پاک چین تعلقات: 1947to1970

پاکستان کے چین کے ساتھ تعلقات انتہائی اچھے ہیں۔ دونوں ممالک نہ صرف معاشی بلکہ اقتصادی، اسلحہ اور توانائی میں ایک دوسرے کا تعاون کرتے رہے ہیں۔

پاکستان–چین
نقشہ مقام پاکستان اور چین
پاک چین تعلقات: پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے اُونچی, پاکستان اور چین دوستی کا آغاز, ہندستان اور چین کا سرحدی تنازع
پاکستان
پاک چین تعلقات: پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے اُونچی, پاکستان اور چین دوستی کا آغاز, ہندستان اور چین کا سرحدی تنازع
چین
سفارت خانے
چینی سفارتخانہ، اسلام آباد پاکستانی سفارتخانہ، بیجنگ
مندوب
سفیر مسعود خالد سفیر سن ویدونگ

پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے اُونچی

پاک-چین تعلقات کو چینی وزیر اعظم نے یو بیان کی:

اگر چین سے پیار کرتے ہو تو پاکستان سے بھی پیار کرو
لیقی چیانگ،چینی وزیر اعظم


اسی طرح وزیر اعظم پاکستان نے بھی کہا:

پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ کی طرح اونچی ہے
وزیر اعظم پاکستان

پاکستان اور چین دوستی کا آغاز

پاکستان 1947ء میں قائداعظم کی قیادت میں آزاد ہوا جبکہ چین 1949ء میں مائوزے تنگ کی عظیم قیادت اور اُن کے لانگ مارچ کے ثمرات کے نتیجہ میں آزاد ہوا۔ 1949ء میں چین کی آزادی کے ساتھ ہی پاکستان اور چین کے تعلقات بہتری کی طرف گامزن ہونا شروع ہو گئے تھے۔ پاکستان نے چین کی آزادی کو تسلیم کیا۔ یہ پاکستان اور چین کی دوستی کا نقطہ آغاز تھا یا اسے اِس طرح بھی کہا جا سکتا ہے کہ یہ پاکستان اور چین کی دوستی کی ابتدا تھی۔

ہندستان اور چین کا سرحدی تنازع

1962ء میں بھارت اور چین کے سرحدی تنازع کا آغاز ہوا اور دونوں ملکوں کی فوجیں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ کھڑی ہوئیں اور ہندوستان اور چین میں سرحدی جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ اُس وقت چین عالمی برادری سے کٹا ہوا تھا لیکن پاکستان نے اِس موقع پر چین کا بھرپور ساتھ دیا جس کی وجہ سے چین کی نظر میں پاکستان کا وقار بلند ہوا اور پاکستان اور چین کے تعلقات میں زیادہ بہتری کی طرف گامزن ہونا شروع ہو گئے۔ پاکستان اور چین دوستی کے مضبوط رشتے میں بندھنا شروع ہو گئے۔ اِس موقع پر پاکستان اور چین نے اپنے سرحدی مسائل احسن طریقے سے حل کرلیے اور یہ پاکستان اور چین کی دوستی کا کامیابی کی طرف سفر کا آغاز تھا۔

1965ء کی پاک بھارت جنگ اور چین کا کردار

1965ء میں پاک بھارت جنگ چھڑ گئی۔ اس جنگ میں چین نے پاکستان کا ہر طرح ساتھ دیا اور پاکستان کی بھرپور مدد کی اور اپنی سچی دوستی کا حق نبھایا اِس جنگ میں چین نے پاکستان کی حمایت میں جو کردار ادا کیا وہ مثالی تھا اور پاکستان اور چین کی دوستی ایک مثالی دوستی میں تبدیل ہو گئی۔

1971ء کی پاک بھارت جنگ اور چین کا کردار

1971ء میں بھارت اور پاکستان کی تاریخی جنگ چھڑ گئی۔ اس جنگ میں بھارت نے مشرقی پاکستان میں بنگالی زبان بولنے والوں کا ساتھ دیا جو پاکستان سے آزاد ہونا چاہتے تھے کیونکہ لسانی طور پر شیخ مجیب الرحمٰن کی قیادت میں الگ مملکت کی کوشش شروع کر چکے تھے۔اس کے نتیجے میں دُنیا میں ایک نیا ملک بنگلہ دیش کی صورت میں وجود میں آیا۔ اِس نازک اور مشکل مرحلے پر چین نے ایک بار پھر اپنی دوستی کا حق نبھایا اور پاکستان کی بھرپور مدد کی جس کی وجہ سے پاکستان اور چین ایک دوسرے کے اور قریب آ گئے۔

چین امریکا تعلقات کی بہتری میں پاکستان کا کردار

جب 1949 میں چین آزاد ہوا تو امریکا اور چین کے تعلقات اتنے بہتر نہیں تھے بلکہ کشیدگی کی طرف مائل تھے لیکن پاکستان کی کئی سالوں پر مشتمل مسلسل کوشش اور مخلصانہ جدوجہد کے نتیجہ میں اُس وقت کے امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے چین کا دورہ کیا۔ اس طرح امریکا اور چین کے تعلقات بہتر ہونا شروع ہو گئے اور چین کا عالمی برادری میں ایک مقام پیدا ہونا شروع ہو گیا۔ چین کو اقوام متحدہ کی مستقل رکنیت مل گئی اور چین کو اقوام متحدہ میں ویٹو پاور کا حق مل گیا۔ پاکستان کے اِس کردار کی وجہ سے چین کی نظر میں پاکستان کا وقار بہت بلند ہو گیا۔

اسلحہ سازی اور اٹیم بم اور چین

چین نے ہر موقع اور ہر مرحلے پر پاکستان کے ساتھ اپنی دوستی کو نبھایا ہے۔ چین نے سالماتی بم بنانے میں پاکستان کی دُنیا کی تمام مخالفتوں کے باوجود مدد کی۔ اس کے علاوہ چین نے پاکستان میں ٹینک سازی اور طیارہ سازی میں بھرپور مدد کی جس کی وجہ سے پاکستان کی اسلحہ سازی کی صنعت نے بہت ترقی کی اس کے علاوہ چین پاکستان کی مختلف دفاعی منصوبہ جات میں بھرپور مدد کر رہا ہے جس کی وجہ سے چین اور پاکستان کے تعلقات میں دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی ہو رہی ہے۔

توانائی اور دیگر منصوبہ جات میں چین کی مدد

چین توانائی اور دیگر بہت سے منصوبہ جات میں جن میں سینڈک کا منصوبہ، گوادر پورٹ کا منصوبہ پاکستان کو ریلوے انجن کی فراہمی اور دیگر بے شمار ایسے منصوبہ جات ہیں جن میں پاکستان کو چین کی بھرپور مدد حاصل ہے جس سے پاکستان اور چین دوستی کے ایک ایسے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔

مثالی دوستی

پاکستان اور چین دو ایسے ملک ہیں جو دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ یہ دوستی برسوں پر محیط ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات

Tags:

پاک چین تعلقات پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے اُونچیپاک چین تعلقات پاکستان اور چین دوستی کا آغازپاک چین تعلقات ہندستان اور چین کا سرحدی تنازعپاک چین تعلقات 1965ء کی پاک بھارت جنگ اور چین کا کردارپاک چین تعلقات 1971ء کی پاک بھارت جنگ اور چین کا کردارپاک چین تعلقات چین امریکا تعلقات کی بہتری میں پاکستان کا کردارپاک چین تعلقات اسلحہ سازی اور اٹیم بم اور چینپاک چین تعلقات توانائی اور دیگر منصوبہ جات میں چین کی مددپاک چین تعلقات مثالی دوستیپاک چین تعلقات مزید دیکھیےپاک چین تعلقات حوالہ جاتپاک چین تعلقات

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

یحیی بن زکریامحمد علی جوہرجمع (قواعد)جناح کے چودہ نکاتنظریہپشتون قبائلحسین احمد مدنیمسجد اقصٰین م راشدحیدر علی آتش کی شاعریمتضاد الفاظزینب بنت محمدادبفاطمہ زہراادارہ فروغ قومی زبانغزالیپاکستان کے رموز ڈاکقانون اسلامی کے مآخذخارجیعبد الملک بن مروانابو طالب بن عبد المطلبشاہ جہاںدرود ابراہیمیاولاد محمدسلیمان (بادشاہ)ولی دکنیقرارداد مقاصدحمزہ بن عبد المطلبپاک بھارت جنگ 1965ءآلودگیتقویعبد الحلیم شرراسم صفتسعد بن ابی وقاصقتل علی ابن ابی طالبزقوموادیٔ سندھ کی تہذیبمسجد قباءجون ایلیاقرآنی سورتوں کی فہرستفراق گورکھپوریہندی زبانفقہانگریزی زباناحمد بن حنبلردیفعبد الستار ایدھیاحمد فرازغزوہ موتہخانہ کعبہسورہ الرحمٰنبرصغیر میں تعلیم کی تاریخموہن داس گاندھیپروین شاکریحییٰ بن ایوب غافقیمکی اور مدنی سورتیںسلیمان (اسلام)سندھسقراطاسماء بنت ابی بکرگندمسورہ رومیہودیتراجندر سنگھ بیدیبھیڑیاجغرافیہ پاکستاناسرار احمدظہارعبد اللہ بن عبد المطلبہجرت مدینہروح اللہ خمینیتقلید (اصطلاح)میاں صلاح الدینپاکستان کی یونین کونسلیںحرفحقوق العبادمحمد بن اسماعیل بخاری🡆 More