حوالہ دہی

ویکیپیڈیا کے مضامین میں درج معلومات بلا حوالہ ہوں تو اہل علم کے نزدیک وہ غیر معتبر قرار پاتی ہیں، اس لیے یہاں معلومات درج کرنے کے بعد ان کا قابل تصدیق اور معتبر حوالہ یا ماخذ درج کرنا لازمی ہے۔ اردو ویکیپیڈیا پر مضامین کی بڑی تعداد ایسی ہے جس میں معلومات کو بلا حوالہ نقل کر دیا گیا ہے، ایسے مضامین ویکیپیڈیا کی ساکھ کے لیے سخت نقصان دہ ہیں۔ چنانچہ یہاں متحرک صارفین کی ذمہ داری ہے کہ وہ انٹرنیٹ یا کتابوں اور مجلات میں ان معلومات کے معتبر حوالے اور مآخذ تلاش کریں اور مل جانے پر انہیں یہاں درج کریں۔ اگر حوالے نہ مل سکیں تو کم از کم بلا حوالہ فقرہ کے اختتام پر } ضرور رکھ دیں۔ ان حوالہ جات کو ویکی مضامین میں درج کرنے کا کوئی متفقہ طریقہ موجود نہیں ہے، حوالے جس شکل میں بھی درج کیے جائیں وہ بہتر ہیں۔ ویکی نویس صارفین پر لازم ہے کہ وہ مضمون نویسی کے دوران میں یا معلومات کے اندراج کے وقت معتبر، مصدقہ اور بیرونی مآخذ و مصادر کو درج کریں، خصوصاً کسی شخص کے اقوال نقل کرنے یا سوانحی مضمون میں کسی شخصیت کی توصیف کے وقت بیرونی حوالوں کا اندراج اشد ضروری ہے۔ بصورت دیگر بلا حوالہ معلومات کو فوراً حذف کیا جا سکتا ہے تاکہ ویکیپیڈیا کی ساکھ متاثر نہ ہو اور اس کے دیگر مضامین قارئین کی نگاہ میں مشکوک نہ ٹھہریں۔

ویکیپیڈیا کے مضامین میں حوالے عموماً دو طرح کے ہوتے ہیں۔ صارفین کسی فقرہ یا معلومات کو لکھتے وقت ماخذ کا محض ہلکا سا ذکر کر دیتے ہیں جبکہ حوالوں کی دوسری قسم وہ ہے جس میں ماخذ کی مکمل تفصیل ہوتی ہے جس کی مدد سے قارئین متعلقہ معلومات کی تصدیق کر سکتے ہیں۔ ذیل میں ہم حوالہ جات کی اہمیت، اندراج کے طریقہ کار اور دیگر متعلقہ امور پر علاحدہ علاحدہ کلام کریں گے۔ تاہم اندراج حوالہ جات کے مفصل طریقہ کار کو جاننے کے لیے معاونت:اندراج حوالہ برائے مبتدی صارفین ملاحظہ فرمائیں۔

Tags:

اردو ویکیپیڈیاسانچہ:حوالہ درکارویکیپیڈیا

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چچارباعیاردو زبان کی ابتدا کے متعلق نظریاتاخباراقبال کا مرد مومنعامر خان (اداکار)سورہ الحجراتاسماعیل (اسلام)قیاسمسیلمہ کذابحلف الفضولکرپس مشنخوشحال خان خٹکابو عمرو بن سماکآمنہ بنت وہباعجاز القرآنکرشن چندرغلام عباس (افسانہ نگار)اردو شاعریموسی ابن عمرانجماعبلوچ قبائل کی فہرستآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2004ءتحریک ریشمی رومالابو ذر غفاریبواسیرنشان حیدرمحمد علی جناحقومی اسمبلی پاکستانالمائدہاردو ادب کا دکنی دورمقدمہ شعروشاعریشمس تبریزیاسماعیلیامہات المؤمنینہسپانیہقیامتمسلم بن الحجاجعربی ادبتاریخ ہندپاکستان کا پرچمالدرالمختارسکندر اعظمآدم (اسلام)لوک سبھااسم نکرہمثنویعربی زبانابو الاعلی مودودیحروف مقطعاتانشائیہمسجد اقصٰیمعجزات نبویانسانی حقوقبھارت کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان 2003-04ءالانفالفیصل آبادخضرجین متڈراماسنتخانہ کعبہموسم گرماسلطان باہواسرار احمددجالصحیح بخاریمحمد ضیاء الحقسورہ العلقاسمقیام پاکستان کے وقت پیش آنے والی ابتدائی مشکلاتخدیجہ مستورداؤد (اسلام)معاشیاتبانو قدسیہشعیبمکتوب نگاری🡆 More