القاعدہ

القاعدہ ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جس کی بنیاد 1988ء میں رکھی گئی تھی۔ القاعدہ ایک جہادی تنظیم ہے جس کی بنیاد اسامہ بن لادن نے رکھی۔

لفظ القاعدہ کا مادہ

القاعدہ کا لفظ عربی کے قاعدہ سے ماخوذ ہے جس کے معنی اساس یا بنیاد کے ہیں اور اس میں "ال" کا اضافہ عربی قواعد کی رو سے مخصوصیت کا اظہار ہے۔ جس طرح انگریزی زبان میں لفظ "The" کا استعمال ہے۔

ابتدا

اگر اس تنظیم کی ابتدا تلاش کی جائے تو بات 1980ء کی دہائی میں قائم ہونے والی ایک تنظیم مکتب الخدمت تک جاتی ہے، جس کی تفصیل القاعدہ کی تاریخ کے حصے میں درج کی جائے گی۔ تنظیم القاعدہ کے بارے میں ذرائع ابلاغ کا مطالعہ کیا جائے تو اس کو ایک بنیاد پرست اسلامی تنظیم کے نام سے یاد کیا جاتا ہے جبکہ خود اس تنظیم کا اپنے بارے میں بیان اس کے برعکس ہے کہ یہ بنیاد پرست کے لفظ (جن معنوں میں یہ آج کے ذرائع ابلاغ میں رائج ہے) سے تو انکاری ہے مگر اسلامی تنظیم ہونے کو تسلیم کرتی ہے۔

موجودہ تصویر

القاعدہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ایک مربوط تنظیمی رکنیت رکھنے والی تنظیم ہے جس کے ارکان دنیا میں مختلف جگہوں پر موجود ہیں جو اس کے خلیات (Cells) تشکیل دیتے ہیں اور نسبتا آزاد رہتے ہوئے مگر آپس میں باہمی تعاون سے اپنی اس حکمت علمی پر عمل پیرا ہوتے ہیں کہ اسلامی ممالک سے بیرونی اثرورسوخ کو ختم یا کم کیا جائے۔

پابندی

امریکہ، متحدہ یورپ، اقوام متحدہ، انگلستان، کینیڈا اور آسٹریلیا سمیت دیگر کئی ممالک القاعدہ کو ایک دہشت گرد تنظیم کے زمرے میں رکھ چکے ہیں۔

Tags:

القاعدہ لفظ کا مادہالقاعدہ ابتداالقاعدہ پابندیالقاعدہ1988ء

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

عبد المطلبدوسری جنگ عظیمسورہ الاسراابو عیسیٰ محمد ترمذیقانون اسلامی کے مآخذسورہ الطلاقابلیسغزوات نبویسلطنت عثمانیہمدینہ منورہہضماسماء اللہ الحسنیٰابو الاعلی مودودیمحمد ضیاء الحقمقبرہ جہانگیرجواب شکوہعلی ابن ابی طالبرومی سلطنتقیامتخدا کے نامعمر بن خطابجنگ آزادی 1857ء کا خط زمانیپاکستان کے عام انتخابات، 2024ءمرزا غالبائمہ اربعہقیام پاکستان کے وقت پیش آنے والی ابتدائی مشکلاتخلافت راشدہجزیہفلسطینکشتی نوحمقدمہ شعروشاعری25 اپریلابو دجانہبعثتجنت البقیعروح اللہ خمینیقیامت کی علاماتپاکستان کی انتظامی تقسیمدعابسم اللہ الرحمٰن الرحیمحجر اسودہندی زبانسمتبریلوی مکتب فکرزکریا علیہ السلاممعاویہ بن ابو سفیاناردوسید سلیمان ندویعمار بن یاسرحکومت پاکستانخواجہ غلام فریداورنگزیب عالمگیریحیی بن زکریاحقوق نسواںخطبہ الہ آباداردو زبان کی ابتدا کے متعلق نظریاتدعوت اسلامیگاندھی جناح مذاکرات 1944حقوق العبادفتاویٰ ہندیہ (عالمگیری)خراسانآپریشن طوفان الاقصیٰایمان (اسلامی تصور)داوڑمسلم بن الحجاجذرائع ابلاغغزالیایشیایونساویس قرنیصہیونیتآل ابراہیماردو زبان کے مختلف نامآئین پاکستان میں اٹھارہویں ترمیمنسخ (قرآن)اجتہاد🡆 More