اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 3379 10 نومبر 1975ء کو 72 میں سے 35 مخالف ووٹ (32 احترازت رائے) کے ذریعہ منظور کیا گیا، ’’اس بات کا تعین کیا گیا کہ صیہونیت نسل پرستی اور نسلی امتیازی سلوک کی ایک شکل ہے ‘‘۔یہ رائے شماری اقوام متحدہ مجلسِ عمومی کی قرارداد 3237 کے ذریعے تنظیم آزادی فلسطین کو ’’مبصر حیثیت‘‘ کی فراہمی کے تقریباً ایک سال بعد، نومبر 1974ء میں اقوام متحدہ مجلسِ عمومی میں تنظیم آزادیِ فلسطین کے صدر یاسر عرفات کے ’’شاخ زیتون ‘‘ کی تقریر کے بعد منعقد ہوئی۔ یہ قرارداد سوویت اتحاد اور مسلم اکثریتی ممالک، بہت سے افریقی ممالک اور چند دیگر، کی حمایت سے منظور کی گئی۔
اقوام متحدہ عمومی مجلس قرارداد 3379 | |
---|---|
تاریخ | 10 نومبر 1975ء |
اجلاس نمبر | 2400 |
کوڈ | A/RES/3379 (دستاویز) |
موضوع | ہر قسم کے نسلی امتیاز کا خاتمہ |
رائے شماری کا خلاصہ | 72 ووٹ حق میں 35 مخالفت میں 32 احتراز |
نتیجہ | منظوری جسے بعد ازاں مسترد کردیا گیا |
اس بات کا تعین کہ ’’صیہونیت نسل پرستی اور نسل نسلی امتیازکی ایک شکل ہے‘‘، قرارداد میں شامل تھی، 1991ء میں اقوام متحدہ مجلسِ عمومی کی قرارداد 46/86 کے ذریعے اسے رد کر دیا گیا تھا۔
جارج ہ و بش نے ذاتی طور پر ان الفاظ کے ساتھ 3379 کو منسوخ کرنے کی تحریک متعارف کرآئی۔
’’خود ساختہ اقوام متحدہ مجلسِ عمومی کی قرارداد 3379 ’’ صہیونیت نسل پرستی ہے ‘‘، اقوام متحدہ کے معاہدے اور اصولوں کی استہزاء ہے جن پر اس کا قیام ہوا۔ اور اب میں اس کی تنسیخ کی دعوت دیتا ہوں۔ صہیونیت ایک لائحہ عمل نہیں، یہ وہ سوچ ہے جس کا نتیجہ یہودی عوام کے وطن ریاست اسرائیل کے قیام میں ہوا۔ اسے نسل پرستی کے گناہ سے تعبیر کرنا تاریخ کو مروڑنا اور جنگ عظیم دوم میں یہود کی آہ و بکا کو بھولنا ہے، بلکہ فی الواقعہ ، تمام تر تاریخ میں۔ صہیونیت اور نسل پرستی کو مساوی قرار دینا اسرائیل کی تردید ہے، جو اقوام متحدہ میں اچھے کردار کا حامل رکن ہے۔
یہ جمعیت اسرائیلی حق وجود پر اعترض کر کے امن کا آرزومند ہونے کی دعویدار نہیں ہو سکتی۔ غیر مشروط تنسیخ سے اقوام متحدہ اپنی معتبریت میں اضافہ اور امن کی خدمت کریگی‘‘۔
اقوام متحدہ عمومی مجلس قرارداد 3379 | |
---|---|
تاریخ | 16 دسمبر 1991ء |
اجلاس نمبر | 74ویں مکمل مجلس |
کوڈ | A/RES/46/86 (دستاویز) |
موضوع | صہیونیت نسل پرستی ہے |
رائے شماری کا خلاصہ | 199 ووٹ حق میں 25 مخالفت میں 13 احتراز |
نتیجہ | تنسیخ قرارداد 3379 |
This article uses material from the Wikipedia اردو article اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 3379, which is released under the Creative Commons Attribution-ShareAlike 3.0 license ("CC BY-SA 3.0"); additional terms may apply (view authors). تمام مواد CC BY-SA 4.0 کے تحت میسر ہے، جب تک اس کی مخالفت مذکور نہ ہو۔ Images, videos and audio are available under their respective licenses.
®Wikipedia is a registered trademark of the Wiki Foundation, Inc. Wiki اردو (DUHOCTRUNGQUOC.VN) is an independent company and has no affiliation with Wiki Foundation.