ریاضی

ریاضی دراصل اعداد کے استعمال کے ذریعے مقداروں کے خواص اور ان کے درمیان تعلقات کی تحقیق اور مطالعہ کو کہا جاتا ہے، اس کے علاوہ اس میں ساختوں، اشکال اور تبدلات سے متعلق بحث بھی کی جاتی ہے۔ اس علم کے بارے میں گمان غالب ہے کہ اس کی ابتدا یا ارتقا دراصل گننے، شمار کرنے، پیمائش کرنے اور اشیاء کے اشکال و حرکات کا مطالعہ کرنے جیسے بنیادی عوامل کی تجرید اور منطقی استدلال (logical reasoning) کے ذریعہ ہوا۔

ریاضی داں ان تصورات و تفکرات کی جو اوپر درج ہوئے ہیں چھان بین کرتے ہیں اور ان سے متعلق بحث کرتے ہیں۔ ان کا مقصد نئے گمان کردہ خیالات (conjectures) کے لیے صیغے (formulae) اخذ کرنا اور پھر احتیاط سے چنے گئے مسلمات (axioms)، تعریفوں اور قواعد کی مدد سے ریاضی کے اخذ کردہ صیغوں کو درست ثابت کرنا ہوتا ہے۔

اشتقاق

ریاضی کا لفظ ریاضت سے بنا ہے جس کا مطلب سیکھنا، مشق کرنا یا پڑھنا ہوتا ہے، جبکہ انگریزی میں بھی mathematics کا لفظ یونانی کے mathema سے ماخوذ ہے جس کا مطلب سیکھنا یا پڑھنا ہے۔

تاریخ

بنیادی قسم کی ریاضی کی معلومات کا استعمال زمانہ قدیم ہی سے رائج ہے اور قدیم مصر، بین النہرین اور قدیم ہندوستان کی تہذیبوں میں اس کے آثار ملتے ہیں۔ آج دنیا بھر میں علم ریاضی کو سائنس، ہندسیات، طب اور معاشیات سمیت تمام شعبہ ہائے علم میں استعمال کیا جا رہا ہے اور ان اہم شعبوں میں استعمال ہونے والی ریاضی کو عموما عملی ریاضی (applied mathematics) کہا جاتا ہے، ان شعبہ جات پر ریاضی کا نفاذ کرکے اور ریاضی کی مدد لے کر نہ صرف نئے ریاضیاتی پہلوؤں کی دریافتوں کا راستہ کھل جاتا ہے بلکہ بعض اوقات ریاضی اور دیگر شعبوں کے ملاپ سے ایک بالکل نیا شعبۂ علم وجود میں آجانے کی مثالیں بھی موجود ہیں۔

Tags:

تحقیقخواصساختشکلعددمطالعہمقدارمنطقی استدلالپیمائش

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

بھارت کی ریاستوں اور یونین علاقہ جات کی فہرست بلحاظ آبادیاسلاماہل سنتاردو ناول نگاروں کی فہرستسلیمان (بادشاہ)مشفق خواجہذوالنونہیر رانجھاکفرسورہ الاسراخلافت عباسیہافغانستانغزوہ تبوکاسلام اور سیاستسعادت حسن منٹویوم پاکستاندیوان (مغل فن تعمیر)الحادبرصغیر میں جدید تعلیم کا آغاز اور ارتقاءتقسیم بنگالابن حجر عسقلانیاردو ادب کی اصطلاحاتتوحیدتاریخ پاکستانارکان نماز - واجبات اور سنتیںبابا فرید الدین گنج شکرفہرست ممالک بلحاظ آبادیام کلثوم بنت محمدسفر نامہبینظیر انکم سپورٹ پروگراماردو زبان کی ابتدا کے متعلق نظریاتخواجہ غلام فریدرشید حسن خانسندھحریم شاہاقوام متحدہیوروابن رشداسباب نزولجین متگول میز کانفرنس (تحریک آزادی ہند)تعویذسنگٹھن تحریکقرآنی رموز اوقافزرتشتمقبرہ شاہ رکن عالممحمد ضیاء الحقبارہ امامحسین بن علیپاکستانی ثقافتمحمود حسن دیوبندییہودیتپطرس کے مضامینلعل شہباز قلندرابن سینابنو قریظہہجرت حبشہآل انڈیا مسلم لیگمراۃ العروسکتب احادیث کی فہرستحیا (اسلام)اسلام میں زنا کی سزاخلافت راشدہقافیہہندوستان میں تصوفعالمی یوم کتاباحمد قدوریحلالہ فقہ حنفیہ کی روشنی میںانجمن حمایت اسلامعباس بن علیجہادعالمی یوم مزدورعزیراسم معرفہمثنوی سحرالبیانپاکستان کے شہرسورہ النورفقیہ🡆 More