غزوہ بنی قینقاع: مکہ کے مسلمانوں کے ذریعہ بنو قینقاع کا محاصرہ (624)

مدینہ منورہ میں آباد یہودیوں کا ایک قبیلہ۔ نبی کریم نے مدینے کے یہودی قبائل سے یہ معاہدہ کیا تھا کہ جنگ کی صورت میں فریقین ایک دوسرے کی مدد کریں گے (دیکھیے: میثاق مدینہ)۔ جنگ بدر کے موقع پر یہود نے اس معاہدے کی خلاف ورزی کی اور غیر جانبداری کا اعلان کر دیا۔ مسلمان اکیلے ہی مشرکین مکہ پر فتح حاصل کرکے مدینے واپس لوٹے تو یہودیوں کو اور ناگوار گذرا۔ حسد میں وہ مسلم دشمنی پر اتر آئے۔ مجبوراً مسلمانوں کو سب سے پہلے یہود کے قبیلہ بنو قینقاع کو مدینے سے جلاوطن کرنا پڑا۔ یہ خیبر میں جا آباد ہوئے۔ مگر اسلام دشمنی سے پھر بھی باز نہ آئے۔ بدستور سازشوں میں مصروف رہے۔ اسلامی لشکر نے جنگ خیبر میں ان کی سرکوبی کی۔ رمضان2 ھ میں حضور ﷺ جنگ ِ بدر کے معرکہ سے مدینہ واپس لوٹے۔ اس کے ایک مہینے بعدہی 15 شوال 2ھ میں غزوہ بنی قینقاع کا واقعہ درپیش ہوا۔ بدر کے بعد یہودیوں نے شر و عداوت کا مظاہرہ کیا مدینہ کے اطراف میں یہودیوں کے تین بڑے بڑے قبائل آباد تھے۔بنو قینقاع، بنو نضیر، بنو قریظہ۔ ان تینوں سے مسلمانوں کا معاہدہ تھا مگر جنگ ِ بدر کے بعد جس قبیلہ نے سب سے پہلے معاہدہ توڑا وہ قبیلہ بنو قینقاع کے یہودی تھے جو سب سے زیادہ بہادر اور دولت مند تھے۔ واقعہ یہ ہوا کہ ایک برقع پوش عرب عورت یہودیوں کے بازار میں آئی، دکانداروں نے شرارت کی اور اس عورت کو ننگا کر دیا اس پر تمام یہودی قہقہہ لگا کر ہنسنے لگے، عورت چلائی تو ایک عربی آیا اور دکان دار کو قتل کر دیا اس پر یہودیوں اور عربوں میں لڑائی شروع ہو گئی۔ حضور ﷺکو خبر ہوئی تو تشریف لائے اور یہودیوں کی اس غیر شریفانہ حرکت پر ملامت فرمانے لگے۔ اس پر بنوقینقاع کے خبیث یہودی بگڑ گئے اور بولے کہ جنگ ِبدر کی فتح سے آپ مغرور نہ ہو جائیں مکہ والے جنگ کے معاملہ میں بے ڈھنگے تھے اس لیے آپ نے ان کو مار لیا اگر ہم سے آپ کا سابقہ پڑا تو آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ جنگ کس چیز کا نام ہے؟ اور لڑنے والے کیسے ہوتے ہیں؟ جب یہودیوں نے معاہدہ توڑدیا تو حضور ﷺ نے نصف شوال 2 ھ پیر کے دن ان یہودیوں پر حملہ کر دیا۔ یہودی جنگ کی تاب نہ لا سکے اور اپنے قلعوں کا پھاٹک بند کرکے قلعہ بند ہو گئے مگر پندرہ دن کے محاصرہ کے بعد بالآخر یہودی مغلوب ہو گئے اور ذی القعدہ کے چاند رات کو یہودی ہتھیار ڈال دینے پر مجبور ہو گئے۔ حضور ﷺ نے صحابۂ کرام کے مشورہ سے ان یہودیوں کو جلاوطن کر دیا اور یہ عہد شکن،بدذات یہودی ملک شام کے مقام اذرعات میں جاکر آباد ہو گئے۔

غزوہ بنی قینقاع
سلسلہ مسلم-یہود جنگیں
تاریخشوال (10) , 624 , 2 ہجری
مقاممدینہ منورہ
نتیجہ بنو قینقاع کو مدینہ سے جلا وطن کر دیا گیا
مُحارِب
مسلمان مدینہ یہود مدینہ
کمان دار اور رہنما
محمد صلی اللہ علیہ وسلم عبد اللہ بن ابی
طاقت
نامعلوم 700
ہلاکتیں اور نقصانات
نامعلوم نامعلوم

مزید دیکھیے

حوالہ جات

Tags:

بنو قریظہبنو قینقاعبنو نضیرخیبر (ضد ابہام)شامغزوہ خیبرغزوۂ بدرقبائلمحاصرہمدینہ منورہمیثاق مدینہیہودی

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

غزوہ خیبرپاکستان کی یونین کونسلیںدیوبندی مکتب فکرجانوروں کے ناموں کی فہرستقیامت کی علاماتناول کے اجزائے ترکیبیآدم (اسلام)مواخاتاہل تشیعافغانستانعزیرپریم چندہائیکومعاشرہدجالمشت زنی اور اسلامپاک فوجمشتاق احمد يوسفیحذیفہ بن یماناسماء اصحاب و شہداء بدرچی گویرااعرابن م راشدمحمد علی مرزاعبد اللہ بن محیریز جمحیابو طالب بن عبد المطلبمحمود حسن دیوبندیحمزہ بن عبد المطلبکیبنٹ مشن پلان، 1946ءسود (ربا)خلیل الرحمن قاسمی برنیشعیبماتریدیایشیا میں ٹیلی فون نمبریحیی بن زکریانعتایمان بالملائکہحسین بن علیمسئلۂ فیثا غورثفاعلقوم عاددار العلوم دیوبندسرمایہ داری نظاماجتہادصرف و نحواسم صفت کی اقساماخلاق رسولمسیلمہ کذابگندھاراعبد العلیم فاروقیاقدار (اخلاقیات)ایوب خانحسن ابن علیحیاتیاتمحمد قاسم نانوتویفقہ جعفریاشرف علی تھانویپیمائشانڈین نیشنل کانگریساردو ادبہم جنس پرستیمنافقلوط (اسلام)اللہنفس کی اقسامتراجم قرآن کی فہرستاسم علمرضی اللہ تعالی عنہعبد اللہ بن مسعودحقوق العبادڈراماجعفر ابن ابی طالببہادر شاہ ظفرآب و ہواجنگ یمامہپاکستان کے اخبارمسجد اقصٰیمرثیہغالب کی مکتوب نگاری🡆 More