اسم ضمیر اور اس کی اقسام

وہ لفظ جو عبارت میں کسی نام،چیز یا جگہ کے اصل نام کی جگہ استعمال کیا جائے۔ مثلا: عالی اچھا لڑکا ہے۔وہ صبح سویرے اسکول جاتا ہے۔استاد صاحب بھی اس کی عزت کرتے ہیں۔

اسم ضمیر

تعریف:

(ان جملوں میں“وہ’’ اور “اس’’ اسم ضمیر ہیں۔

  اسم ضمیر کی مثالیں

1۔ان کا نام قائد اعظم ہے۔

2۔یہ پاکستان کے پہلے گورنر جنرل تھے

3۔انھوں نے پاکستان بنانے میں مرکزی

کردار ادا کیا۔

4۔ان کا مزار کراچی میں ہے۔

5۔یہ بہت خوبصورت بنا ہوا ہے۔

اسم ضمیر کی اقسام:

1۔ضمیر شخصی

2۔ضمیر اشارہ

3۔ضمیر موصولہ

4۔ ضمیر تنکیری

5۔ضمیر استفہامیہ

6۔ضمیر تاکیدی

ضمیر شخصی:

وہ ضمیر جو کسی شخص کے لیے استعمال کیا جائے، مثلا:

وہ میں، ہم ،آپ، ان،انھوں وغیرہ

ضمیر شخصی کی مثالیں:

میں نے دو گھوڑے خریدے۔ ہم دہلی سے آئے۔ تو کہاں جائے گا؟۔ تم اس جگہ مکان بناو۔وہ یہاں نہیں رہتے۔ وہ کدھر گیا۔

ان جملوں میں“میں، ہم، تو،تم،وہ’’ ضمیر شخصی ہیں۔

ضمیر اشارہ

وہ ضمیر جو کسی شخص یا جگہ یا چیز کے

اشارہ کے لیے استعمال کیا جائے،

مثلا:یہ،اس، ان،انھیں۔ اسی   وغیرہ

جملے:

یہ میرا ہے،وہ آپ کے لیے ہے،وہ احمد کی ہے،وہ دیکھو چاند نکل رہا ہے،یہ دیکھو سانپ جارہا ہے۔

ان جملوں میں ‘’وہ ،یہ’’ اسم اشارہ ہے۔

ضمیر موصولہ

وہ ضمیر جو کسی اسم کی حالت یا اس کا نام ونشان یا پتہ بتانے کے لیے استعمال کیا جائے، مثلا:

جو گھر کی حالت جانتا ہے وہی بتاسکتا ہے۔

جو لڑکا محنت کرتا ہے کامیابی حاصل کرتا ہے۔جونسا قلم چاہو لے لو۔جو کچھ تم نے سنا صاف صاف بتادو۔

اس جملوں  میں “جو’’،“جونسا،جو’’ ضمیر موصولہ ہے۔

ضمیرتاکیدی:

وہ ضمیر جس میں  کسی شخص سے تعلق یا نسبت کی تاکید پائی جائے، مثلا:

اپنا خیال رکھو۔

اپنا کام خود کرو۔

میرا گھر کا کام مکمل ہے۔

اپنا ،اپنی،میرا،ہمارا وغیرہ

ضمیر تنکیری:

وہ ضمیر جو کسی غیر معین شخص یا چیز کے لیے استعمال کیا جائے، مثلا:

کوئی، کچھ، کسی وغیرہ

کوئی مجھے بتائے گا پاکستان اور انگلستان کے درمیان ہونے والے میچ کا نتیجہ کیانکلا؟ ۔اس مشکل سے نکلنے کے لیے کچھ تو کرنا ہوگا۔

ضمیر استفہامیہ:

وہ ضمیر جو سوال پوچھنے کے لیے استعمال کیا جائے، مثلا:

کون، کیا، کس وغیرہ

جملے:

تم کیا کررہی ہو؟، میں نے کسے پکارا ہے؟۔، اس لڑائی میں کتنے مرے؟، تم نے کتنا کھایا ؟ تمھیں کونسی کتابیں پسند ہیں؟

ان جملوں میں کیا،کون سے، کسے،کون،کونسی،کتنا،کتنے،کتنی وغیرہ۔' {{{مضمون کا متن}}}

حوالہ جات

قواعد اردو مصنف : مولوی عبد الحق :الناظر پبلشرز لکھنؤ

اسم ضمیر اور اس کی اقسام  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔

Tags:

اسم ضمیر اور اس کی اقسام اسم ضمیراسم ضمیر اور اس کی اقسام اسم ضمیر کی اقسام:اسم ضمیر اور اس کی اقسام

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

مسیلمہ کذابحفیظ جالندھریپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پاکستان)پشتون قبائلافسانہپاکستان کا پرچماجزائے جملہنیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان 2022–23ء (اپریل 2023ء)سندھاردو حروف تہجیوحشی بن حربحسان بن ثابتمعوذتینجلال الدین محمد اکبرریختہعمار بن یاسراحمد ندیم قاسمیدار العلوم دیوبندمشرقی پاکستاناصناف ادبمہدیہندو متابوبکر صدیقاسماء اللہ الحسنیٰبریلوی مکتب فکرلفظبنو قریظہپاکستان کے اضلاعکراچیجین متطوطاقاروناردو زبان کے شعرا کی فہرستکلمہ کی اقسامجدول گنتیاردو ناول نگاروں کی فہرستقیاسایشیا میں ٹیلی فون نمبریزید بن معاویہزکاتلغوی معنیابو حنیفہمير تقی میراحسان دانشتفسیر جلالیناسم معرفہ (خاص)، اسم نکرہ (عام)كاتبين وحیسورہ النورمحمد بن عبد اللہوراثت کا اسلامی تصورابن کثیردرود ابراہیمیمکی اور مدنی سورتیںصحابہ کا قبول اسلام بلحاظ ترتیباصول فقہاحمد شاہ ابدالیکرپس مشننصاب تعلیمعلم کلامبواسیراسرائیلانجمن حمایت اسلامقومی ترانہ (پاکستان)عید الفطرمعاذ بن جبلاجتہادکتابیاتالحادمریم بنت عمراناسلامی اقتصادی نظاممینار پاکستانیحیی بن زکریاسید سلیمان ندویسسی پنوںعرب میں بت پرستیفاعل-مفعول-فعلنیرنگ خیالخواجہ میر دردنماز جنازہ🡆 More