رودبار انگلستان: بحیرہ

رودبار انگلستان یا انگلش چینل بحر اوقیانوس کا ایک حصہ ہے جو برطانیہ عظمی کو شمالی فرانس سے جدا اور بحیرہ شمال کو بحر اوقیانوس سے منسلک کرتا ہے۔ یہ 563 کلومیٹر (350 میل) طویل اور زیادہ سے زیادہ 240 کلومیٹر (150 میل) چوڑی ہے۔ آبنائے ڈوور اس کا سب سے کم چوڑا مقام ہے جو محض 34 کلومیٹر (21 میل) چوڑا ہے اور رودبار انگلستان کے مشرقی کنارے پر واقع ہے۔ رومی سلطنت کے دور میں یہ رودبار Oceanus Britannicus کہلاتی تھی اور 1549ء تک اسے بحیرہ برٹش کہا جاتا تھا۔

رودبار انگلستان: بحیرہ
رودبار انگلستان کانقشہ

رودبار انگلستان کم گہری ہے جس کی گہرائی 120 میٹر سے 26 میٹر کے درمیان ہے۔

یہ رودبار انگلستان کی قدرتی محافظ ہے اور یہ کئی جنگوں کی شاہد رہ چکی ہے جن میں زمانہ جدید میں نپولین کی جنگیں، دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنی کی جارحیت اور زمانہ قدیم میں رومیوں کی فتح برطانیہ، 1066ء میں نارمن فتوحات اور 1588ء میں ہسپانوی ارماڈا شامل ہیں۔

برطانیہ اور فرانس کی جانب سے رودبار کے دونوں جانب واقع شہروں کے لیے کشتیوں اور جہازوں کے ذریعے سفری خدمات مہیا کی گئی ہیں جبکہ دونوں ممالک کے دار الحکومت لندن اور پیرس کے درمیان فاصلہ گھٹانے کے لیے رودبار انگلستان کے نیچے سے ایک سرنگ تعمیر کی گئی جسے "چینل ٹنل" یعنی "رودبار سرنگ" کہاجاتا ہے۔ یہ پہلی بار 1994ء میں کھولی گئی اور اس کے ذریعے پہلی مرتبہ برطانیہ سے کوئی ریل گاڑی فرانس پہنچی۔ پیرس، برسلز اور لندن آج کل یورو اسٹار نامی ریل گاڑی کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔

رودبار انگلستان: بحیرہ
رودبار انگلستان آبنائے ڈوور کے مقام پر

Tags:

آبنائے ڈووربحر اوقیانوسبحیرہ شمالبرطانیہرومی سلطنتفرانس

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

نکاح متعہپاکستان کے خارجہ تعلقاتغلام عباس (افسانہ نگار)ن م راشدابو الحسن علی حسنی ندویمحمد قاسم نانوتویمعاذ بن جبلعلم بدیعفہرست وزرائے اعظم پاکستانتعلیمہندی زبانآل انڈیا مسلم لیگبدھ متابو جہلاسلام اور یہودیتشعیبمقبرہ جہانگیراردو زبان کے مختلف نامحلف الفضولسنتبھارت کے عام انتخابات، 2024ءپاکستان میں 2024ءداوڑیوروفتاویٰ ہندیہ (عالمگیری)مواخاتفسانۂ عجائبعبد اللہ بن مسعودسفر نامہانجمن ترقی اردومریم نوازحرفردیفنواز شریفنیوزی لینڈ قومی کرکٹ ٹیمچاندمرکب ناقص یا کلام ناقص کی اقسامعثمان اولیعقوب (اسلام)تاریخ ہندخیبر پختونخوامرزا غلام احمدحیدر علی آتشاعرابابن سینااشاعت اسلاماسم صفت کی اقساماردو صحافت کی تاریخجنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا دورہ ویسٹ انڈیز 2000–01ءسمتہندوستانی صوبائی انتخابات، 1937ءعلی گڑھ مسلم یونیورسٹیسندھ طاس معاہدہخلافتاویس قرنیمجید امجدبواسیرموبائل فونداغ دہلویبنو امیہایجاب و قبولعلم حدیثنوح (اسلام)فضل الرحمٰن (سیاست دان)غزوہ تبوکبلال ابن رباحانس بن مالکصدام حسینغزوات نبویبدرشرکدوسری جنگ عظیمجماعحرب الفجارانڈین نیشنل کانگریسعبد العلیم فاروقینظام الدین الشاشىخلافت راشدہ🡆 More