تقسیم بنگال

1909 میں منٹومارلے اصلاحات کے تحت مرکزی اور صوبائی قانون ساز کونسلوں میں توسیع کر دی گئی اور ان کے ارکان کی تعداد میں اضافہ کیا گیا اور جداگانہ انتخاب کا طریقہ رائج کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی


نتائج

تقسیم بنگال سے ہندوؤں اور مسلمانوں پر مختلف اثرات مرتب ہوئے۔ مسلمان اس تقسیم سے بڑے خوش تھے، کیونکہ مشرقی بنگال میں مسلمانوں کی اکثریت تھی، جو ایک نیا صوبہ بن گیا۔ لیکن جہاں تک ہندوؤں کا تعلق تھا وہ اس تقسیم سے بڑے برہم ہوئے اور سیخ پا ہوئے۔ اگرچہ مغربی بنگال میں انھی کی اکثریت تھی لیکن وہ ہر گز یہ برداشت نہیں کر سکتے تھے کہ مشرقی بنگال اور مسلم اکثریت والا صوبہ بن جائے اور اس طرح پورے بنگال پر ان کی اقتصادی اور سیاسی اجارہ داری اور بالادستی ختم ہو جائے۔ یہی وجہ تھی کہ ہندوؤں نے تقسیم بنگال کو ماننے سے انکار کر دیا اور اس تقسیم کی منسوخی کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگایا۔ عدم تعاون کی تحریک شروع کر دی، انگریزی مال کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا۔ قانون کی خلاف ورزیاں شروع کر دی گئیں، ٹیکسوں کی ادائیگیاں روک دی گئیں اور بالآخر تشدد پر اتر آئے۔ یہاں تک کہ وائسرائے کو قتل کرنے کی سازشیں تیار ہونے لگیں۔

ان حالات سے انگریز سرکار نے آخر کار گھٹنے ٹیک دیے اور 1911ء میں بنگال کی تقسیم منسوخ کر دی گئی۔ اس منسوخی سے مسلمانوں کو سخت صدمہ پہنچا لیکن وہ بے چارے کچھ نہیں کر سکتے تھے۔ حقیقت یہ ہے کہ تقسیم بنگال نے ہندوستانی سیاست کے میدان میں نئے بیج بو دیے۔ جو فوری نتائج برآمد ہوئے ان کا ذکر ضروری ہے

تقسیم بنگال

1909 میں منٹومارلے اصلاحات کے تحت مرکزی اور صوبائی قانون ساز کونسلوں میں توسیع کر دی گئی اور ان کے ارکان کی تعداد میں اضافہ کیا گیا اور جداگانہ انتخاب کا طریقہ رائج کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی

تقسیم بنگال پر ہندوؤں کے رویے کے پیش نظر مسلمانوں نے بحالت مجبوری اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک نئے اور انوکھے راستے کا انتخاب کیا۔ یہ راستہ سیدھا انگریز سرکار کے پاس جاتا تھا۔ نتیجے کے طور پر تقسیم بنگال کے صرف چھ مہینے بعد یکم اکتوبر 1906ئ کو مسلمانوں کا ایک نمائندہ وفد انگریز وائسرائے لارڈ منٹو سے جا ملا۔ اپنے مطالبات ان کے سامنے پیش کیے۔ اپنی جوابی تقریر میں وائسرئے نے مسلمانوں کو یقین دلایا کہ ان کے مطالبات نہ صرف برطانوی حکومت کو پہنچا دیے جائیں گے، بلکہ ان کو منظور کرانے کی بھی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

تقسیم بنگال

1909 میں منٹومارلے اصلاحات کے تحت مرکزی اور صوبائی قانون ساز کونسلوں میں توسیع کر دی گئی اور ان کے ارکان کی تعداد میں اضافہ کیا گیا اور جداگانہ انتخاب کا طریقہ رائج کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی

تقسیم بنگال پر ہندوؤں کی تنگ نظری کے پیش نظر مسلمانوں کا اعتماد آل انڈیا نیشنل کانگریس سے اٹھ گیا، یہی وجہ تھی کہ شملہ وفد کے تین مہنے بعد مسلمانوں نے ایک نہایت اہم فیصلہ یہ کیا کہ انھوں نے اپنے سیاسی حقوق کے تحفظ کے لیے ایک نئی سیاسی جماعت آل انڈیا مسلم لگی کے نام سے 30 دسمبر 1906ئ کو بمقام ڈھاکہ قائم کی۔ اس طرح ہم دیکھتے ہیں کہ حقیقت میں تقسیم بنگال کا واقعہ مسلم ذہنیت اور سیاست کو تقسیم کرنے پر منتج ہوا۔

دلچسپ تبصرہ

’’کیمبرج ہسٹری آف انڈیا ‘‘ کے مطابق تقسیم بنگال کو منسوخ کرانے کے لیے بلواؤں میں ہندو وکلا سب سے آگے اور پیش پیش تھے۔ اس کی خاص وجہ تھی کہ چونکہ وہ سمجھتے تھے کہ مشرقی بنگال کا ایک نیا صوبہ بننے کا یہ بھی مطلب ہوگا کہ ڈھاکہ میں ایک نئی ہائی کورٹ کا قیام عمل میں آئے گا جس کی وجہ سے ان کی اپنی عدالتی بزنس پر اثر پڑے گا۔ یاد رہے کہ غیر منقسم بنگال میں ایک ہائی کورٹ تھی جس پر ہندو وکلا کا قبضہ تھا اور جہاں ان کی پریکٹس اور عدالت بزنس عروج پر تھا۔ وہ اسے ماند پڑنے یا دیکھنے کے لیے ہرگز تیار نہیں تھے۔

ہندو صحافیوں کو اس بات کا ڈر تھا کہ مشرقی بنگال کو اگر واقعی ایک نیا صوبہ بنا دیا گیا تو وہاں سے نئے اخبارات و رسائل کا اجرائ ہوگا۔ جس کی وجہ سے ان اخبارات و رسائل وغیرہ کی اشاعت پر زڈ پڑے گی۔ اس طرح بنگال کی تقسیم کو انھوں نے اپنی کمائی کی تقسیم سے تعبیر کیا جس کے لیے وہ ہرگز تیار نہ تھے

اس کے علاوہ ’’کالی‘‘ (سیوا جی کی بیوی) ایک جسے ہندو بڑی ماں کہتے ہیں۔ اس بڑی مان کی پرستش بنگال میں کافی مقبول تھی۔ اس کالی کی وجہ سے ہندوبنگال کو اپنا مادر وطن خیال کرتے تھے۔ جب انگریز سرکار نے بنگال کو تقسیم کیا، تو مذہبی جنون پرست اور انتہا پسند ہندوؤں نے اس تقسیم کی شدت سے مخالفت کی اور وہ اس لیے کہ ان کا خیال تھا کہ ایسا کرنے سے ان کی ’’کالی‘‘ کی زمین تقسیم ہو گئی ہے۔ اور اس سے کالی کی بے عزتی ہوئی ہے۔ لہذا وہ اپنی بڑی ماں کی بے عزتی کسی بھی طرح برداشت نہیں کرسکتے تھے۔

Tags:

تقسیم بنگال نتائجتقسیم بنگال شملہ وفدتقسیم بنگال آل انڈیا مسلم لیگ کا قیامتقسیم بنگال

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

اقسام حجبعثتجواب شکوہتحقیقہجرت مدینہمیلانخودی (اقبال)پاکستان کی انتظامی تقسیماحمد بن شعیب نسائیعلی ہجویریآدم (اسلام)صلاح الدین ایوبیاسم موصولارسطوپاک چین تعلقاتدرس نظامیاندلسنو آبادیاتی نظامعلم بیاناسم ضمیرمشت زنی اور اسلامبنو نضیرکرکٹسعد بن معاذعبد المطلبکوسردیفختم نبوتدبستان لکھنؤنیلسن منڈیلااللہمخدوم بلاولاسلام بلحاظ ملکفتح سندھحدیثابو الاعلی مودودیرجمماریہ قبطیہبرصغیرمحمد فاتحکمپیوٹرداغ دہلویبدراردوعمر بن خطابحمدسورہ محمدبابا فرید الدین گنج شکرابو ایوب انصاریباب خیبراسمائے نبی محمدعلم بدیعیوسفزئیسورہ المجادلہرفع الیدینمحمد بن قاسمقیامت کی علاماتمینار پاکستاننمازتاریخ پاکستان کا خط زمانی (1947ء – حال)جمہوریتانشائیہمیثاق مدینہمولوی عبد الحقبھارت کے عام انتخابات، 2024ءمہرابلیستقسیم ہندفقہ حنفی کی کتابیںارکان اسلامجنگ آزادی ہند اور اٹکعلی ابن ابی طالبمالک بن انسعلا الدین پاشایہودیت میں شادیخارجیرومی سلطنتفیض احمد فیض🡆 More