مشرقی افریقا

براعظم افریقا کا سب سے مشرقی خطہ جس کی جغرافیائی و سیاسی پیرائے میں مختلف تعریفیں کی جاتی ہیں۔ اقوام متحدہ کے منصوبہ برائے جغرافیائی علاقے کے مطابق مشرقی افریقہ (east africa) یا (eastern africa) میں 19 ممالک و علاقے شامل ہیں:

مشرقی افریقا
مشرقی افریقہ (مختلف تعریفوں کے مطابق)

جغرافیائی طور پر مصر اور سوڈان بھی کبھی کبھار اس خطے میں شامل سمجھے جاتے ہیں۔

عام طور پر مشرقی افریقہ اس خطے کو کہا جاتا ہے جو کینیا، تنزانیہ اور یوگینڈا اور روانڈا، برونڈی اور صومالیہ پر مشتمل ہے۔

مشرقی افریقہ کے چند علاقے اپنے جنگلی جانوروں کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہیں جن میں ہاتھی، جنگلی بھینسے، شیر، تیندوے اور گینڈے قابل ذکر ہیں۔ غیر قانونی اور بے دریغ شکار کے باعث ان جانوروں کی آبادی میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے خصوصاً گینڈے اور ہاتھی تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔

مشرقی افریقہ قدرتی حسن سے مالا مال ہے جن میں عظیم وادی شق کے باعث تشکیل پانے والی وادیاں، افریقہ کے دو بلند ترین پہاڑ کلیمنجارو اور ماؤنٹ کینیا، دنیا کی میٹھے پانی کی دوسری سب سے بڑی جھیل جھیل وکٹوریہ اور دنیا کی دوسری سب سے گہری جھیل ٹانگانیکا قابل ذکر ہیں۔

بے مثال جغرافیے اور کھیتی باڑی کے لیے انتہائی موزوں ہونے کے باعث ہی یہ علاقہ 19 ویں صدی میں یورپی قابض اقوام کی جارحیت کا نشانہ بنا اور غلامی میں چلا گیا۔ آج کل کینیا، تنزانیہ اور یوگینڈا میں سیاحت اہم ترین صنعت ہے۔

علاقے کے کئی ممالک سیاسی عدم استحکام، بدعنوانی، بے امنی اور خانہ جنگی کا شکار رہے ہیں تاہم کینیا اور تنزانیہ مستحکم حکومت اور معیشت کے حامل ہیں تاہم سیاسی اتار چڑھاؤ سے یہ ممالک بھی محفوظ نہیں۔

حوالہ جات

Tags:

افریقااقوام متحدہبراعظم

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

زبوردو قومی نظریہyl4p125 اپریلمعراجتاریخ پاکستاننیوزی لینڈ قومی کرکٹ ٹیمتفسیر بالماثورغزلروزہ (اسلام)رابطہ عالم اسلامییزید بن معاویہام حبیبہ رملہ بنت ابوسفیانشعیبغزوہ احدمحمد فاتحبھارت کے صدورپاکستان مسلم لیگ (ن)گنتیسورہ صپاکستان کے رموز ڈاکیاجوج اور ماجوجعباسی خلفا کی فہرستاحسانغزوہ خندقالفوز الکبیر فی اصول التفسیرمخدوم بلاولاحمد قدوریقتل علی ابن ابی طالبموسیٰبابا فرید الدین گنج شکرداستان امیر حمزہہم جنس پرستیتبع تابعینثمودقیامتکرکٹمسیحیتمحمد بن عبد اللہابو عبیدہ بن جراحنظمآدم (اسلام)یہودیت میں شادیمعتمر بن سلیمانہند آریائی زبانیںنواب مرزا داغ دہلوی کی شاعریزرتشتآلودگیمقبول (اصطلاح حدیث)27 اپریلپاکستان کی آب و ہواعائشہ بنت ابی بکرقرآنی سورتوں کی فہرستآخرتفہرست پاکستان کے دریافتح مکہسعد بن ابی وقاصمنطقخیبر پختونخوااہل حدیثفہرست ممالک بلحاظ رقبہقرارداد پاکستانابن تیمیہجغرافیہ پاکستاناخوت فاؤنڈیشنمعاشرہشیعہ کتب کی فہرستبریلوی مکتب فکرمسدس حالیایشیا میں ٹیلی فون نمبرجنگ صفینپہلی جنگ عظیماسلام میں طلاقایرانشیزوفرینیامشفق خواجہمولابخش چانڈیومحمد علی جوہرعید الفطر🡆 More