وراثی رموز (genetic codes) دراصل وہ اصول و ضوابط ہوتے ہیں جن کی مدد سے وراثی مادے میں زندگی بنانے کے ليے پوشیدہ معلومات (یعنی ڈی این اے اور آر این اے کی ترتیب) کی encoding کرکے انکا لحمیاتی سالمات (یعنی امائنوایسڈ کی ترتیب) کی صورت میں تـرجـمہ کیا جاتا ہے۔
اصطلاح | term |
---|---|
رمز (جمع : رموز / روامیز) رامِزہ (جمع : روامز) وراثی رمز | Code |
یہ وراثی رموز یا genetic codes، ڈی این اے کے تین تین بنیادی سالمات کے گروہ کی صورت میں موجود ہوتے ہیں۔ اس طرح تین سالمات سے بننے والے ہر ایک گروہ یا جوڑے کو رامِزہ کہا جاتا ہے اور اس کی جمع روامز ہوتی ہے، اس کو انگریزی میں codon کہتے ہیں۔ سادہ الفاظ میں رامزہ کو یوں بیان کرسکتے ہیں کہ روامز (codons) دارصل زندگی بنانے والے رموز (codes) ہوتے ہیں، بالکل اسی طرح جس طرح کمپیوٹر کے اسکرین پر نظر آنے والے کسی ویب پیج کے پیچھے HTML کے کوڈز ہوتے ہیں۔ خالق کائنات نے صرف 4 عدد حروف استعمال کرتے ہوئے اس کائنات میں نظر آنے والی زندگی کی اتنی لاتعداد اقسام کی coding کردی ہے کہ انسانی عقل جب اسے جاننے کی کوشش کرتی ہے تو دنگ رہ جاتی ہے۔
اور جیسے HTML کو سمجھنے کے ليے تین عدد تصورات بنام مارک آپ لینگویج، ہائپر ٹیکسٹ اور ویب کے تصور کو سمجھنا لازمی ہے بالکل ایسے ہی رامِزہ کو سمجھنے کے ليے تین عدد سالمات بنام DNA، RNA اور لحمیہ کی ساخت اور انکا ایک جاندار کے جسم میں بنیادی کام سمجھنا مفید ہی نہیں لازمی ہے، اسی وجہ سے رامِزہ پر اصل مضمون کی ابتدا کرنے سے قبل ان تینوں سالمات کا ایک مختصر پس منظر دیا جا رہا ہے۔
سالماتی حیاتیات کو سمجھنے کے ليے درج ذیل میں ایک پس منظر، درجہ بہ درجہ ترتیب وار دیا جا رہا ہے، ہر آنے والا بیان اپنے سے اوپر موجود بیان سے منسلک ہے۔
This article uses material from the Wikipedia اردو article وراثی رموز, which is released under the Creative Commons Attribution-ShareAlike 3.0 license ("CC BY-SA 3.0"); additional terms may apply (view authors). تمام مواد CC BY-SA 4.0 کے تحت میسر ہے، جب تک اس کی مخالفت مذکور نہ ہو۔ Images, videos and audio are available under their respective licenses.
®Wikipedia is a registered trademark of the Wiki Foundation, Inc. Wiki اردو (DUHOCTRUNGQUOC.VN) is an independent company and has no affiliation with Wiki Foundation.