سورہ العصر: قرآن مجید کی 103 ویں سورت

سورہ عصر (عربی:العصر) قرآن مقدس کی ترتیب کے لحاظ سے ایک سو تین نمبر سورہ ہے۔ یہ نام سورہ کی پہلی آیت کے لفظ العصر سے ماخوذ ہے۔

عصر
نام کے معنیزمانہ
زمانۂ نزولابتدائی مکی دور
اعداد و شمار
عددِ سورت103
عددِ پارہ30
سجودکوئی نہیں
الفاظ14
حروف68
گذشتہالتکاثر
آئندہالھمزہ

نزول

زمانۂ نزول

اگرچہ مجاہد، قتادہ اور مقاتل نے اسے مدنی کہا ہے، جمہور مفسرین نے اسے مکی قرار دیا ہے اور اس کا مضمون بھی اس کی تاہید کرتا ہے کہ یہ مکہ کے بھی ابتدائی دور میں نازل ہوئی ۔

شان نزول

کلاہ بن اسید جس کی کنیت ابوالاسدین تھی۔ عہد جاہلیت میں حضرت ابو بکر سے اس کی کافی دوستی تھی، ابو بکر صدیق کے اسلام میں آجانے کے بعد، وہ آپ کوسمجھانے آیا کہ تم تاجر ہو اور تجارت میں ہر سودا تم نے نفع بخش کیا ہے، مگر اسلام قبول کرنا نقصان کا سودا ہے اور تم نے اپنے آباء و اجداد کا طریقہ چھوڑ دیا ہے۔ ۔۔۔، ابو بکر نے جواب دیا جو شخص حق کو قبول کر لیتا ہے اور ثابت قدمی سے راہ راست پر گامزن ہو جاتا ہے، وہ زیان کار نہیں ہوتا، جس پر یہ سورہ نازل ہوئی۔

مضامیں

یہ سورت جامع اور مختصر کلام کا بے نظیر نمونہ ہے۔ اس کے اندر چند جچے تُلے الفاظ میں معنی کی ایک دنیا بھر دی گئی ہے۔ اس میں بالکل دو ٹوک طریقے سے بتا دیا گیا ہے کہ انسان کی فلاح کا راستہ کون سا ہے اور اس کی تباہی و بربادی کا راستہ کون سا۔ امام شافعی نے بہت صحیح کہا ہے کہ اگر لوگ اس سورت پر غور کریں تو یہی ان کی ہدایت کے لیے کافی ہے۔ صحابۂ کرام کی نگاہ میں اس کی اہمیت کیا تھی، اس کا اندازہ اس بات سے کیا جا سکتا ہے کہ حضرت عبد اللہ بن حصن الدارمی ابو مدینہ کی روایت کے مطابق اصحاب رسول میں سے جب دو آدمی ایک دوسرے سے ملتے تو اس وقت تک جدا نہ ہوتے جب تک ایک دوسرے کو سورۂ عصر نہ سنا لیتے (طبرانی

ترجمہ

عام الفاظ میں

بڑا مہربان نہایت رحم والا اللّہ کا نام سے

1: زمانہ کی قسم ہے

2: یقینا ہر انسان خسارے میں ہے

3: مگر جو لوگ مؤمن ہيں اور نیک کام کیے اور حق پر قائم رہنے کی اور صبر کرنے کی آپس میں وصیت کرتے رہے.

مزید پراکرت اور تدبھو الفاظ میں

پرم کرپال اپار دیاوان اللّہ کا نام سے

1: شپتھ ہیں اپراہن کے

2: نِسّںدیہ ہر مانو گھاٹا میں ہیں

3: بنا ان لوگوں جو ہیں وِشواسی اور کرتے ہیں اچّھائی اور سچّائی و سہنتا کا اُپدیش دیتے رہے ہیں.

حوالہ جات

Tags:

سورہ العصر نزولسورہ العصر مضامیںسورہ العصر ترجمہسورہ العصر حوالہ جاتسورہ العصرعربی

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

مسدس حالیاسلاملتا منگیشکر کے نغموں کی فہرستسینٹی میٹرکھوکھرتصویراحمد فرازشریعت کے مقاصدپاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے کپتانوں کی فہرستیروشلمپروین شاکرمردانہ کمزوریسلطنت دہلیلفظعائشہ بنت ابی بکربرصغیر اعدادی نظاماحمد رضا خانبرج خلیفہاخلاق رسولافغانستانمحمد علی مرزاموہن داس گاندھیلسانیاتعلی ابن ابی طالببنگلہ دیشفعلاردو حروف تہجیانجمن پنجابخریف کی فصلفاطمہ جناحکاغذی کرنسیرشوتشاعریاصناف ادبارکان نماز - واجبات اور سنتیںیحییٰ بن شرف نوویلوک سبھانپولینعلی گڑھ تحریکدبستان دہلیفقہانسانی جسماصحاب کہفریاست ہائے متحدہنکاح مسیارآرائیںپریم چند کی افسانہ نگاریمالکیبلوچستانموطأ امام مالکاحمد سرہندیمسجدہاروت و ماروتانس بن مالکشوالبھارت میں اسلاممسلم سائنس دانوں کی فہرستاسلام اور یہودیتتاج الدین زریں رقمنیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان 2022–23ء (اپریل 2023ء)عبد اللہ بن سبااولاد محمدبھارت کے عام انتخابات، 2024ءکشمیرایوب (اسلام)پاکستان کے رموز ڈاکاردو زبان کے مختلف نامالسلام علیکماسم معرفہاسم ضمیرجلال الدین محمد اکبرپاکستانی ثقافتصرف و نحودبری جماعیسوع مسیحنظام الدین اولیاءاویس قرنی27 اپریلمکی اور مدنی سورتیں🡆 More