مائیکرونیشیا

مائیکرونیشیا بحر الکاہل میں پھیلے جزائر کے ایک خطے کو کہا جاتا ہے جو یونانی زبان کے دو الفاظ مائیکروس (معنی: چھوٹے) اور نیسوس (معنی: جزیرہ) سے ماخوذ ہے۔ یہ خطۂ اوقیانوسیہ کا ایک علاقہ ہے سینکڑوں چھوٹے چھوٹے جزائر پر مبنی ہے جو مغربی بحر الکاہل کے وسیع علاقے میں پھیلے ہوئے ہیں۔ اس کے شمال مغرب میں فلپائن، مغرب اور جنوب مغرب میں انڈونیشیا، پاپوا نیو گنی اور میلانیشیا اور مشرق میں پولینیشیا واقع ہے۔

مائیکرونیشیا
مائیکرونیشیا

اوقانوسیہ کے دیگر خطوں کے مقابلے میں اسے واضح کرنے کے لیے 1831ء میں پہلی بار مائیکرونیشیا کی اصطلاح پیش کی گئی، اس سے قبل بحر الکاہل کے جزائر کے بارے میں پولینیشیا کی اصطلاح ہی استعمال کی جاتی تھی۔

سیاسی طور پر مائیکرو نیشیا 8 ریاستوں اور خطوں پر مشتمل ہے:

کچھ عرصہ قبل تک بیشتر علاقہ یورپی قبضے میں تھا۔ گوام، شمالی ماریاناز اور جزائر کیرولین پر ہسپانویوں نے قبضہ کیا۔ یہ ہسپانوی شرق الہند کا حصہ تھے اور 17 ویں صدی کے اوائل سے 1898ء تک ہسپانوی فلپائن کے زیر انتظام آتے تھے۔ 19 ویں صدی کے اواخر تک تمام علاقہ یورپی نو آبادیات بنا دیا گیا:

  • امریکہ نے 1898ء میں ہسپانوی-امریکی جنگ کے نتیجے میں گوام اور جزیرہ ویک پر قبضہ کر لیا
  • جرمنی نے ناؤرو پر قبضہ کیا اور اسپین سے مارشل، کیرولین اور شمالی ماریانا کے جزائر خریدے
  • سلطنت برطانیہ نے جزائر گلبرٹ (کریبتی) پر قبضہ کیا۔

پہلی جنگ عظیم کے دوران جرمنی کے قبضے میں موجود جزائر چھین کر جمعیت الاقوام کے زیر انتظام دے دیے گئے۔ ناؤرو آسٹریلیا اور دیگر جرمن مقبوضات جاپان کے سپرد کر دی گئیں۔ یہ صورت حال دوسری جنگ عظیم میں جاپان کی شکست تک قائم رہی جس کے بعد تمام جزائر امریکا کی عملداری میں چلے گئے۔

آج کل گوام، جزیرہ ویک اور شمالی جزائر ماریاناز کے علاوہ پورا مائیکرونیشیا آزاد ریاستوں پر مشتمل ہے۔

نگار خانہ

Tags:

انڈونیشیااوقیانوسیہبحر الکاہلفلپائنمیلانیشیاپاپوا نیو گنیپولینیشیایونانی زبان

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

املاجنگقرآنی معلوماتدریائے سندھاہل تشیعلفظ کی اقسامقرارداد مقاصدیوم آزادی پاکستانسجدہ تلاوتپولیومہدیسورہ النورجزیہترقی پسند تحریکعلم تجویداشرف علی تھانویکلمہ کی اقسامپاکستان میں 2024ءغزوہ تبوکابو طالب بن عبد المطلبلوط (اسلام)صلح حدیبیہمصرسیرت نبوینظام الدین الشاشىجدول گنتیجنگ آزادی ہند 1857ءسود (ربا)میری انطونیادجالاسماء اصحاب و شہداء بدراحمد ندیم قاسمیسورہ الرحمٰنعبد المطلبصحابیاسم صفت کی اقسامایمان (اسلامی تصور)کنایہکتب احادیث کی فہرستمحمد بن اسماعیل بخاریفردوسیغزوہ بنی قریظہصحیح بخاریمقدمہ شعروشاعریابن عربیاموی معاشرہدبری جماعفہرست گورنران پاکستانغزوہ خیبرموسی ابن عمراناسمائے نبی محمدسطح مرتفع پوٹھوہارخدا کے نامسلسلہ نقشبندیہحد قذفمسیلمہ کذاباردو ہندی تنازعتشہدپاکستان میں فوجی بغاوتمرزا غلام احمدسرعت انزالصحاح ستہعام الفیلموطأ امام مالکابن سینابناوٹ کے لحاظ سے فعل کی اقسامفقیہپاکستان کی زبانیںپاکستان کے عام انتخابات، 2024ءفضل الرحمٰن (سیاست دان)ڈپٹی نذیر احمدجلال الدین محمد اکبرابو الاعلی مودودیبدھ متگوگلتوبۃ النصوحیہودیتانشائیہ🡆 More