ابلیس: شیطانِ مردود

ابلیس کا اسم ذات۔ عبرانی لفظ ہے مگر اہل عرب اسے بلس سے ماخوذ کہتے ہیں جس کے معنی ناامید ہونے کے ہیں۔ چونکہ ابلیس کو اللہ سے کوئی امید نہیں رہی اس لیے ابلیس کہلایا۔ اسے شیطان اور عدو اللہ ’’خدا کا دشمن‘‘ بھی کہتے ہیں۔ قرآن اس کا ظہور ابتدائے عالم سے بتاتا ہے۔ اس نے آدم اور حوا کو بہکایا اور شجر ممنوعہ کے کھانے کی اس لیے ترغیب دی کہ وہ کہیں ہمیشہ جنت میں ہی نہ رہیں۔ جب اللہ نے آدم میں روح پھونکی تو حکم دیا کہ تمام فرشتے اُسے سجدہ کریں۔ سب نے سجدہ کیا مگر ابلیس نے انکار کر دیا۔ اس نے کہا کہ میں آگ سے بنا ہوں اور آدم خاک سے۔ اس پر راندہ درگاہ کر دیا گیا۔ اس نے اللہ سے قیامت کے دن تک کی مہلت طلب کی جو دے دی گئی اور لوگوں کو بہکانے کی طاقت بھی دے دی گئی۔

ابلیس: شیطانِ مردود
رزمیہ شاہنامہ میں ابلیس کی عکاسی

بائبل میں بھی یہ قصہ قریب قریب اسی طرح مذکور ہے۔ علامہ زمخشری اسے جن مانتے ہیں۔ کیونکہ قرآن میں ہے۔ کان من الجن ’’وہ جن تھا‘‘ مگر بہت سے علما اسے فرشتہ مانتے ہیں۔ اور بعض علما نے یہ بھی کہا کہ جن بھی فرشتوں میں شامل تھے جو جنت کے محافظ تھے۔ مگر جن نارسموم سے پیدا کیے گئے۔ اور فرشتے نور سے تخلیق ہوئے۔ ابتدا میں جن زمین پر رہتے تھے۔ وہ آپس میں لڑنے لگے تو اللہ نے ابلیس کو ان کے پاس بھیجا۔ بعض روایات سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ ابلیس ارضی جنات سے تھا۔ انجام کار شیطان اور اس کے ساتھیوں کو جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔ وہ اپنے دوستوں سے کہے گا کہ تم پر لعنت ہو۔ اب تم سدا جہنم میں رہو۔ شیطان ابتائے آدم کو بہکانے میں مشغول رہتا ہے۔ مگر نیک بندوں پر اس کا بس نہیں چل سکتا۔ قرآن میں سب سے پہلے اس کا ذکر سورۃ بقر کے تیسرے رکوع میں آتا ہے۔ جہاں ابتدائے آفرینش اور سجدہ آدم کا ذکر ہے۔ ابتدائے آفریشن کے بیان میں اسے ابلس اور دوسرے مقامات پر شیطان کے لفظ سے یاد کیا گیا ہے۔ لیکن قرآن پاک میں شیطان کی جمع بھی آئی ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کا پورا گروہ ہے۔ قرآن مں طاغوت بمعنی شیطان بھی جگہ جگہ آیا ہے۔ ابلیس کو عابد کے نام سے پکارا جاتا تھا سید سجاد الحسینی آف قبولہ لکھتے ہیں کہ جب ابلیس نے آدم علیہ السلام کو سجدہ نہ کیا تو اللہ تعالٰی نے عابد کو دربارِ اکبری سے نکال دیا اور کہہ دیا کہ تم ابلیس ہو پھر ابلیس کے نام سے مشہور ہوا اور جب ابلیس نے حضرت آدم علیہ السلام و حواء علیہ السلام کو بہکایا تو اللہ تعالٰی نے ابلیس کو لعنتی ٹھہرایا تو ابلیس کو شیطان کہا لعنت اللہ علی شیاطینھم تو تب ابلیس دوزخی ٹھہرایا اور شیطان کے حامی بھی دوزخی ہی ہیں۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات

Tags:

آدم علیہ السلامجنتحوّاعبرانیقرآنممنوعہ پھل

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

گول میز کانفرنس (تحریک آزادی ہند)پاکستان کے اخبارزرتشتکرپس مشنمحمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چچاابو ذر غفاریابن عربیعربی زباناسم معرفہمصعب بن عمیردرودیعقوب (اسلام)معراجسلسلہ قادریہ24 اپریلہم جنس پرستیمستنصر حسين تارڑخلفائے راشدینفسانۂ آزاد (ناول)ڈپٹی نذیر احمدسر سید احمد خان کے نظریات و تعلیماتعرب میں بت پرستیشاہ عبد اللطیف بھٹائیاسلامی اقتصادی نظامجمہوریتہند بنت عتبہشعب ابی طالبحنظلہ بن ابی عامرپاک فوجعصمت چغتائیعمرانیاتٹیپو سلطانخلافت راشدہحیا (اسلام)جنگلماتریدینظریہعشرہ مبشرہابجدذرائع ابلاغرقیہ بنت محمدگلگت بلتستانسی آر فارمولاانجمن حمایت اسلامرابطہ عالم اسلامیفتح بیت المقدس (1187ء)فحش فلمتلمیحبلوچ قومصنعت مراعاة النظیرمثنویحسن ابن علیمعتزلہعبد القادر جیلانیغزوات نبویعقیدہ خلق قرآنذو القرنیناردو محاورے بلحاظ حروف تہجیصلح حدیبیہسود (ربا)فراق گورکھپوریانسانی حقوقاسم مصدراحمدیہعلم عروضصحابہ کی فہرستصلاح الدین ایوبیعلی گڑھ تحریکجنگ پلاسیصل اللہ علیہ وآلہ وسلممعین الدین چشتیانجمن پنجابعلم حدیثاحمد رضا خانایوب (اسلام)اردو صحافت کی تاریخجناح کے چودہ نکاتگندھارا🡆 More