واسکو ڈے گاما

واسکو ڈے گاما ایک پرتگالی بحری قزاق تھا جس نے یورپ سے جنوبی افریقا کے گرد گھوم کر ہندوستان تک بحری راستہ دریافت کیا اور مہم جوئی اور تجارت کی ایک نئی دنیا کھولی۔ وہ 1469ء میں پرتگال میں پیدا ہوا اور 1524ء میں کوچی ہندوستان میں وفات پاگیا۔ اس زمانے میں یورپی حکمران اپنے ملک سے باہر ڈکیتی جائز سمجھتے تھے۔ واسکوڈے گاما کی ہندوستان تک بحری راستے کی اس دریافت کے بعد تقریباً سو سالوں تک پرتگالیوں کو مشرق کے ساتھ مصالحوں کی تجارت پر برتری حاصل رہی۔ اس کے بعد یورپ کی دیگر اقوام نے بھی اس تجارت میں پرتگالیوں کی اجارہ داری کو للکارنا شروع کر دیا۔ واسکوڈے گاما سمندر کے راستے یورپ سے ہندوستان کا سفر کرنے والا پہلا شخص تھا۔

واسکو ڈے گاما
(پرتگالی میں: Vasco da Gama ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
واسکو ڈے گاما
 

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1469ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 24 دسمبر 1524ء (54–55 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کوچی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات ملیریا   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن سینٹ فرانسس چرچ   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت واسکو ڈے گاما مملکت پرتگال   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ مہم جو ،  بحری افسر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان پرتگالی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
وفاداری مملکت پرتگال   ویکی ڈیٹا پر (P945) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عہدہ امیر البحر   ویکی ڈیٹا پر (P410) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
واسکو ڈے گاما
 
واسکو ڈے گاما
واسکو ڈے گاما۔بحری قزاق
واسکو ڈے گاما
واسکو ڈے گاما۔ ایک سفاک اور مکار ڈاکو
واسکو ڈے گاما
واسکو ڈے گاما کے ہندوستان تک پہلے سفر کا رستہ(1497–1499)

واسکوڈے گاما 20 مئی 1498 کو کالی کٹ ہندوستان پہنچا تھا۔ اس سے چار سال قبل کولمبس امریکا دریافت کر چکا تھا جبکہ بابر نے 1526 ء میں دہلی کا تخت سنبھالا۔
ممباسہ (موجودہ کینیا) کے نزدیک اس نے کئی عرب تجارتی جہازوں کو لوٹا۔ عرب ملاح اور جہازراں احمد بن ماجد کے تعاون سے اسے ہندوستان جانے کا راستہ ملا۔ اس کے بعد وہ شمال میں مالندی (مغربی افریقا) پہنچا جہاں اسے پہلی بار ہندوستانی تاجر نظر آئے۔ وہاں سے اس نے کسی ہندوستانی ملاح کو (غالباً اغوا کرکے) آمادہ کیا کہ اسے ہندوستان تک لے جائے۔
کالی کٹ کے حکمران ساموتھری نے واسکوڈے گاما کی آو بھگت کی۔ لیکن درباری یہ دیکھ کر بڑا حیران ہوئے کہ اس نے راجا کو تحفے میں کوئی خاص چیز نہیں دی اور نہ سونا چاندی دیا۔ راجا سے اس کے مذاکرات ناکام رہے۔ واسکو ڈی گاما نے اجازت مانگی کہ جو سامان جو وہ بیچ نہیں سکا ہے اس کی رکھوالی کے لیے وہ یہاں اپنا کوئی آدمی چھوڑ جائے لیکن راجا نہ مانا۔ بلکہ راجا نے مطالبہ کیا کہ دوسرے تاجروں کی طرح وہ بھی کسٹم ڈیوٹی ادا کرے جو عام طور پر سونے کی شکل میں ہوتی تھی۔ جاتے وقت واسکوڈے گاما اپنے ساتھ چند ہندوستانی سپاہی اور 16 ماہی گیروں کو اغوا کر کے زبردستی لے گیا۔ جو سامان وہ ہندوستان سے لے کر یورپ گیا اس پر منافع اس سفر کے اخراجات سے 60 گنا زیادہ تھا۔
اپنے پہلے سفر میں اسے افریقہ سے کالی کٹ تک پہنچنے میں صرف 23 دن لگے تھے لیکن واپسی کے وقت ہوا کے مخالف سفر میں افریقہ (مالندی) پہنچتے پہنچتے 132 دن لگے اور اس دوران اس کے عملے کے آدھے لوگ بیماریوں سے مر گئے۔ اور باقیوں میں سے بہت سے اسکروی کا شکار ہو گئے۔ عملے کی شدید کمی کی وجہ سے واپسی کے وقت واسکو ڈی گاما کو اپنے تین جہازوں میں سے ایک جہاز افریقہ میں چھوڑنا پڑا تاکہ عملہ باقی دونوں جہازوں کو سنبھال سکے۔

قزاقی

اپنے دوسرے سفر میں واسکو ڈے گاما نے مسلمان زائرین کے ایک جہاز کو جو کالی کٹ سے مکہ جا رہا تھا اور جس میں 400 حجاج سوار تھے جن میں 50 خواتین بھی تھیں لوٹ لیا اور انتہائی سفاکی سے مسافروں کو قید کر کے جہاز کو آگ لگا دی۔

دوسرے سفر میں کالی کٹ کے راجا نے سب سے بڑے پجاری کو بات چیت کرنے واسکو ڈے گاما کے پاس بھیجا تو اس نے پجاری کے ہونٹ اور کان کاٹ دیے اور کان کی جگہ کتے کے کان سی دیے اور اسے واپس بھجوا دیا۔

واسکو ڈے گاما 
1850 میں بنی ایک تصویر۔ واسکو ڈے گاما کی کالی کٹ کے راجا سے ملاقات

1502 میں اپنے دوسرے سفر میں واسکو ڈے گاما نے کالی کٹ کے نزدیک 20 ہندوستانی تجارتی جہازوں کو لوٹ لیا اور ان کے عملے کو ذبح کر دیا۔ 800 سے زیادہ قیدیوں کے ہاتھ ناک اور کان کاٹ کر ایک کشتی میں ڈال کر ایک رقعہ کے ساتھ کالی کٹ کے راجا کو بجھوائے کہ وہ ان سے سالن پکا لے۔

گن بوٹ تجارت

    "واسکو نے کالی کٹ میں اپنے قیام کے دوران مسلمانوں کے کم از کم 15 سو جہاز گنے تھے۔ لیکن اس نے ایک دلچسپ بات بھی نوٹ کی تھی: یہ جہاز اکثر و بیشتر غیر مسلح ہوا کرتے تھے۔ بحرِ ہند میں ہونے والی تجارت بقائے باہمی کے اصولوں پر قائم تھی اور محصول اس طرح طے کیا جاتا تھا کہ دونوں اطراف کو فائدہ ہو۔"
    "پرتگال ان اصولوں پر کام نہیں کرنا چاہتا تھا۔ اس کا مقصد طاقت کے ذریعے اپنی اجارہ داری قائم کر کے تمام دوسرے فریقوں کو اپنی شرائط پر مغلوب بنانا تھا۔ جلد ہی اس منصوبے کے خد و خال واضح ہو گئے۔ واسکو دے گاما کی آمد کے چھ ماہ کے اندر اندر جب پیدرو الواریس کبرال کی قیادت میں دوسرا پرتگالی بیڑا ہندوستان کی سمت روانہ ہوا تو اس میں 13 جہاز شامل تھے اور اس کی تیاری تجارتی مہم سے زیادہ جنگی کارروائی کی تھی۔"
    "اگلی بار جب واسکو دے گاما نے ہندوستان کا سفر اختیار کیا تو اس کے تیور کچھ اور تھے۔ اس نے افریقہ کے مشرقی ساحلی شہروں کو بلاوجہ اور بلاامتیاز بمباری کا نشانہ بنایا اور خراج وصول کیے بغیر اور یہ وعدہ لیے بغیر کہ وہ آئندہ مسلمان تاجروں سے تجارت نہیں کریں گے، وہاں سے نہیں ٹلا۔
    'گن بوٹ ڈپلومیسی' بلکہ گن بوٹ تجارت کی اس سے عمدہ مثال ملنا مشکل ہے۔"

مزید دیکھیے

حوالہ جات

Tags:

واسکو ڈے گاما قزاقیواسکو ڈے گاما گن بوٹ تجارتواسکو ڈے گاما مزید دیکھیےواسکو ڈے گاما حوالہ جاتواسکو ڈے گاماجنوبی افریقاپرتگالہندوستانیورپ

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

محمد الیاس قادریعلم نجومشب قدرعمر عطا بندیالفاطمہ بنت اسدعبد اللہ بن عباسخالد بن ولیداسرار احمدجبرائیلسندھحمداسمائے نبی محمدبدخشاں زلزلہ 2023ءپطرس کے مضامینانار کلی (ڈراما)زہرہناو گاؤںہیوا اواچینل پریسٹنمثنوی سحرالبیانآخرتمسجد اقصٰیدبری جماعارکان نماز - واجبات اور سنتیںمعراجپروین شاکرجمہوریتائمہ اربعہیمین غموسالتوبہبارٹس اینڈ لندن سکول آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹریگنتیترکیب نحوی اور اصولآیتعالم اسلاماقبال کا مرد مومناقتصادی تعاون تنظیممحمد بن قاسممحمد اقبالاکبرطارق جمیلمسلم بن الحجاجعشاءزکریا علیہ السلاماسم صفتحلیمہ سعدیہ1444ھاسلام آبادالقاعدہقرآن میں انبیاءرومانیتتوراتفعل لازم اور فعل متعدیحسرت موہانیسنتصلاح الدین ایوبیاسلام اور سیاستمراکشابو حنیفہکرپس مشنعمران خاناسم مصدرقرۃ العين حيدرجابر بن عبد اللہبھگت سنگھویلنٹینا ناپیفہرست پاکستان کے فلاحی ادارےیعقوب (اسلام)شعب ابی طالبمحبتعبد الملک بن مرواننصرت فتح علی خاناولڈہمامرؤ القیسارکان اسلامدریائے فراتپریم چند کی افسانہ نگاری🡆 More