پھول

پھول (Flower) کچھ پودوں کے ایک حصے کا نام ہے۔ پھول پودے کی افزائش نسل کا کام کرتا ہے۔ یہ عام طور پر نر اور مادہ حصوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ ان دونوں کے ملنے سے بیج بنتے ہیں۔ اکثر کیڑے مکوڑے یا پرندے ان دونوں کے ملاپ (زیرگی) کا باعث بنتے ہیں اور پودے انھیں مختلف طریقوں سے اپنی طرف کھینچتے ہیں ان طریقوں میں رنگ، خوشبو اور رس شامل ہیں۔ پھول پودوں کی طرف جرگ کے مادوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہیں اور پودوں کو بیج پیدا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، تولیدی ڈھانچہ جو بیجوں کو نسلوں تک موجود رہنے دیتا ہے۔ پھول بڑھتے ہوئے بیجوں کی حفاظت بھی کر سکتے ہیں اور کامیابی سے اگلی نسل تک جینیاتی مواد منتقل کر سکتے ہیں۔

پھول
پھول
پھول
آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ کے نباتاتی باغ کا ایک پھول

پھولوں کی مختلف اقسام ہیں۔ جیسے: بیلا، چمیلی، گلاب، گیندا، کنول، نرگس، یاسمین، سوسن، نسترن، گل دوپہر، رات رانی، گڑہل اور اڑھؤل وغیرہ۔ آپ دیگر پھولوں کے نام بھی جان سکتے ہیں۔ پھول کچھ پودوں کے ایک حصے کا یا سب سے اوپری حصے کا نام ہے۔ پودوں میں پھول کھلنے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اب اس میں پھل لگیں گے۔ اسے پودے کی افزائش نسل کا نام بھی دیا جا سکتا ہے۔ پھول جہاں ایک طرف ہمیں خوبصورت لگتے ہیں وہیں ان کی خوش بو ہواؤں میں ایک خوش گوار کیفیت پیدا کرتی ہے۔

پھولوں کی بہت ساری قسمیں ہیں اور بہت سی رنگتیں بھی ہیں۔ کچھ پھول سفید رنگ کے ہوتے ہیں تو کچھ سرخ، پیلے، نیلے اور بیگنی رنگ کے ہوتے ہیں۔کچھ پھول صبح کھلتے ہیں تو کچھ دوپہر میں تو کچھ رات میں کھلتے ہیں۔ جیسے بیلا، گل دوپہر اور رات رانی وغیرہ۔ جیسے پھولوں کے رنگ الگ الگ ہوتے ہیں ویسے ہی ان کی خوش بوئیں بھی الگ الگ ہوتی ہیں۔ کچھ پھولوں کی رنگت بہت دلکش ہوتی ہے تو کچھ پھولوں کی خوش بو ذہن و دل کو معطر کرتی ہے۔ کچھ پھولوں کو کچھ خاص چیزوں کی علامت سمجھا جانے لگا ہے۔ جیسے سرخ گلاب محبت کے اظہار کی علامت سمجھا جاتا ہے تو سفید پھول امن کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

حوالہ جات

Tags:

زیرگینباتات

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

اسلام میں خواتینفلسطینی قوممحمد اسحاق مدنیہندو متصحیح مسلمسرمایہ داری نظامبارہ امامفعل معروف اور فعل مجہولاردو زبان کی ابتدا کے متعلق نظریاتفتح سندھجذامگجرپریم چندتاریخ ایرانرافضیجنگلبدھ متحروف کی اقساممرزا محمد ہادی رسوامرفوع (اصطلاح حدیث)آخرترفع الیدینبنی اسرائیلولی دکنی کی شاعریجوش ملیح آبادیبرصغیرحیواناترقیہ بنت محمدبلوچستانہند بنت عتبہشوالسید سلیمان ندویحسن ابن علیمعتزلہمالک بن انسمریم بنت عمرانقومی اسمبلی پاکستانسندھی زبانسکندر اعظمیحیی بن زکریاجہادکوہ سیناءعائشہ بنت ابی بکرفہمیدہ ریاضمحمد مکہ میںتفسیر قرآنحسین بن علیارکان اسلامجنوبی ایشیاتوبۃ النصوحتعلیمابن سینااخلاق رسولروح اللہ خمینیاسم صفت کی اقسامانا لله و انا الیه راجعونمکہپاکستان میں ماحولیاتی مسائلکرشن چندرحدیث قدسیحکیم لقمانبرطانوی ہند کی تاریخاصول فقہتحریک خلافتدبستان لکھنؤابو سفیان بن حربمحمد بن قاسمعبد المطلبآیت تکمیل دینلوک سبھامیراجیوادیٔ سندھ کی تہذیبفرعونہارون الرشیداسلام کی مقدس کتابیںزبور🡆 More