اسقاط حمل

اسقاط حمل ، جسے ازخودسقاط حمل یا قبل از وقت حمل کا ضیاع بھی کہا جاتا ہے، اسقاط حمل کسی جنین یا حمیلکی آزادانہ طور پر زندہ رہنے سے قبل ہی اس کی قدرتی موت ہے۔ اسقاط حمل کے لیے کچھ ماہرین حمل کے 20 ہفتوں کوحتمی قرار دیتے ہیں، جس کے بعد جنین کی موت کو مردہ پیدائش کے نام سے جانا جاتاہے۔ اسقاط حمل کی سب سے عام علامت درد کے ساتھ یا اس کے بغیر اندام نہانی سے خون بہنا ہے۔ بعد ازاں حاملہ اداسی ، اضطراب اور احساس جرم کی شکار ہو سکتی ہے ۔ ٹشو اور جما ہوا مواد بچہ دانی سے نکل کر اندام نہانی سے باہر آسکتا ہے۔ جب کسی عورت کو بار بار اسقاط حمل ہوتو یہ بانجھ پن بھی ہو سکتا ہے۔

اسقاط حمل
مترادفازبخود اسقاط حمل، قبل از وقت حمل ضائع ہونا
اسقاط حمل
ایک الٹراساؤنڈ میں نظر آتی حملاتی تھیلی جس میں زردی کی تھیلی موجود ہے لیکن جنین نہیں ہے۔
اختصاصزچگی اور نسوانی امراض
علاماتدرد یا بغیر درد کے اندام نہانی سے خون بہنا
مضاعفاتانفیکشن, خون بہنا, اداسی, اضطراب, احساس جرم
عمومی حملہحمل کے پہلے 20 ہفتوں میں
وجوہاتکروماسوم کی غیرمعقولیت رحم کی بے اعتدالی
خطرہ عنصروالدین کی عمر رسیدگی ,سابقہ اسقاط حمل،, کا سامناتمباکو نوشی, موٹاپا, ذیابیطس, خودکار مدافعتی امراضs, منشیات یا الکحل کا استعمال
تشخیصی طریقہطبی معائنہ, ،ایچ سی جی ،انسانی کوریونک گوناڈوٹروپین, الٹرا سائونڈ
مماثل کیفیتحمل میں پیچیدگی, امپلاٹیشن سے خون بہنا.
تدارکقبل از پیدائش کی دیکھ بھال
علاجمتوقع حاملہ کی دئکھ بھال, مسوپروسٹول, ویکیوم اسپیریشن, جذباتی حوصلہ
تعدد10–50فی صد حمل میں

اسقاط حمل کے خطرے کے عوامل میں والدین کاعمر رسیدہ ہونا، سابقہ اسقاط حمل، تمباکو کے دھوئیں کا مستقل سامنا، موٹاپا ، ذیابیطس ، تھائیرائیڈ کے مسائل اور منشیات یا الکحل کا استعمال شامل ہیں۔ تقریباً 80 فیصد اسقاط ، حمل ، کے پہلے 12 ہفتوں ( پہلی سہ ماہی ) میں ہوتے ہیں۔ تقریباً نصف معاملات میں بنیادی وجہ کروموسومل کی غیر معقولیت ہوتی ہے۔ اسقاط حمل کی تشخیص میں یہ جانچنا کہ آیا رحم کا گردن نما حصہگریوا (سرویکس) کھلا ہوا ہے یا بند ہے، انسانی کوریونک گوناڈوٹروپن (ایچ سی جی) کی خون میں سطح کی جانچ اور الٹراساؤنڈ شامل ہو سکتے ہے۔ جو حالتیں جو اسی طرح کی ملتی جلتی علامات پیدا کرسکتی ہیں ان میں ایکٹوپک حمل اور امپلانٹیشن سے خون بہنا شامل ہیں۔

کبھی کبھار قبل از پیدائش کی اچھی دیکھ بھال سے روک تھام ممکن ہو سکتی ہے۔ منشیات، الکحل، متعدی امراض اور تابکاری سے پرہیز کرنے سے اسقاط حمل کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔ عام طور پر پہلے 7 سے 14 دنوں کے دوران کسی خاص علاج کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ زیادہ تر اسقاط حمل بغیر کسی اضافی مداخلت کے مکمل ہو جائیں گے۔ کبھی کبھار دوائی مسوپروسٹول یا ویکیوم ایسپیریشن جیسا طریقہ کار بقایا ٹشو زکو ہٹانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ جن خواتین کے خون کی قسم ریسس نیگیٹو (Rh منفی) ہے انھیں Rho(D) امیون گلوبلین کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ درد کی دوا بھی فائدہ مند ہو سکتی ہے۔ جذباتی مدد ، نقصان سے نبٹنے میں مددگار ہو سکتی ہے۔

اسقاط حمل، ابتدائے حمل کی سب سے عام پیچیدگی ہے۔ وہ خواتین جو یہ جانتی ہیں کہ وہ حاملہ ہیں، ان میں اسقاط حمل کی شرح تقریباً 10سے 20 فیصد ہے، جب کہ تمام فرٹیلائزیشن میں شرح تقریباً 30سے 50فیصد ہے۔ 35 سال سے کم عمر والوں میں یہ خطرہ تقریباً 10 فیصد ہے جبکہ 40 سال سے زیادہ عمر والوں میں یہ تقریباً 45 فیصد ہے 30 سال کی عمر کے آس پاس خطرہ بڑھنا شروع ہو جاتا ہے تقریباً 5فیصد خواتین کو لگاتار دو اسقاط حمل ہوتے ہیں۔ کچھ پریشانی دور کرنے میں مدد کرنے والی تنظیمیں یہ مشورہ دیتی ہیں کہ اسقاط حمل کا سامنا کرنے والوں کے ساتھ بات چیت میں " اسقاط حمل " کی اصطلاح استعمال نہ کریں۔

حوالہ جات:

Tags:

اضطراب ذہنیاندام نہانیبانجھ پنتقصیرجنینجنینی موتحمیلدکھرحمنسیج

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

بنو امیہاردوقوم عادغزوہ بنی قریظہتفسیر جلالینمریم بنت عمرانپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پاکستان)دوسری جنگ عظیمچی گویراسنن ترمذیسندھ طاس معاہدہصہیونیتاورنگزیب عالمگیرلوک سبھافہرست ممالک بلحاظ رقبہہندو متالمائدہاسلامی تہذیباسماء اللہ الحسنیٰقصیدہارسطوجنگ آزادی ہند 1857ءمرزا غالبمثنوی سحرالبیانپاکستان کی یونین کونسلیںمیاں صلاح الدینثقافتگجرصحیح مسلمابو ذر غفاریقریشقرآنی رموز اوقافتحریک خلافتقانون اسلامی کے مآخذبلاغتمحمد حسین آزادجابر بن عبد اللہزرتشتشکوہموہن جو دڑوحدیث قدسیدرود ابراہیمیعائشہ بنت ابی بکروراثت کا اسلامی تصورجنوبی ایشیاایوب (اسلام)نظام شمسیصنعت مراعاة النظیربدھ متمتواتر (اصطلاح حدیث)عزیرافغانستانیادگار غالبقلعہ بالا حصاربلوچستانحجزراعتسورہ الرحمٰننواز شریفجنگ قادسیہہابیل و قابیلیحییٰ بن ایوب غافقیتعویذایمان (اسلامی تصور)علم عروضعثمان بن عفاننور الدین زنگیمسئلۂ فیثا غورثعالمی یوم کتابدبری جماعنازش جہانگیرفحش فلماردو حروف تہجیعبد العلیم فاروقیالحاداسم موصولمشرقی پاکستاناردو زبان کی ابتدا کے متعلق نظریاتابو ہریرہ🡆 More