پیشاب کی نالی کا انفیکشن

پیشاب کی نالی کا انفیکشن یو ٹی آئی ( UTI ) ایک ایسا انفیکشن ہے جو پیشاب کی نالی کے حصے کو متاثر کرتا ہے۔ جب یہ پیشاب کی نالی کے نچلے حصے کو متاثر کرتا ہے تو اسے مثانے کے انفیکشن ( سسٹائٹس ) کے نام سے جانا جاتا ہے اور جب یہ اوپری پیشاب کی نالی کو متاثر کرتا ہے تو اسے گردے کے انفیکشن ( پائیلونفریٹس ) کے نام سے جانا جاتا ہے۔ نچلے پیشاب کی نالی کے انفیکشن کی علامات میں پیشاب کے ساتھ درد، بار بار پیشاب کرنا اور خالی مثانہ ہونے کے باوجود پیشاب کرنے کی ضرورت محسوس کرنا شامل ہیں۔ گردے کے انفیکشن کی علامات میں عام طور پر یو ٹی آئی کی علامات کے علاوہ بخار اور پہلو میں درد شامل ہوتا ہے۔ شاذ و نادر ہی پیشاب لال رنگ کا یا خونی ہو سکتا ہے۔ بہت بوڑھے اور بہت کم عمر میں، علامات مبہم یا غیر واضح ہو سکتی ہیں۔

پیشاب کی نالی کا انفیکشن
دیگر نامشدید مثانے کا ورم، سادہ مثانے کا ورم، مثانے کا انفیکشن، علامتی بیکٹیریا
پیشاب کی نالی کا انفیکشن
خوردبین کا استعمال کرتے ہوئے پیشاب کی نالی کے انفیکشن والے شخص کے پیشاب میں ایک سے زیادہ خون کے سفید خلیات دیکھے جاتے سکتے ہیں
تخصصمتعدی بیماری
علاماتپیشاب کے ساتھ درد، بار بار پیشاب آنا، خالی مثانہ ہونے کے باوجود پیشاب کرنے کی ضرورت محسوس کرنا
سببعموما ایسچریچیا کولی
قابل تشویشخواتین کی اناٹومی، جنسی جماع، ذیابیطس، موٹاپا، خاندانی ہسٹری
تشخیصی طریقہعلامات کی بنیاد پر، پیشاب کلچر ٹسٹ
تفریقی تشخیصفرج اور ویجائناکی سوزش، پیشاب کی سوزش، پیڑو کی سوزش کی بیماری,،مثانے کا ورم
معالجی تدابیراینٹی بائیوٹکس (نائٹروفورانٹوئن یا ٹرائمی تھوپریم/سلفامیتھوکسازول)
تعدد152 ملین (2015)
اموات196,500 (2015)

انفیکشن کی سب سے عام وجہ Escherichia coli نامی بیکٹیریاہے، حالانکہ بعض اوقات دوسرے بیکٹیریا یا فنگس بھی اس کی وجہ ہو سکتے ہیں۔ خطرے کے عوامل میں خواتین کی اناٹومی، جنسی ملاپ، ذیابیطس ، موٹاپا اور خاندانی ہسٹری شامل ہیں۔ اگرچہ جنسی ملاپ خطرے کا ایک عنصر ہے، لیکن UTIs کو جنسی طور پر منتقل ہونے والے انفیکشن ایس ٹی آئی (STIs) کے طور پر درجہ بند نہیں کیا جاتا ہے۔ گردے کا انفیکشن، عام طور پر مثانے کے انفیکشن کے بعد ہوتا ہے لیکن یہ خون سے پیدا ہونے والے انفیکشن کے نتیجے میں بھی ہو سکتا ہے۔ نوجوان صحت مند خواتین میں تشخیص صرف علامات کی بنیاد پر ہو سکتی ہے۔ مبہم علامات والے افراد میں، تشخیص مشکل ہو سکتا ہے کیونکہ بیکٹیریا انفیکشن کے بغیر موجود ہو سکتے ہیں۔ پیچیدہ معاملات میں یا علاج ناکام ہونے کی صورت میں پیشاب کا کلچر مفید ہو سکتا ہے۔

غیر پیچیدہ صورتوں میں، علاج اینٹی بائیوٹکس کے مختصر کورس جیسے نائٹروفورنٹائن ، فوسفومیسن یا ٹرائی می تھوپریم/سلفامیتھوکسازول کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ چونکہ اس علاج میں استعمال ہونے والی بہت سی اینٹی بائیوٹکس کے خلاف مزاحمت بڑھ رہی ہے۔ لہذا پیچیدہ معاملات میں، ایک طویل کورس یا نس کے ذریعے اینٹی بائیوٹکس کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ اگر دو یا تین دنوں میں علامات میں بہتری نہیں آتی ہے، تو مزید تشخیصی جانچ کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ Phenazopyridine علامات میں مدد کر سکتی ہے۔ اوہ افراد جن کے پیشاب میں بیکٹیریا یا خون کے سفید خلیے ہوتے ہیں لیکن ان میں کوئی علامات نہیں ہوتیں، انھیں عام طور پر اینٹی بائیوٹکس کی ضرورت نہیں ہوتی، جبکہ حمل کے دوران یہ ایک استثناء ہے۔ اکثر انفیکشن والے افراد کو، علامات شروع ہوتے ہی اینٹی بائیوٹکس کا ایک مختصر کورس دیا جا سکتا ہے یا طویل مدتی اینٹی بایوٹک کو احتیاطی اقدام کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تقریباً ایک سال میں 150 ملین افراد کو پیشاب کی نالی کا انفیکشن ہوتا ہے ۔ یہ مردوں کے مقابلے خواتین میں زیادہ عام ہے ۔ خواتین میں بیکٹیریل انفیکشن سب سے زیادہ پائی جانے والی قسم ہے ۔ 10فیصدخواتین کو ایک مخصوص سال میں پیشاب کی نالی کا انفیکشن ہوتا ہے اور نصف خواتین کو اپنی زندگی میں کسی وقت کم از کم ایک بار یہ انفیکشن ہوتا ہے۔ یہ اکثر 16 اور 35 سال کی عمر کے درمیان ہوتے ہیں۔ ایک سے زائد بار ہونا عام ہے۔ پیشاب کی نالی کے انفیکشن کو قدیم زمانے سے ہی ایبرس پیپرس میں پہلی دستاویزی تفصیل کے ساتھ بتاریخ c. 1550 قبل مسیح میں بیان کیا گیا تھا

لیڈ کا ویڈیو خلاصہ ( اسکرپٹ )

حوالہ جات

Tags:

بخارمرض متعدی

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

رشوتزید بن حارثہکمپیوٹربایزید بسطامیمختار ثقفیغزوہ خیبرجی سکس ون(G-6/1)اسلام آبادحجاج بن یوسفابو دجانہکلمہ کی اقسامفقیہبناوٹ کے لحاظ سے فعل کی اقسامحروف تہجیانڈین نیشنل کانگریسحریم شاہمجموعہ تعزیرات پاکستانامیر خسروغالب کے خطوطوحدت الوجودبنو امیہفہرست ممالک بلحاظ رقبہمزاج (طب)شمس تبریزیاسماعیلیمکی اور مدنی سورتیںقومی ترانہ (پاکستان)پاکستان تحریک انصافبراعظمنظام الدین اولیاءامہات المؤمنینمروان بن حکمواقعہ کربلاسورہ العصرابولہبمحمد بن ابوبکرآئین پاکستان 1956ءپاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے کپتانوں کی فہرستحلقہ ارباب ذوقعبد اللہ بن زبیردبستان لکھنؤمحمد زکریا کاندھلویہودیوم پاکستانعبد اللہ بن ابیثعلبہ بن حاطبپاکستان کی انتظامی تقسیماردو محاورے بلحاظ حروف تہجیانسانی جسمقتل عثمان بن عفانحسن ابن علیفضل الرحمٰن (سیاست دان)سامراجیتمولوی عبد الحقصحیح بخاریاصول الشاشیدجالایمان (اسلامی تصور)عمر بن خطابکعب بن اشرفہندوستانی صوبائی انتخابات، 1937ءمریم نوازاسلام میں چوریتفسیر قرآنتاریخ اسلامفصاحتمحمد تقی عثمانیرقیہ بنت محمدعلم حدیثمسیلمہ کذابقارونقلعہ لاہورفیض احمد فیضاہل سنتعبد اللہ بن عمرخواجہ میر درداورخان اولبنو امیہ کا نظام حکومتنحومحاورہ🡆 More