سرد جنگ

ریاستہائے متحدہ امریکا اور سوویت یونین اور ان کے متعلقہ اتحادیوں کے درمیان 1940ء سے 1990ء کی دہائی تک جاری رہنے والے تنازع، تناؤ اور مقابلے کو سرد جنگ کہا جاتا ہے۔ اس پورے عرصے میں یہ دو عظیم قوتیں مختلف شعبہ ہائے حیات میں ایک دوسرے کی حریف رہیں جن میں عسکری اتحاد، نظریات، نفسیات، جاسوسی، عسکری قوت، صنعت، تکنیکی ترقی، خلائی دوڑ، دفاع پر کثير اخراجات، روایتی و جوہری ہتھیاروں کی دوڑ اور کئی دیگر شعبہ جات شامل ہیں۔ یہ امریکا اور روس کے درمیان براہ راست عسکری مداخلت کی جنگ نہ تھی لیکن یہ عسکری تیاری اور دنیا بھر میں اپنی حمایت کے حصول کے لیے سیاسی جنگ کی نصف صدی تھی۔ حالانکہ امریکا اور سوویت یونین دوسری جنگ عظیم میں جرمنی کے خلاف متحد تھے لیکن بعد از جنگ تعمیر نو کے حوالے سے ان کے نظریات بالکل جدا تھے۔ چند دہائیوں میں سرد جنگ یورپ اور دنیا کے ہر خطے میں پھیل گئی۔ امریکا نے اشتراکی نظریات کی روک تھام کے لیے خصوصاً مغربی یورپ، مشرق وسطٰی اور جنوب مشرقی ایشیا میں کئی ممالک سے اتحاد قائم کیے۔ اس دوران کئی مرتبہ ایسے تنازعات پیدا ہوئے جو دنیا کو عالمی جنگ کے دہانے پر لے آئے جن میں برلن ناکہ بندی (1948ء-1949ء)، جنگ کوریا (1950ء-1953ء)، جنگ ویتنام (1959ء-1975ء)، کیوبا میزائل بحران (1962ء) اور سوویت افغان جنگ (1979ء-1989ء) قابل ذکر ہیں۔ ان کے علاوہ ایسے ادوار بھی آئے جس میں دونوں ممالک کے درمیان تناؤ میں کمی واقع ہوئی۔ 1980ء کی، دہائی کے اواخر میں سرد جنگ اس وقت اختتام پزیر ہونے لگی جب سوویت رہنما میخائل گورباچوف نے امریکی صدر رونالڈ ریگن سے متعدد ملاقاتیں کیں اور ساتھ ساتھ اپنے ملک میں اصلاحاتی منصوبہ جات کا اعلان کیا۔ اس دوران روس مشرقی یورپ میں اپنی قوت کھوتا رہا اور بالآخر 1991ء میں ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات

Tags:

1940ء1948ء1949ء1950ء1953ء1959ء1962ء1975ء1979ء1989ء1990ءاشتراکیتبرلن ناکہ بندیجرمنیجنوب مشرقی ایشیاءجنگ ویت نامخلائی دوڑدوسری جنگ عظیمروسرونالڈ ریگنریاست ہائے متحدہریاستہائے متحدہ امریکاسوویت اتحادسوویت افغان جنگسوویت یونینمشرق وسطیٰمشرقی یورپمغربی یورپمیخائل گورباچوفنویاتی اسلحہکیوبا میزائل بحرانیورپ

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

مروان بن حکملفظ کی اقسامابو عبیدہ بن جراحعلم بدیعیوروجنصنعت لف و نشریحییٰ بن ایوب غافقیسید علی خامنہ ایحرب الفجاربرصغیر میں تعلیم کی تاریخانتظار حسینشملہ وفدعمران خانولی دکنی کی شاعریرومی سلطنتاشتراکیتانڈین نیشنل کانگریسصنعت مراعاة النظیرجنتدبری جماعجنگ پلاسیچی گویرابرہان الدین مرغینانیبدھ متحیواناتڈراماوزیر تعلیم (پاکستان)سورہ بقرہمرزا محمد رفیع سوداخراساندبئیاملاپاکستان کے شہرفاطمہ زہراکتب احادیث کی فہرستجنگ یرموکسنگٹھن تحریکعبد الشکور لکھنویزقومصحابہ کا قبول اسلام بلحاظ ترتیبتاریخ ولادت محمد بن عبد اللہجملہ کی اقسامغالب کی شاعریکتاب الآثارحذیفہ بن یمانشافعیخلفائے راشدینسورہ مریمخیبر پختونخواجی سکس ون(G-6/1)اسلام آبادپستانی جماعابن عربیرومانوی تحریکنمازلوک سبھاصحابہ کی فہرستسنن ابی داؤدزمین کی حرکت اور قرآن کریمموہن داس گاندھیحلالہ فقہ حنفیہ کی روشنی میںذوالنونفتح بیت المقدس (1187ء)بلوچ قومابن جریر طبریپاکستانتلمیحموہن جو دڑوتعویذپاکستانی افسانہسعودی عربمحمد بن قاسم کا سندھ پر حملہعرب میں بت پرستیموبائلنیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان 2022–23ء (اپریل 2023ء)ہیکل سلیمانیبسم اللہ الرحمٰن الرحیم🡆 More