زبان

زبان یا لسان (Language :انگریزی) ربط کا ایک ذریعہ ہے جسے معلومات کا تبادلہ کرنے کے لیے استعمال کیاجاتا ہے۔ معلومات کا تبادلہ تحریری طور پر٬ اشاروں سے، اشتہارات یا بصری مواد کے استعمال سے، علامتوں کے استعمال سے یا براہ راست کلام سے ممکن ہے۔ انسانوں کے علاوہ مختلف جاندار آپس میں معلومات کا تبادلہ کرتے ہیں مگر زبان سے مراد عموماً وہ نظام لیا جاتا ہے جس کے ذریعے انسان ایک دوسرے سے تبادلہ معلومات و خیالات کرتے ہیں۔ دنیا میں اس وقت بھی ہزاروں مختلف زبانوں کا وجود ہے جن میں سے کئی زبانیں بڑی تیزی سے ناپید ہو رہی ہیں۔ مختلف زبانوں کی تخلیق و ترقی کا تجزیہ لسانیات کی مدد سے کیا جاتا ہے۔ عام طور پر زبانیں معاشرے کی ضرورت اور ماحول کے اعتبار سے ظہور پزیر ہوتی اور برقرار رہتی ہیں لیکن زبانیں مصنوعی بھی ہوتی ہیں مثلاً اسپیرانتو اور وہ زبانیں جو کمپیوٹر (Computers) میں استعمال ہوتی ہیں۔

زبان
تحریر زبان کی پہلی شکل

چیکوسلوواکیہ کی ایک مثل ہے کہ ایک نئی زبان سیکھو اور ایک نئی روح حاصل کرو:

Learn a new language and get a new soul.

یہ ایک حقیقت ہے کہ زبان کا بہت گہرا تعلق انسان کے ذہنی ارتقا سے ہے۔ اگرچہ زیادہ زبان جاننا بذات خود انسانی ارتقا کے لیے ضروری نہیں لیکن انسانی ارتقا کا تجربہ وہی لوگ کرتے ہیں جو ایک سے زیادہ زبانیں جانتے ہوں۔ مصر کے مشہور ادیب ڈاکٹر احمد امین نے اپنی خود نوشت سوانح عمری میں لکھا ہے کہ پہلے میں صرف اپنی مادری زبان (عربی) جانتا تھا۔ اس کے بعد میں نے انگریزی سیکھنا شروع کی۔ غیر معمولی محنت کے بعد میں نے یہ استعداد پیدا کر لی کہ میں انگریزی کتب پڑھ کر سمجھ سکوں۔ وہ لکھتے ہیں کہ جب میں انگریزی سیکھ چکا تو مجھے ایسا محسوس ہوا گویا پہلے میں صرف ایک آنکھ رکھتا تھا اور اب میں دو آنکھ والا ہو گیا۔ یہ اللّٰہ کا فضل ہے کہ میں اپنی مادری زبان کے علاوہ دوسری زبانیں سیکھنے کا موقع پا سکا۔ میں کم وبیش 5 زبانیں جانتا ہوں: اردو، عربی، فارسی، انگریزی اور ہندی۔ اگر میں صرف اپنی مادری زبان ہی جانتا تو یقیناً معرفت کے بہت سے دروازے مجھ پر بند رہتے۔

زبان کے اقسام اور حیثیتیں

متعلقہ مضامین

بیرونی روابط

Tags:

اشتہاراتانسانانگریزی زباندنیالسانیاتماحولیات(نظام)وقتکمپیوٹر

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

استعارہاسد محمد خانسید احمد خانسلیمان (اسلام)مینار پاکستانمتضاد الفاظعمر بن خطابمعوذتینپاکستانی افسانہسید علی خامنہ ایکریئیٹیو کامنز اجازت نامہرفع الیدینشواللفظصلح حدیبیہاسماء بنت ابی بکرشیعہ اثنا عشریہالحادتفسیر جلالینمیراجیپشتونعلم الناسخ والمنسوختفاسیر کی فہرستابن خلدونعامر بن سعد بن ابی وقاصولی دکنی کی شاعریفارسی زباناخوت فاؤنڈیشنحروف تہجیبواسیرمشرقی پاکستانراجا داہرحکومت پاکستانہندوستانی صوبائی انتخابات، 1937ءعائشہ بنت ابی بکرنکاح متعہابو الحسن علی حسنی ندویجابر بن حیانجوش ملیح آبادیبنو امیہمترادفبئر غرسریاست ہائے متحدہجنگ جملبنو قریظہاسلامی تہذیبیحیی بن زکریاصنعت لف و نشررومی سلطنتیروشلمبرصغیر میں تعلیم کی تاریخابو عبیدہ بن جراحتشبیہصلاح الدین ایوبیاردو ناول نگاروں کی فہرستآلودگیتعلیمپاکستان میں مردم شماریمتواتر (اصطلاح حدیث)نفسیاترومانوی تحریکراجپوتجبرائیلہندوستان میں تصوفمستی دروازہسید سلیمان ندویابو داؤدقرارداد پاکستانقیامت کی علاماتاسلام اور سیاستاسم ضمیر اور اس کی اقساماسرائیلاوقات نمازحسین احمد مدنیجملہ کی اقسامسود (ربا)دار العلوم دیوبند🡆 More