اسم ضمیر

اسم ضمیر اسم معرفہ کی ایک قسم ہے

اسم ضمیرکا مفہوم

ایسے الفاظ جو کسی دوسرے اسم کی جگہ استعمال کیے جائیں اسمائے ضمیر کہلاتے ہیں۔

یا

وہ اسم جو کسی چیز شخص یا نام کی بجائے بولا جائے اسم ضمیر کہلاتا ہے۔

یا

ایسے تمام الفاظ جو کسی اسم کی جگہ بولے جائیں یا انھیں زبان سے بول کردل میں کسی شخص یا چیز کی طرف اشارہ کیا جائے اسم ضمیر کہلاتے ہیں۔

اسم ضمیر کی مثالیں

خدا ایک ہے، وہ سب کا مالک ہے۔

اِس مثال میں وہ اسم ضمیر ہے اور خدا مرجع ہے۔

انور ایک محنتی لڑکا ہے۔ وہ صبح سویرے اُٹھتاہے۔ اُس نے کبھی غیر حاضری نہیں کی۔ اُسے تمام اساتذہ پیار کرتے ہیں۔

اِس مثال میں وہ، اُس نے، اُسے اسمائے ضمیر ہیں جبکہ انور مرجع ہے۔

اسم ضمیر

اسم ضمیر اسم معرفہ کی ایک قسم ہے

اسم ضمیر جس اسم کی بجائے بولا جائے اسے مرجع کہتے ہیں، اوپر دی گئی مثالوں میں خدا اور انور مرجع ہیں۔

اسم ضمیر

اسم ضمیر اسم معرفہ کی ایک قسم ہے

اسم ضمیر جب کسی شخص کے لیے استعمال ہو تو اسے ضمیر شخصی کہتے ہیں۔

یا

وہ اسم ضمیر جو کسی شخص کے لیے بولا جائے ضمیر شخصی کہلاتا ہے۔

ضمیر شخصی کی مثال

عرفان آیا اور وہ کرسی پر بیٹھ گیا۔

اس جملے میں وہ کا لفظ ضمیرشخصی ہے۔

ضمیرشخصی کی صورتیں

ضمیر شخصی کی تین صورتیں ہیں۔

  1. ضمیر غائب
  2. ضمیر حاضر یا ضمیر مخاطب
  3. ضمیر متکلم

1۔ ضمیر غائب

ضمیر غائب کا مفہوم

یہ ضمیر اُس شخص کے لیے استعمال ہوتا ہے جو ہمارے سامنے موجود نہ ہو یعنی غائب ہو۔

یا

یہ ضمیر ایسے شخص کے لیے بولا جاتا ہے جو ہمارے سامنے حاضر نہ ہو یعنی غائب ہو۔

ضمیرغائب کی مثالیں

وہ، اُس، اُن، انھوں وغیرہ

2۔ ضمیر حاضر یا ضمیر مخاطب

ضمیر حاضر کا مفہوم

یہ ضمیر اُس شخص کے لیے استعمال ہوتا ہے جس سے بات کی جائے اِس ضمیر میں ہمارا مخاطب ہمارے سامنے موجود ہوتا ہے اِس لیے اِس ضمیر کو ضمیر مخاطب بھی کہتے ہیں۔

یا

یہ ضمیر اُس شخص کے لیے استعمال ہوتا ہے جس کے ساتھ بات کی جائے اِس ضمیر میں چونکہ ہم بات کرنے والا مخاطب ہمارے سامنے موجود ہوتا ہے یعنی حاضر ہوتا ہے اِس لیے ا،س ضمیر کو ضمیر حاضر یا ضمیر مخاطب کہتے ہیں۔

ضمیر حاضر کی مثالیں

تُو، تُم، آپ وغیرہ

3۔ ضمیر متکلم

ضمیر متکلم کا مفہوم

یہ ضمیر ہے جس میں بات کرنے والا شخص (متکلم) اپنے لیے استعمال کرتا ہے۔

یا

ضمیر متکلم اُس ضمیر کو کہتے ہیں جس میں بات کرنے والا شخص یعنی متکلم اپنی ذات کے لیے کرتا ہے۔

ضمیر متکلم کی مثالیں

میں، ہم وغیرہ.

ضمیر شخصی کی حالتیں

اسم ضمیر شخصی کی مندرجہ ذیل تین شخصی حالتیں ہیں۔

  1. حالتِ فاعلی
  2. حالت مفعولی
  3. حالتِ اضافی

1۔ حالتِ فاعلی

حالت فاعلی کا مفہوم

جب کوئی ضمیر اپنے فاعل کی جگہ استعمال کیا جائے تو ضمیر کی ااِس حالت کو حالتِ فاعلی کہتے ہیں۔

یا

جب کوئی ضمیر اپنے بجائے فاعل کی جگہ پر استعمال ہوتا ہو تو ضمیر کی اِس حالت کو ضمیر کی فاعلی حالت کہتے ہیں۔

حالت فاعلی کی مثالیں

وہ، اُس نے، میں، ہم وغیرہ

اکبر کہتا ہے ”میں کراچی جائوں گا“

اِس جملے میں ”میں “ ضمیر کی فاعلی حالت ہے۔

طاہربہت نیک ہے وہ بزرگوں کا ادب کرتا ہے۔

اِس جملے میں ”وہ“ ضمیر کی فاعلی حالت ہے۔

ضمیر کی فاعلی حالت کے صیغے

واحد غائب جمع غائب واحد حاضر جمع حاضر واحد متکلم جمع متکلم
وہ، اُس وہ، اُن، انھوں نے تو آپ، تُم میں ہم

2۔ حالت مفعولی

حالت مفعولی کا مفہوم

جب کوئی ضمیر اپنے مفعول کی جگہ استعمال ہوتویہ ضمیر کی حالت مفعولی کہلاتی ہے۔

یا

جب کوئی ضمیر مفعول کی جگہ استعمال ہو تو ضمیر کی اِس حالت کو حالتِ مفعولی کہا جاتا ہے۔

حالت مفعولی کی مثالیں

حالت مفعولی کی مثالوں کے چند نمونے ملاحطہ فرمائیں

  • اُسے، اُس کو، تمھیں، تُم کو، مجھے، مجھ کو وغیرہ
  • وسیم بہت اچھا لڑکا ہے، سب اُسے بہت پیار کرتے ہیں۔
  • میں تمھارا بھائی ہوں، مجھے صحیح بات بتائو۔

اِن جملوں میں ”اُسے “ اور ”مجھے “ ایسے اسمائے ضمیر ہیں جو مفعول کی جگہ پر استعمال ہوئے ہیں۔ اِس لیے انھیں ضمیر کی حالت مفعولی کہتے ہیں۔

ضمیر کی مفعولی حالت کے صیغے

واحد غائب جمع غائب واحد حاضر جمع حاضر واحد متکلم جمع متکلم
اُسے انھیں تجھے تُمھیں مجھے ہمیں
اُس کو اُن کو تُجھ کو تُم کو، آپ کو مجھ کو ہم کو

3۔ حالتِ اضافی

جب کوئی کسی اسم کا کسی شخص یا چیزسے تعلق ظاہر کرے اُسے ضمیر کی حالتِ اضافی کہتے ہیں۔

یا

جو ضمیر کسی شخص یا چیز کا تعلق کسی اسم سے ظاہر کرے اُسے ضمیر کی حالِتِ اضافی کہتے ہیں۔

حالت اضافی مثالیں

حالت اضافی کی مثالوں کے چند نمونے ملاحظہ فرمائیں۔

  • اُس کا، اُس کے، اُس کی، اُن کا۔ اُن کے، میرا، میرے، ہمارے وغیرہ
  • انور نہایت ذہین لڑکا ہے ”اُس کا حافظہ بہترین ہے “
  • علامہ اقبال عام شاعر نہیں تھے ”اُن کے استاد مولوی میر حسن تھے “
  • ارشد نے کہا کہ ”میرا بھائی اسکول گیا ہے “

اِن تینوں مثالوں میں ”اس کا“ ”اُن کے “ ”میرا“ ایسے ضمیر ہیں جو مرجع سے اپنا تعلق ظاہر کر رہے ہیں۔ انھیں ضمیر کی اضافی حالت کہتے ہیں۔

ضمیر کی حالتِ اضافی کے صیغے

واحد غائب جمع غائب واحد حاضر جمع حاضر واحد متکلم جمع متکلم
اُس کا اُن کا تیرا تمھارا، آپ کا میرا، ہمارا
اُس کے اُن کے تیرے آپ کے میرے ہمارے
اُس کی اُن کی تیری آپ کی میری ہماری

حوالہ جات

Tags:

اسم ضمیر کا مفہوماسم ضمیر کی مثالیںاسم ضمیر مرجعاسم ضمیر ضمیر شخصیاسم ضمیراسم معرفہ

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

انا لله و انا الیه راجعونیادگار غالبخلافت امویہحرب الفجاراہل سنتحدیث قدسیعلی ہجویریحفصہ بنت عمرجنگ یرموکرومانوی تحریکذوالفقار علی بھٹوشرکافسانہغزالیآخرتتاریخ اعوانعید فسحبلھے شاہفتح قسطنطنیہمعاذ بن جبلروزنامہ جنگطلحہ بن عبید اللہسعودی عربعلی گڑھ مسلم یونیورسٹیاحمد سرہندیموبائلکوسانسانی جسمصنعت مراعاة النظیرانگریزی زبانپاکستان میں معدنیاتحیات جاویدسی آر فارمولاتفسیر قرآنافواہاورنگزیب عالمگیرمقبرہ جہانگیرشاعریپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پاکستان)محمد بن قاسم کا سندھ پر حملہدو قومی نظریہسید علی خامنہ ایتخلیق انساناصول فقہفصاحتچاندعالمی یوم کتابمطلعشدھی تحریکاجتہادفیصل بن عبدالعزیز آل سعودنظیر اکبر آبادیاولاد محمدآزاد کشمیرعبد اللہ بن عباستوحیدمحمد مکہ میںاداس نسلیںپاکستان کے خارجہ تعلقاتاعرابمومن خان مومندیوان خاص (قلعہ لاہور)امراؤ جان ادااستعارہتحقیقابن عربیجابر بن عبد اللہسورہ الحجعصمت چغتائیجہادسسی پنوںقومی اسمبلی پاکستانوحدت الوجودیعقوب (اسلام)تیندوامحمد اسحاق مدنیاسمانجمن پنجابمصنف ابن ابی شیبہ🡆 More