قوم کا لفظ عربی زبان سے ہے اور بشمول فارسی و اردو دیگر قریبی زبانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اردو میں عام طور پر قوم سے مراد کسی خاص افرادی گروہ کی لی جاتی ہے جس کی اقدار و روایات آپس میں مشترک ہوں، یعنی یوں کہا جا سکتا ہے کہ قوم اصل میں انگریزی کے لفظ Nation کے متبادل بکثرت استعمال ہوتا ہے جس کو بعض اوقات امت یا امہ کے لفظ سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ لفظ قوم کے حروف تہجی کی اس ترتیب کے ان عام معنوں کے علاوہ عربی کے لفظ قوم کی ترتیبِ حروف کے دیگر معانی بھی ہوتے ہیں اور اسی سے متعدد دیگر اہم الفاظ بھی ماخوذ کیے جاتے ہیں ؛ مثال کے طور پر اردو کا ایک عام لفظ تقویم بھی اسی لفظ قوم سے اخذ کیا جاتا ہے۔ گو ابجد کی ترتیب قوم ہی رہتی ہے مگر ان دونوں مفاہیم میں فرق اعراب کی بنیاد پر کیا جاتا ہے جو حروف کی اس ترتیب کی ادائگی میں فرق سے واضح اور شناخت کی جاتی ہے۔ لفظ Nation یا امت کے معنوں میں جو لفظ قوم کا ادا کیا جاتا ہے اس میں ق پر زبر آتا ہے جبکہ لفظ fixing یا upright یا اصلاح یا مستقیم کے معنوں میں جو قوم کا لفظ ادا ہوتا ہے، اس میں ق کے ساتھ ساتھ و پر بھی زبر آتا ہے اور اسی و پر زبر کی وجہ سے و پر لطیف سی تشدید بھی ادا ہوتی ہے۔
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
This article uses material from the Wikipedia اردو article قوم, which is released under the Creative Commons Attribution-ShareAlike 3.0 license ("CC BY-SA 3.0"); additional terms may apply (view authors). تمام مواد CC BY-SA 4.0 کے تحت میسر ہے، جب تک اس کی مخالفت مذکور نہ ہو۔ Images, videos and audio are available under their respective licenses.
®Wikipedia is a registered trademark of the Wiki Foundation, Inc. Wiki اردو (DUHOCTRUNGQUOC.VN) is an independent company and has no affiliation with Wiki Foundation.