سنن ابی داؤد: سنی اسلام میں حدیث کا مشہور مجموعہ

سنن ابی داؤد، کتب ستہ اور سنن اربعہ میں ایک اہم کتاب ہے، اہل سنت و جماعت کے اس کتاب کا ایک اہم مقام ہے، امہات احادیث میں مصدر اور مرجع شمار کی جاتی ہے، مرتبہ میں صحیحین کے بعد اسی کا نام آتا ہے۔ سنن ابی داؤد کے مصنف امام ابو داؤد سلیمان بن اشعث بن اسحاق بن بشیر بن شداد بن عمرو ازدی سجستانی ہیں۔ جس میں ابو داؤد نے 5275 احادیثکو پانچ لاکھ احادیث میں سے منتخب کر کے جمع کیا ہے۔

سنن ابی داؤد
سنن ابی داؤد: تعارف, شروح و تراجم, مزید دیکھیے
سنن ابی داؤد مکمل
مصنفابو داؤد
اصل عنوانسنن أبي داود
زبانعربی
سلسلہکتب ستہ
صنفحدیث

ابو داؤد نے اس احادیث پر زیادہ توجہ دی ہے جن سے فقہا استدلال کرتے ہیں اور جن پر فقہی احکام بنتے ہیں۔ انھوں نے اہل مکہ کے نام اپنے ایک رسالہ میں لکھا ہے: «یہ سنن کی احادیث تمام کے تمام احکام سے تعلق رکھتی ہیں، اس میں سے بہت سی احادیث زہد اور فضائل وغیرہ سے بھی متعلق ہیں جن کی میں نے تخریج نہیں کی ہے»۔ انھوں نے اپنی کتاب کو کو 36 کتاب میں تقسیم کیا ہے اور ہر کتاب کو متعدد ابواب میں تقسیم کیا جس میں کل ابواب کی تعداد 1871 ہے۔ ہر حدیث پر علما کے استنباط پر مشتمل ترجمہ باندھا ہے۔ کتاب میں اکثر احادیث مرفوع ہیں، اسی طرح کچھ احادیث موقوف بھی ہیں اور کچھ علمائے تابعین کے آثار بھی ہیں۔

جہاں تک بات ہے احادیث کی تخریج کی، تو امام ابو داؤد احادیث پر شدید ضعف کی بھی تصریح و تاکید بھی کرتے ہیں اور صحیح اور حسن احادیث پر خاموش رہتے ہیں (وہاں کوئی تعلیق نہیں کرتے)۔ انھوں نے لکھا ہے: «میں نے اس میں صحیح اور مشابہ صحیح اور قریب الصحیح احادیث کو بیان کیا ہے، جس حدیث میں سخت ضعف ہوتا ہے میں نے اسے بیان کر دیا ہے اور جہاں میں نے کوئی تعلیق نہیں کی ہے تو وہ حدیث قابل قبول ہے، بعض احادیث انتہائی صحیح درجے کی ہیں۔» علمائے حدیث نے اس احادیث کے تعلق سے آرا میں اختلاف کیا جس پر ابو داؤد سکوت اختیار کیا ہے، چنانچہ ابن صلاح، یحیٰی بن شرف نووی اور ابن کثیر دمشقی کی رائے ہے کہ وہ اگر صحیحین میں موجود نہیں ہیں تو حسن ہیں۔ اور دوسرے محدثین کی رائے ہے کہ وہ صحیح اور حسن کی اقسام سے ہیں بعض ضعیف بھی ہیں تو قبول کی حد تک درست ہیں۔

تعارف

ابوداؤد کے قول کے مطابق اس مجموعہ میں کچھ احادیث ضعیف ہیں جس کی وجہ سے یہ کتاب صحیحین (صحیح بخاری اور صحیح مسلم) سے مختلف ہے۔ ابوداؤد نے 50,000 احادیث جمع کیں جن میں سے صرف 4,800 احادیث اس کتاب میں شامل کیں

شروح و تراجم

سنن ابو داؤد‘ احادیث نبویہ کا وہ عظیم دیوان ہے جسے ایک بندہ مسلم نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ اس میں فقہائے امت اور مفتیان شرع متین کے لیے وہ تمام حدیثی دلائل جمع کر دیے گئے ہیں، جو فقہائے اسلام نے اختیار کیے ہیں۔ اس امر کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی کہ اس کتاب کا ایک آسان ترجمہ مع فوائد و مسائل کے اردو دان طبقے کے سامنے پیش کیا جائے، جو ان کی روحانی غذا کا کام دے۔ لہذا اس ذمہ داری کو نبھانے کے لیے ابو عمار عمر فاروق سعیدی کی خدمات حاصل کی گئیں، جنھوں نے احادیث کا سلیس اردو ترجمہ کرتے ہوئے ہر حدیث کے ساتھ مناسب فوائد کا تذکرہ کیا ہے۔ اس ترجمہ کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ احادیث کی تخریج و تحقیق کے فرائض حافظ زبیر زئی نے انجام دیے ہیں جو لا ریب اس فن کے ماہرو شہسوار ہیں۔

مزید دیکھیے

صحاح ستہ

حواشی

حوالہ جات

Tags:

سنن ابی داؤد تعارفسنن ابی داؤد شروح و تراجمسنن ابی داؤد مزید دیکھیےسنن ابی داؤد حواشیسنن ابی داؤد حوالہ جاتسنن ابی داؤدابو داؤدصحاح ستہ

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

انجمن ترقی اردوعیسی ابن مریمگنتیغزوہ موتہپنجاب کے اضلاع (پاکستان)مہراقبال کا مرد مومنتعلیمنواز شریفسیرت نبویموہن جو دڑواسماعیل (اسلام)اسلام اور یہودیتپاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے کپتانوں کی فہرستغزوہ بنی نضیرجواب شکوہسعودی عربسید احمد خانمروان بن حکمشمس تبریزیغزوہ بنی قینقاعفسانۂ عجائبعبد اللہ بن عمرردیفہندوستانحسین بن علیوادی نیلمامیر تیمورتفاسیر کی فہرستیوم پاکستانزرتشتیتعزیرہندو متطنز و مزاحعبد الرحمٰن جامیمستنصر حسين تارڑہودتحریک پاکستانمشفق خواجہاللہداوڑعائشہ بنت ابی بکرحسن ابن علییحیی بن زکریاصحابہ کی فہرستآئین ہنداسلام میں زنا کی سزاتراجم قرآن کی فہرستنظام الدین الشاشىاحمدیہyl4p1قوم سباغلام علی ہمدانی مصحفیگھوڑامنیر احمد مغلایوب خانولی دکنیایران کا اسرائیل پر حملہ(2024ء)پاکستان مسلم لیگ (ن)عشقنکاحیونسفہرست ممالک بلحاظ کالنگ کوڈبانگ دراآئین پاکستان میں اٹھارہویں ترمیمیزید بن معاویہآمنہ بنت وہبجنسی دخولالتوبہاصحاب کہفمحمود حسن دیوبندیٹیپو سلطاناقوام متحدہ کی غیر خود حکمرانی علاقوں کی فہرستممالک اور ان کے دار الحکومتمرکب یا کلامسورہ صبریلوی مکتب فکردہریت🡆 More