منگول

“ مغل “اور “ مغول “لفظ منگول کی بدلی ہوئی شکل ہے منگولوں کے عرب مملک پر حملوں اور قبضہ کے بعد لفظ “منگول” جب عربی سے متعارف ہوا تو یہ لفظ “مغول ” کی صورت میں تبدیل ہو گیا کیونکہ عربی زبان کے حروف تہجی میں “گ” نہیں ہے اس طرح “گ”کی جگہ”غ ” نے لے لی مغولان جمع کا لفظ ہے اس کا واحد مغل یا مغول ہے۔ یورپین مورخین اور محقیقین انھیں تاتاری بھی لکھتے اور کہتے ہیں، اس وجہ سے عرب ریاستوں میں اور ساتھ ساتھ ایران ،عراق، افغانستان کی ریاستوں میں مغول بولا جانے لگا اور وقت گُزرنے کے ساتھ ساتھ لب و لہجہ کی تبدیلی کی وجہ سے ہندوستان میں مختصر ہوکر مغل رہ گیا اور یہ ایک ہی قوم کے مختلف نام ہیں۔ہندوستان پاکستان میں ان کو اب مغل کہا جاتا ہے۔

منگول
Mongols
Монголчууд
Mongolchuud
ᠮᠣᠩᠭᠣᠯᠴᠤᠳ
کل آبادی
ت 10–11 ملین (2016)
گنجان آبادی والے علاقے
منگول چین (بنیادی طور پر کے خود مختار خطے اندرونی منگولیا میں)6,146,730 (2015)
منگول منگولیا     3,201,377
منگول روس822,763
منگول جنوبی کوریا41,500
منگول ریاستہائے متحدہ18,000–20,500
منگول کرغیزستان10,000
منگول چیک جمہوریہ7,895
منگول جاپان7,340
منگول کینیڈا6,311
منگول جرمنی4,056
منگول مملکت متحدہ3,331
منگول فرانس2,459
منگول ترکیہ2,143
منگول قازقستان2,723
منگول آسٹریا2,007
منگول ملائیشیا1,530
زبانیں
منگولی زبان
مذہب
بنیادی طور پر تبتی بدھ مت، شمن پرستی کا پس منظر۔ اقلیت اہل سنت، مشرقی راسخ الاعتقاد کلیسیا، تاؤ مت، بون (مذہب) اور پروٹسٹنٹ مسیحیت۔
متعلقہ نسلی گروہ
Proto-Mongols، Khitan people

موجودہ منگولیا، روس اور چین اور خصوصاً وسط ایشیائی سطح مرتفع صحرائے گوبی کے شمال اور سائبیریا کے جنوب سے تعلق رکھنے والی ایک قوم ہے۔اس وقت” منگولوں“ یا مغلوں کی کافی ساری تعداد دنیا میں پھیلی ہوئی ہے۔

تاریخ عالم میں مغلوں کی اولین مشہور شخصیت جو تومنہ خان کی پانچویں پُشت میں سے تھا چنگیز خان (پیدائش 1160ء، وفات: 1227ء) جس نے چین کے مشرقی ساحلوں سے لے کر یورپ کے وسط تک ایک عظیم منگول سلطنت قائم کی۔ یہ تاریخ عالم کی سب سے بڑی سلطنتوں میں سے ایک تھی جو مغرب میں ہنگری، شمال میں روس، جنوب میں انڈونیشیا اور وسط کے بیشتر علاقوں مثلا افغانستان، ترکی، ازبکستان، گرجستان، آرمینیا، روس، ایران، پاکستان، چین اور بیشتر مشرق وسطی پر مشتمل تھی۔

تاریخ عالم کی دوسری بڑی منگول سلطنت کی بنیاد تومنہ خان کی نویں پُشت میں امیر تیمور برلاس (پیدائش،1336ء وفات،1405ء) نے رکھی جسے تیموری سلطنت بھی کہتے ہیں۔

تیسری مغل سلطنت کی بُنیاد تومنہ خان کی پندرہویں اور امیر تیمور برلاس کی چھٹی پُشت میں ظہیر الدین محمد بابر (پیدائش 483ء وفات، 1530ء) نے ہندوستان میں ابراہیم لودھی کوپانی پت کے میدان میں شکست دے کر 1526میں رکھی جو تقریباً 331 سال قائم رہی۔

مزید دیکھیے

نگار خانہ

Tags:

تاتاریعربی زبانمغلمغول

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

انگریزی زبانتلمیحاسماجتہادبیتال پچیسیمرزا محمد رفیع سوداصفحۂ اولغسل (اسلام)نمرودقریشبابا فرید الدین گنج شکرتفسیر جلالینسورہ الرحمٰنسورہ العصرخلفائے راشدینپطرس بخاریحیاتیاتیوسف (اسلام)وضوصدام حسینمسلم سائنس دانوں کی فہرستاسرائیلرقیہ بنت محمدقیام پاکستان کے وقت پیش آنے والی ابتدائی مشکلاتشریعتایمان (اسلامی تصور)شاہ ولی اللہولی دکنیخود مختار ریاستوں کی فہرستحسان بن ثابتمسجد اقصٰیزرسعدی شیرازیآسٹریلیامہرانجمن ترقی اردوصحاح ستہمیثاق مدینہدار العلوم دیوبندحریم شاہفورٹ ولیم کالجحسین بن علیمثنوی سحرالبیاناسلامی عقیدہکامریڈشاہ جہاںاللہمرزا غلام احمدزرتشتیتاصناف ادبشیعہ کتب کی فہرستتحویل قبلہعبد اللہ بن سباسوویت اتحادطارق جمیلعبد اللہ بن عباسكتب اربعہصحیح مسلمافلاطونحد قذفکمپیوٹرپاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے کپتانوں کی فہرستاردو حروف تہجیسلیمان کا ہدہدہندوستان میں مسلم حکمرانیمعین الدین چشتیعدتنظام شمسیبلاغتتاریخ ہنداقوام متحدہمحمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چچاقاروناسم نکرہتراجم قرآن کی فہرستلغوی معنیحنظلہ بن ابی عامرفرعون🡆 More