گیا۔
  • 2007ء: سال  27 فروری - امریکی نائب صدر ڈک چینی کے دورہ افغانستان کے موقع پر بگرام ایئر بیس پر خود کش حملہ۔ ایک امریکی سمیت نو افراد ہلاک۔ حملہ کے وقت ڈک چینی ایئر بیس کے اندر موجود تھا۔

مارچ

  • 2007ء: سال  یکم مارچ - ایران کی سکیورٹی فورس پاسدارانِ انقلاب نے سترہ شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوہ کیا ہے جو ایران میں عراق اور ترکی کی سرحد کے قریب سے سبوتاژ کی کارروائیوں کے لیے داخل ہوئے تھے۔ ایک انقلابی گارڈ بھی شہید۔
  • 2 مارچ - معروف قوال بدر میاں داد جمعہ کی صبح پینتالیس برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
  • 4 مارچ - تین سال میں پہلا مکمل چاند گرہن لگا۔
  • 2007ء: سال  4 مارچ - ایران کے صدر احمدی نژاد کا سعودی عرب کا پہلا دورہ۔ فرقہ وارانہ تشدد پر قابو رکھنے کا عہد۔
  • 2007ء: سال  5 مارچ - اتحادی افواج کی بمباری سے افغانستان میں پہلے انیس اور بعد میں مزید نو عام افراد ہلاک۔ بی بی سی کے مطابق فوجیوں نے صحافیوں سے واقعہ سے متعلق تصاویر اور ویڈیو لے کر ضائع کر دیں۔
  • 2007ء: سال  6 مارچ - عراق میں خود کش حملہ میں 100 سے زائد شیعہ زائرین شہید ہو گئے۔ صرف ھلہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد نوے ہے۔ زخمیوں میں سے پچاس کی حالت نازک۔
  • 2007ء: سال  6 مارچ - انڈونیشیا میں شدید زلزلہ۔ زلزلہ کے شکار افراد کی صحیح تعداد کچھ دن میں معلوم ہوگی۔
  • 2007ء: سال  6 مارچ - عراق کے شمالی صوبوں میں ایک ہی دن میں 9 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔
  • 2007ء: سال  9 مارچ - پاکستان کے صدر پرویز مشرف نے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو معطل کر دیا۔
  • 2007ء: سال  9 مارچ - اسرائیل کے وزیر اعظم نے ایک تحقیقاتی ادارہ کے آگے یہ بات تسلیم کر لی کہ لبنان پر حملہ کا منصوبہ لبنان میں یہودی فوجیوں کی گرفتاری سے مہینوں پہلے بنا لیا گیا تھا۔
  • 2007ء: سال  10 مارچ - چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر عراق میں کئی خود کش حملے۔ متعدد افراد شہید۔
  • 2007ء: سال  12 مارچ - پاکستان میں چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی معطلی کے خلاف وکلا کا ملک گیر احتجاج۔ صدر کی تصاویر جلائی گئیں۔ پولیس کے لاٹھی چارج سے وکلا اور ایک سینیٹر سمیت متعدد افراد زخمی۔
  • 2007ء: سال  13 مارچ - احمد علی خان، پاکستانی صحافی کا انتقال
  • 2007ء: سال  16 مارچ - پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد میں جیو ٹی۔ وی کے دفتر پر پولیس نے حملہ کر دیا اور تباھی مچائی۔ واقعہ پر صدرِ پاکستان کی معذرت
  • 19 مارچ - آج جزوی سورج گرہن لگا جو پاکستان سمیت مختلف ممالک میں دیکھا گیا۔
  • 2007ء: سال  19 مارچ - پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ باب وولمر جمیکا میں پراسرار طریقے سے انتقال کر گئے۔
  • 2007ء: سال  23 مارچ - ایران نے پندرہ برطانوی فوجیوں کو اپنی سمندری سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
  • 2007ء: سال  26 مارچ - کینیڈا کے صوبے کیوبک میں قومی اسمبلی کے انتخابات ہوئے
  • 31 مارچ - مسلم دنیا میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جوش و خروش سے منایا گیا۔

اپریل

  • 2007ء: سال  یکم اپریل - ڈنمارک میں عوامی مقامات اور دفتروں میں تمباکو نوشی پر پابندی کی ابتدا
  • 2007ء: سال  2 اپریل - برطانیہ کی ریاست ویلز میں عوامی مقامات اور دفتروں میں تمباکو نوشی پر پابندی کی ابتدا
  • 2007ء: سال  3 اپریل - یوکرین کے صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی
  • 2007ء: سال  4 اپریل - ایران نے اپنی سمندری حدود سے گرفتار شدہ برطانوی فوجی رہا کرنے کا اعلان کر دیا
  • 2007ء: سال  5 اپریل - ایران کی سمندری حدود سے گرفتار شدہ برطانوی فوجی رہا ہو کر اپنے وطن برطانیہ پہنچ گئے
  • 2007ء: سال  6 اپریل - پاکستان کے علاقے پارہ چنار میں شدید فرقہ وارانہ فساد شروع ہو گئے۔
  • 2007ء: سال  11 اپریل - الجیریا کے دار الحکومت الجیرز میں دو کار بم دھماکے۔ 33 افراد ہلاک۔ دھماکے وزیر اعظم کی رہائش اور ایک پولیس اسٹیشن پر ہوئے۔ القاعدہ نے ذمہ داری قبول کر لی۔
  • 2007ء: سال  14 اپریل - سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ سید عبداللہ شاہ انتقال کر گئے۔
  • 2007ء: سال  14 اپریل - عراق کے شہر کربلا میں کار بم دھماکے میں 66 افراد ہلاک ہو گئے۔
  • 2007ء: سال  17 اپریل - امریکا کی ریاست ورجینیا میں جنوبی کوریا کے ایک طالب علم نے ورجینیا ٹیک یونیورسٹی میں فائرنگ کر کے 33 افراد ہلاک کر دیے۔
  • 2007ء: سال  16 اپریل - جنوبی کوریا کے ایک طالب علم نے امریکا کی ریاست ورجینیا میں ورجینیا ٹیک (یونیورسٹی) میں فائرنگ کر کے 32 افراد ہلاک کر دیے اور بعد میں خود کشی کر لی۔
  • 2007ء: سال  18 اپریل- عراق کے دار الحکومت بغداد میں چھ دھماکوں میں ایک ہی دن میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ صرف ایک ہی دھماکے میں صدریہ کے علاقے میں 140 افراد ہلاک ہوئے۔ 200 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے۔
  • 2007ء: سال  20 اپریل - امریکی خلائی تحقیقاتی ادارہ ناسا (NASA) میں ایک ملازم نے ایک اور ملازم کو یرغمال بنا کر قتل کر دیا اور بعد میں خود کشی کر لی۔
  • 2007ء: سال  22 اپریل۔ -فرانس میں صدارتی انتخابات۔ کوئی بھی پچاس فی صد ووٹ حاصل نہیں کر سکا۔ نکولا سرکوزی نے فی‌الحال سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے جو تیس فی صد تھے۔ اگلا مرحلہ چھ مئی کو ہوگا۔
  • 2007ء: سال  22 اپریل - بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کو بنگلہ دیش آنے سے روک دیا گیا۔ فوجی حکومت نے ان کے خلاف مقدمات بھی قائم کر دیے۔
  • 2007ء: سال  23 اپریل - روس کے سابق صدر بورس یلسن 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
  • 2007ء: سال  26 اپریل - مسلح افراد نے ایتھوپیا میں ایک حملہ میں نو چینی باشندوں سمیت 74 افراد کو ہلاک کر دیا۔
  • 2007ء: سال  26 اپریل - عراق میں ایک خود کش حملہ میں 9 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔
  • 2007ء: سال  28 اپریل - عراق کے شہر کربلا میں بم دھماکے سے پچپن افراد ہلاک۔
  • 2007ء: سال  28 اپریل - پاکستان کے وزیر داخلہ آفتاب شیر پاؤ پر خود کش حملہ۔ 28 افراد ہلاک۔ وزیر داخلہ زخمی
  • 2007ء: سال  30 اپریل - برطانیہ کی ریاست شمالی آئرلینڈ میں عوامی مقامات اور دفتروں میں تمباکو نوشی پر پابندی کی ابتدا

مئی

  • 2007ء: سال  2 مئی - ترکی میں حکمران جماعت ( جو اسلام پسند ہے) نے ملک کی پارلیمنٹ سے قبل از وقت عام انتخابات کی اجازت دینے کی درخواست کی ہے۔
  • 2007ء: سال  6 مئی - عراق کے شہر بغداد میں بم دھماکے میں 33 افراد ہلاک ہو گئے۔
  • 2007ء: سال  6 مئی - فرانس کے صدارتی انتخابات نکولا سرکوزی نے جیت لیے۔
  • 2007ء: سال  6 مئی - پاکستان کے وزیر اعظم شوکت عزیز نے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے امکان کا اظہار کیا۔
  • 2007ء: سال  10 مئی - برطانیہ کے وزیر اعظم ٹونی بلئیر نے اپنے استعفیٰ کی تاریخ( 27 جون) دے دی۔
  • 2007ء: سال  12 مئی - پاکستان کے چیف جسٹس افتخار چوھدری جو کراچی میں بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرنا چاہتے تھے، ہوائی اڈا سے باھر نہ جا سکے۔ حکومت اور ایم کیو ایم نے راستے بند کر رکھے تھے۔ جسٹس افتخار چودھری سارا دن ہوائی اڈا پر گذارنے کے بعد واپس اسلام آباد چلے گئے۔ فائرنگ سے چالیس افراد ہلاک۔ تقریباً سب کا تعلق اپوزیشن سے تھا۔ زیادہ پیپلز پارٹی کے ارکان قتل ہوئے
  • 2007ء: سال  13 مئی - افغانستان میں طالبان کے اہم کمانڈر ملا داد اللہ کو ہلاک کر دیا گیا۔
  • 2007ء: سال  16 مئی - فرانس میں نکولا سرکوزی نے بطور صدر حلف اٹھا لیا۔ اور صدارت ژاک شیراک سے انھیں منتقل کر دی گئی۔
  • 2007ء: سال  17 مئی - روس کے آرتھوڈوکس چرچ اور بیرون ملک آرتھوڈوکس چرچ اسی سال کے بعد متحد ہو گئے۔
  • 2007ء: سال  20 مئی - لبنان کے شہر تریپولی میں فلسطینی پناہ گزینوں اور لبنانی فوج کے درمیان لڑائی شروع ہو گئی۔
  • 2007ء: سال  20 مئی - دوبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دس ارب ڈالر کی امداد مشرقِ وسطیٰ کے ایک تعلیمی ادارہ کو دینے کا اعلان کیا۔ تاریخ میں ایسی بڑی امداد کی کوئی مثال نہیں تھی۔
  • 2007ء: سال  29 مئی - نائجیریا میں صدارتی اقتدار کی منتقلی۔ پہلی مرتبہ ایک غیر فوجی صدر سے ایک غیر فوجی صدر کو منتقلی
  • 31 مئی - زمین کے اکثر علاقوں میں ایک ہی عیسوی ماہ میں دو مرتبہ چودھویں کا چاند (بلیو مون) دیکھا گیا۔

جون

  • 2007ء: سال  4 جون - پاکستان میں میڈیا پر شدید پابندیاں عائد کر دی گئیں۔
  • 2007ء: سال  4 جون - پاکستان میں میڈیا سے متعلق سخت 'پمرا آرڈینینس' کا اجرا
  • 2007ء: سال  6 جون - جرمنی میں 33 ویں G-8 کانفرنس
  • 2007ء: سال  7 جون - بی بی سی کے مطابق سعودی شہزادہ بندر بن سلطان کرپشن میں ملوث ہیں۔ اسلحہ بنانے والی برطانوی کمپنی بی اے ای بندر بن سلطان کو ایک عشرے سے زائد تک سالانہ ایک سو بیس ملین ڈالر سے زیادہ رقم دیتی رہی۔ یہ رشوت چالیس ارب ڈالر کے برطانوی اسلحہ کے سودے کروانے پر تھی۔
  • 8 جون - خلائی جہاز اٹلانٹس کامیابی سے خلائی رسد گاہ تک پہنچ گئی۔
  • 2007ء: سال  13 جون - پاکستان کے وفاقی وزیر شاہد جمیل قریشی پر کینیڈین نژاد خاتون کے قتل کا الزام
  • 2007ء: سال  14 جون - دہشت گردوں نے سامرا، عراق میں امام علی نقی علیہ السلام اور امام حسن عسکری علیہ السلام کے مزار کے دو مینار شہید کر دیے۔ عراق میں فرقہ وارانہ فسادات بڑھنے کا شدید خدشہ
  • 2007ء: سال  19 جون - شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں ایک مدرسہ پر امریکی میزائیل سے چالیس افراد بشمول طلبہ ہلاک۔ پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ یہ بم کی تیاری کے دوران بم پھٹنے سے ہلاک ہوئے مگر مقامی لوگوں کے مطابق میزائیل اور امریکی طیارے دیکھے گئے تھے۔ گذشتہ اکتوبر میں اسی طرح کے میزائیل سے باجوڑ میں 80 افراد ،جن میں اکثریت بچوں کی تھی، ہلاک ہو گئے تھے۔
  • 2007ء: سال  19 جون - اسلام آباد (پاکستان) میں پولیس کے 1200 جوانوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑکیں بند کر دیں اور 5 گھنٹے تک احتجاج کرتے رہے۔ یہ احتجاج ایک کانسٹیبل کی ھلاکت پر ہوئے - یہ ھلاکت حکومت کے برے سلوک اور غیر انسانی طریقہ سے ان پولیس والوں کو اسلام آباد میں رکھنے سے ہوئی۔ ان پولیس والوں کو اب 10 دن کی چھٹی دے دی گئی ہے۔
  • 2007ء: سال  21 جون - امریکی میزائیل کے حملہ سے پاکستانی علاقے میں بچوں سمیت کئی افراد ہلاک۔ صوبائی حکومت کے وزیر اعلیٰ نے اسے امریکی حملہ بتایا مگر وفاقی حکومت کے مطابق یہ اموات بم تیار کرتے ہوئے بم پھٹنے سے ہوئیں۔
  • 2007ء: سال  23 جون - امریکی افواج نے پاکستان کے علاقے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں حملہ کرتے ہوئے جہازوں سے بمباری کی اور 32 افراد کو ہلاک کر دیا۔ یہ پہلی دفعہ ہے کہ پاکستان کی وفاقی حکومت نے بھی اس حملہ کو امریکی حملہ تصور کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا ہے۔ اس سے دو دن پہلے بھی اسی قسم کے ایک حملہ میں کئی افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
  • 2007ء: سال  23 جون - کراچی، پاکستان میں خوفناک بارش اور طوفان سے دو سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ افراد سائن بورڈوں، دیواروں، درختوں کے گرنے اور کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوئے۔
  • 2007ء: سال  23 جون - کراچی میں طوفان کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کے مسلح ارکان نے ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کو ہراساں کیا اور ایمبولینسوں سے لاشیں نہیں اتارنے دیں۔ بی بی سی کے مطابق اس سے قبل بھی عبد الستار ایدھی کو دھمکیاں ملتی رہی ہیں۔
  • 2007ء: سال  24 جون - چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کا قافلہ اکتیس گھنٹے میں اسلام آباد سے ملتان پہنچ گیا جہاں وہ بار کونسل سے خطاب کریں گے۔ لاکھوں لوگوں کا استقبال۔
  • 2007ء: سال  26 جون - قومی اسمبلی میں پراسرار آگ لگنے سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ریکارڈ جل گیا۔ ممکنہ طور پر جلنے والے ریکارڈ میں حکومتی خاص طور پر وزیر اعظم شوکت عزیز کی بدعنوانی سے متعلق مواد بھی شامل ہے۔
  • 26، 27 جون - سمندری طوفان، سیلاب اور مسلسل بارشوں سے بلوچستان میں پندرہ افراد ہلاک اور 15000 سے زیادہ بے گھر ہو گئے۔ متاثرہ علاقوں میں تربت، پسنی، اورماڑہ اور جھیل مگسی کے علاقے شامل ہیں۔
  • 2007ء: سال  27 جون - برطانیہ کے نئے وزیر اعظم گورڈن براؤن ہوں گے۔ ٹونی بلئیر نے ملکہ برطانیہ کو استعفیٰ پیش کر دیا۔
  • 2007ء: سال  29 جون - لندن میں ایک کار سے انتہائی دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

جولائی

  • 2007ء: سال  یکم جولائی - برطانیہ کی ریاست انگلینڈ میں عوامی مقامات اور دفتروں میں تمباکو نوشی پر پابندی کی ابتدا
  • 2007ء: سال  2 جولائی - جلتی ہوئی جیپ کو گلاسگو، اسکاٹ لینڈ کے بین الاقوامی ہوائی اڈا میں گھسانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ایک شخص موقع پر گرفتار ہو گیا۔ بعد میں مزید گرفتاریاں۔ حملہ کرنے والوں کا تعلق مشرقِ وسطیٰ سے ہے اور زیادہ میڈیکل کے شعبے سے وابستہ ہیں۔
  • 2007ء: سال  3 جولائی - پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد میں لال مسجد کے ارد گرد گھیرا اور کرفیو۔ دونوں طرف سے فائرنگ میں بارہ افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔
  • 2007ء: سال  4 جولائی - لال مسجد اسلام آباد پاکستان کے مولانا عبد العزیز برقع پہن کر فرار ہوتے ہوئے گرفتار۔ ان کے بھائی اور نائب مولانا غازی نے ہتھیار ڈالنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔ مگر تاحال ہتھیار نہیں ڈالے
  • 2007ء: سال  10 جولائی - شام سات بجے کے قریب لال مسجد، اسلام آباد پاکستان کے مہتمم عبد الرشید غازی فوج کے آپریشن کے دوران ہلاک ہو گئے۔ کل ہلاکتیں 120 ہوئیں جن میں فوجی، بچے اور دیگر افراد شامل ہیں۔
  • 2007ء: سال  14 جولائی - پاکستان میں شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں ایک خودکش حملے میں 24 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور ستائیس زخمی ہو گئے۔
  • 2007ء: سال  15 جولائی - پاکستان کے علاقہ سوات کے صدر مقام مینگورہ کے قریب حملے میں 11 فوجیوں سمیت 14 افراد ہلاک 39 زخمی ہو گئے۔
  • 2007ء: سال  15 جولائی - پاکستان کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان کی پولیس لائینز میں ہونے والے ایک خود کش حملے میں سترہ افراد ہلاک اور پینتیس زخمی ہو گئے
  • 2007ء: سال  15 جولائی - پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان کے طالبان نے گذشتہ برس حکومت کے ساتھ کیا جانے والا امن معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ علاقے میں گوریلا کارروائیاں شروع کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ جب سے یہ معاہدہ ہوا تھا، امریکا کی شدید خواہش تھی کہ یہ معاہدہ ختم ہو جائے۔
  • 2007ء: سال  17 جولائی - چیف جسٹس افتخار چوھدری کی اسلام آباد کی ریلی میں خود کش حملے سے 17 افراد ہلاک ہو گئے۔
  • 2007ء: سال  17 جولائی - برازیل میں طیارہ کے حادثے میں دو سو افراد ہلاک ہو گئے۔
  • 2007ء: سال  18 جولائی - شمالی وزیرستان، پاکستان میں دھشت گردوں کے ایک اور خود کش حملہ میں سترہ فوجی ہلاک اور گیارہ زخمی ہو گئے۔
  • 2007ء: سال  19 جولائی - ہنگو اور حب میں دھماکے، 33 ہلاک۔ حب میں اصل نشانہ چینی شہری تھے جو بچ گئے۔
  • 2007ء: سال  19 جولائی - کوہاٹ چھاؤنی کی مسجد میں خود کش حملہ۔ چودہ افراد ہلاک
  • 2007ء: سال  20 جولائی - میرانشاہ میں خود کش حملہ میں تین افراد ہلاک
  • 20 جولائی - پاکستان کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری بحال ہو گئے۔ عدالت نے صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دے دیا۔
  • 2007ء: سال  20 و21 جولائی - پاکستان کے علاقے دیر میں آسمانی بجلی اور آندھی سے ایک سو کے قریب افراد ہلاک ہو گئے۔
  • 2007ء: سال  25 جولائی - بنوں میں شہری آبادی پر قبائلی علاقہ کی طرف سے دو میزائیل پھینکے گئے۔ آٹھ افراد ہلاک۔
  • 2007ء: سال  27 جولائی - اسلام آباد میں لال مسجد کے بالکل قریب واقع ایک ہوٹل پر خود کش بم حملے میں سات پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم تیرہ افراد ہلاک اور اڑتالیس زخمی ہو گئے۔
  • 2007ء: سال  27 جولائی - لال مسجد اسلام آباد نمازِ جمعہ کے لیے کھول دی گئی۔ کچھ وقت کے لیے ایک اسلامی جماعت کے طلبہ نے مسجد پر قبضہ رکھا۔ بعد میں وارننگ کے بعد مسجد خالی کر دی گئی۔ مسجد کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

اگست

  • 3۔ 5 اگست - ویکی مینیا کانفرنس کا تائیوان میں انعقاد
  • 2007ء: سال  یکم اگست - شمالی وزیرستان میں فضائی حملہ میں اٹھارہ مزاحمت کار ہلاک ہو گئے
  • 2007ء: سال  یکم اگست - بھارت کے اداکار سنجے دت کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر چھ سال قید کی سزا۔
  • 2007ء: سال  5 اگست - پاراچنار، پاکستان میں خود کش حملہ میں چار اہلکاروں سمیت 23 افراد ہلاک۔
  • 2007ء: سال  5 اگست - مسلم لیگ کے رکن جاوید ہاشمی کو عدالتی فیصلہ کے بعد رہا کر دیا گیا۔
  • 2007ء: سال  8 اگست - شمالی وزیرستان میں ایک آپریشن میں بارہ مزاحمت کار ہلاک
  • 2007ء: سال  11 اگست - کراچی میں بارش سے چالیس افراد ہلاک۔
  • 2007ء: سال  14 اگست - جنوبی وزیرستان میں سولہ عسکریت پسند ہلاک
  • 14 اگست - عراق کے شہر موصل میں چار بم دھماکوں میں 200 افراد ہلاک ہو گئے۔ دو سو سے زیادہ زخمی ہو گئے۔
  • 2007ء: سال  15 اگست - پیرو میں خوفناک زلزلہ۔ پانچ سو چالیس افراد ہلاک۔ پندرہ سو زخمی۔ ریکٹر سکیل پر شدت آٹھ۔
  • 2007ء: سال  21 اگست - میکسیکو کے قریب سمندری طوفان جسے ڈین کا نام دیا گیا ہے، نے تباہی پھیلا دی
  • 2007ء: سال  23 اگست - پاکستان کی سپریم کورٹ نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف کی آئینی درخواستوں پرفیصلہ سنا دیا۔ دونوں بغیر کسی رکاوٹ کے وطن واپس آ سکتے ہیں۔
  • 2007ء: سال  25 اگست - بھارت کے شہر حیدرآباد میں دو بم دھماکوں میں چوالیس افراد ہلاک ہو گئے۔
  • 2007ء: سال  25 اگست - یونان میں شدید آگ۔ چونسٹھ افراد ہلاک۔ قومی درجہ کی ہنگامی صورت حال کا اعلان۔ جنگلوں سے شروع ہونے والی آگ کو اب تک نہیں بجھایا جا سکا۔
  • 2007ء: سال  28 اگست - ملحدین کی کوششوں کے باوجود عبد اللہ گل ترکی کے گیارہوں صدر منتخب ہو گئے۔

ستمبر

  • 2007ء: سال  10 ستمبر - پاکستان کے سابقہ وزیرِ اعظم نواز شریف وطن واپس لوٹے تو انھیں عدالتی احکام کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ہوائی اڈا سے ہی سعودی عرب بھیج دیا گیا۔ پاکستان کے داخلی معاملات میں سعودی عرب کی کھلی مداخلت دیکھی گئی۔
  • 11 ستمبر - جزوی سورج گرہن
  • 2007ء: سال  12 ستمبر - جاپان کے وزیر اعظم نے استعفیٰ کا اعلان کر دیا جو انیس ستمبر سے نافذ العمل ہوگا
  • 2007ء: سال  12 ستمبر - روسی وزیر اعظم میخائیل فرادکوو اور ان کی تمام کیبینیٹ مستعفی ہو گئی۔
  • 2007ء: سال  13 ستمبر - برج دوبئی کو دنیا کی اونچی ترین عمارت کا درجہ حاصل ہو گیا

اکتوبر

  • 2007ء: سال  یکم اکتوبر - قانون کی رو سے پاکستان میں انتخابات کے مہینے کی ابتدا۔ انتخابات کا امکان اب 2008ء میں ہے۔
  • 2007ء: سال  6 اکتوبر - پاکستان میں صدارتی انتخابات کا انعقاد۔ نتائج کا اعلان ایک متعلقہ عدالتی فیصلہ کے بعد کیا جائے گا۔
  • 2007ء: سال  18 اکتوبر - پاکستان کی سابقہ وزیر اعظم بینظیر بھٹو آٹھ سال کی خود ساختہ جلا وطنی کے بعد وطن واپس لوٹ آئیں۔ کراچی میں لاکھوں افراد نے استقبال کیا۔ استقبالی جلوس میں خود کش حملوں سے 136 افراد ہلاک ہو گئے۔ حملہ ممکنہ طور پر بینظیر بھٹو پر کیا گیا۔
  • 2007ء: سال  27 اکتوبر - ارجنٹائن میں عام انتخابات

نومبر

  • 2007ء: سال  3 نومبر - پاکستان کے آمر جنرل پرویز مشرف نے عدلیہ پر شب خون مارتے ہوئے پورے ملک میں ہنگامی حالت ( ایمرجنسی) نافذ کر دی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو فارغ کر دیا گیا۔
  • 2007ء: سال  3 نومبر - پاکستان میں نیا پریس آرڈیننس۔ ٹی وی نشریات جام کر دی گئیں۔ اخبارات اور ٹیلیوژن پر مختلف قسم کی نئی پابندیاں۔
  • 2007ء: سال  4 نومبر - پاکستان میں پانچ سو سے زیادہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار شدگان کی اکثریت وکلا اور سیاست دانوں پر مشتمل ہے۔ ججوں کی اکثریت کا نئے احکام کے تحت حلف اٹھانے سے انکار
  • 2007ء: سال  5 نومبر - پاکستان میں درجنوں مزید وکلا گرفتار کر لیے گئے۔ بے شمار وکلا کی احتجاج کے دوران پٹائی کی گئی۔ نئے احکام کے مطابق حلف نہ لینے والے ججوں کے گھروں پر تالے لگائے گئے۔
  • 2007ء: سال  29 نومبر - صدر پرویز مشرف نے پاکستان فوج کی کمان اشفاق کیانی کے ہاتھ میں دے دی۔
  • 2007ء: سال  30 نومبر - پرویز مشرف نے سویلین صدر کی حثیت سے حلف اٹھا لیا۔

دسمبر

Tags:

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

اوقات نماززین العابدینذوالفقار علی بھٹواختلاف (فقہی اصطلاح)فتح اندلسبدرکلمہ کی اقسامپشتونحیا (اسلام)کوسسعد بن ابی وقاصرومانوی تحریکمیراجیشہاب الدین غوریسود (ربا)موسی بن اعینریڈکلف لائناجزائے جملہنور الایضاحروسارکان نماز - واجبات اور سنتیںماتریدیچی گویراابو حنیفہولیم شیکسپیئرمعاویہ بن ابو سفیانابو یوسفاسلام اور سیاستنکاحاسلامی عقیدہرقیہ بنت محمداسماء اللہ الحسنیٰکمپیوٹرجامعہ بیت السلام تلہ گنگاشفاق احمداملاشاہ ولی اللہاسمائے نبی محمدابو ذر غفاریتحریک پاکستانمسجد قباءوجدایوب (اسلام)ہند بنت عتبہسلسلہ کوہ ہمالیہاردو زبان کے مختلف نامعصمت چغتائیثقافتجوش ملیح آبادیعباسی خلفا کی فہرستاسلامی تقویمہجرت حبشہحسرت موہانی کی شاعریالسلام علیکمعیسی ابن مریمتاریخصدور پاکستان کی فہرستڈپٹی نذیر احمدترقی پسند افسانہصدام حسینواجبکلو میٹرقرارداد مقاصد23 اپریلسائمن کمشنمیثاق مدینہاسلام آبادکشف المحجوبمرثیہاسم صفتقرآنی معلوماتسفر طائفعبادت (اسلام)ادببواسیرجناح کے چودہ نکاتپطرس بخاریجادوگر🡆 More