جنسی منقولہ امراض

ایسے مزید مضامین کے لیے یہ زمرہ ملاحظہ فرمائیں۔


جنسی منقولہ امراض وہ امراض (diseases) یا عداوی (infections) ہیں کہ جن کا جسم میں داخل ہونے، سرایت کرنے یا پھیلنے کا امکان جفت گیری (sexual contact) کے ذریعے زیادہ ہوتا ہے۔ جفت گیری کی فطری اور غیر فطری تمام اقسام اور اس عمل کے دوران میں خارج ہونے والی رطوبتیں (بشمول خون) ان امراض کا موجب بن سکتی ہیں۔

    ان بیماریوں کے گروہ کو انگریزی میں Sexually Transmitted Diseases اور مختضرا STD کہتے ہیں
  • یہ امراض عورتوں اور مردوں دونوں کو لاحق ہوتے ہیں
  • تناسب سے قطع نظر، یہ کسی بھی معاشی اور معاشری طبقے کے افراد کو لاحق ہو سکتے ہیں
  • خود بیماری کی علامات نہ رکھنے والے افراد بھی یہ امراض اپنے شریک (sexual partner) کو منتقل کرسکتے ہیں کیونکہ علامات نہ ہونے کے باوجود بھی ان کے جسم میں عدوی (infection) ہوتا ہے
  • یہ امراض ؛ قبل، دوران میں اور بعد از پیدائش ماں سے بچے کو منتقل ہو سکتے ہیں

پیچیدگیاں

  • یہ امراض عورتوں میں حوضی عدوی (pelvic infection) کا باعث بن سکتے ہیں اور اس کی وجہ سے تولیدی اعضاء میں تندُّب - د پر تشدید کے ساتھ پیش - (scarring) پیدا ہو کر حمل خارج از رحم (ectopic pregnancy) اور بے باری (infertility) کا باعث بن سکتی ہے۔
  • STD کے گرد نہ سرطان (cervical cancer) کی مختلف وجوہات میں سے ایک ہونے کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں

علامات و اشارات

    علامات و اشارات کو انگریزی میں signs and symptoms کہا جاتا ہے۔ درج ذیل علامات واشارات، جنسی منقولہ امراض میں مل سکتے ہیں لیکن یہ لازمی نہیں کہ یہ تمام ایک ہر متاثرہ شخص میں ملیں، بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ کوئی علامت بھی ظاہر نہ ہو مثلا ایک خورد نامیہ (micro organism) کلامیڈیا سے متاثر ہونے والے 80 فیصد مردوں اور 50 فیصد عورتوں میں مرض ہونے کے باوجود کوئی علامت ظاہر نہیں ہوتی۔
  • عورتوں میں مھبل (vagina) کے اطراف خارش اور مھبل سے رطوبت کا اخراج
  • مردوں میں عضوءتناسل یا قضیب (penis) سے رطوبت کا اخراج
  • جفت گیری یا پیشاب کے دوران میں تکلیف
  • حوضی حصے میں درد
  • غیر فطری دھنی جنس (oral sex) اختیار کرنے والوں میں گلے اور مقعدی جنس (anal sex) اختیار کرنے والوں کے مقعد میں عدوی علامات
  • پیشاب کی رنگت غیر معمولی طور پر گہری اور فضلے کی رنگت ہلکی اور جلد و آنکھ میں پیلاہٹ
  • بخار کی کیفیت، غدودوں پر ورم، سوتے میں پسینہ، کمزوری اور جسم کے عضلات میں درد
  • جنسی حصوں پر یا ان کے گرد سرخی اور یا سرخی مائل دانے

فہرست جنسی امراض و ملوث خورد نامیے (جراثیم)

ذیل میں ان امراض کے نام دیے گئے ہیں جو جنسی منقولہ امراض کے زمرے میں آتے ہیں اور پھر ان کے سامنے --- (بریکیٹ میں) اس بیماری کا موجب بننے والے خورد نامیوں (microorganisms) کا نام درج کیا گیا ہے یہ تمام خورد نامیے STD میں ملوث ہونے والے عوامل (agents) میں شمار ہوتے ہیں۔

بیکٹیریا

  • سوزاک (مرض سیلان) اور التھاب سحایا --- (نیسیریاگونوریے)
  • وجائنوسس (ایک قسم کی التھاب مھبل) --- (گارڈنیریلا ویجائنالیس)
  • زھری (سفلس) --- (ٹریپونیما پیلیڈیئم)
  • آتشک یا قریح --- (ہیموفیلیس ڈوکرے)
  • ورم جیبی الاربی --- (کلیمیاٹوبیکٹیریئم)
  • مرض شگیلا مثلا زحارعصوی (bacillary dysentery) --- (شگیلا)
  • معدی معوی التھاب یعنی معدہ و آنت کی شوزش --- (کمپائلوبیکٹر)

کلامیڈیے

  • غیر گونوکوکل پیشابی نالی کی سوزش --- (کلامیڈیا ٹراکومیٹس)
  • حثر (ٹراکوما) --- (کلامیڈیا ٹراکومیٹس)
  • التھاب گردنہ --- (کلامیڈیا ٹراکومیٹس)

مائکوپلازما

  • غیر گونوکوکل پیشابی نالی کی سوزش --- (یوریاپلازمایوریالائٹیکم) **** **** **** ****

Tags:

جنسی منقولہ امراض پیچیدگیاںجنسی منقولہ امراض علامات و اشاراتجنسی منقولہ امراض فہرست جنسی امراض و ملوث خورد نامیے (جراثیم)جنسی منقولہ امراضزمرہ:خود ساختہ اصطلاحات پر مشتمل عناوین

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

مہراستشراقفسانۂ عجائبنہرو رپورٹخودی (اقبال)اعلانِ بالفورمرزا فرحت اللہ بیگبھارتالمائدہلاشعورعبد الحلیم شررگول میز کانفرنس (تحریک آزادی ہند)ابو موسیٰ اشعریمشتاق احمد يوسفیسجاد حیدر یلدرمڈپٹی نذیر احمدفاطمہ زہراسفر نامہاندلسصہیونیتشجر غرقدقرآن میں انبیاءیزید بن معاویہانا لله و انا الیه راجعونقیاسہجرت مدینہاحمد ندیم قاسمیپاکستان مسلم لیگ (ن)مرکب ناقص یا کلام ناقص کی اقسامرموز اوقاففتنہمحبتویکیپیڈیافرعونمسیحیتصحابہ کا قبول اسلام بلحاظ ترتیبغزالیپاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے کپتانوں کی فہرستابن خلدونبنگلہ دیشخلفائے راشدینارکان اسلامایوب خانبلوچستانزکاتنظیر اکبر آبادیابن جریر طبریضمنی انتخاباتمباہلہمسلم بن الحجاجتہران میں اہل سنت کی مساجدزید بن علیابو داؤدحماسحلقہ ارباب ذوقنظام شمسیضمیرجعفریخطبہ الہ آبادیوٹیوبدعائے قنوتبدرسیکولرازمبابا فرید الدین گنج شکرچینسلجوقی سلطنتتقسیم بنگالدبستان دہلیوحیفسانۂ آزاد (ناول)کذابیناسم نکرہبنی اسرائیلفلسطینعراقسقراطپطرس بخاریغلام عباس (افسانہ نگار)حدیث🡆 More