دربھنگہ دریائے باگمتی کے مشرقی کنارے پر صوبہ بہار میں ترہت کمشنری کا ایک قدیم اور مشہور شہر ہے، اس ضلع کو بہار کا قلب بھی کہا جاتا ہے، یہ مدت مدید تک ترہت کا دارالصدور رہ چکا ہے۔ دربھنگہ ریاست بہار کا پانچواں سب سے بڑا شہر اور میونسپل کارپوریشن ہے، یہ دربھنگہ ضلع اور دربھنگہ ڈویژن کے ہیڈکوارٹر کے طور پر کام کرتا ہے۔
میٹروپولیٹن شہر | |
Location in بہار | |
متناسقات: صفحہ ماڈیول:Coordinates/styles.css میں کوئی مواد نہیں ہے۔26°10′N 85°54′E / 26.17°N 85.9°E | |
ملک | بھارت |
بھارت کی ریاستیں اور یونین علاقے | بہار |
بھارت کی انتظامی تقسیم | متھلا |
ضلع | دربھنگہ ضلع |
حکومت | |
• قسم | میونسپل کارپوریشن |
• مجلس | دربھنگہ |
• میئر | بیجنتی دیوی کھیرئا |
• ڈپٹی میئر | سری. بدروجمہ خان |
• میونسپل کمشنر | سری ناگندر کمار سنگھ, بی اے ایس |
• ایم پی | گوپال جی ٹھاکور, بھارتیہ جنتا پارٹی |
• ایم ایل سی | ڈاکٹر دلیپ کمار چودہری اور ڈاکٹر مدن موہن جھا انڈین نیشنل کانگریس سنیل کمار سنگھ بھارتیہ جنتا پارٹی |
بلندی | 52 میل (171 فٹ) |
آبادی (2011) | |
• کل | 267,348 |
زبانیں | |
• دفتری | ہندی زبان |
• اضافی دفتری | اردو |
• شناختی علاقائی | میتھلی زبان, انگریزی زبان |
منطقۂ وقت | IST (UTC+5:30) |
ڈاک اشاریہ رمز | 846003–846005 |
ٹیلی فون کوڈ | 06272 |
آیزو 3166 رمز | آیزو 3166-2:IN |
گاڑی کی نمبر پلیٹ | BR-07 |
انسانی جنسی تناسب | 910:1000 ♂/♀ |
لوک سبھا انتخابی حلقہ | دربھنگہ |
ودھان سبھاو انتخابی حلقہ | دربھنگہ، کیوٹی، دربھنگہ دیہی، جالے، بہادر پور، الی نگر، گؤرا بؤرم، کوشیسور استھان، ہیاگھاٹ، بینی پور |
ویب سائٹ | darbhanga |
دربھنگہ مغلیہ سلطنت اور برطانوی دور حکومت میں زمیندار خاندان کا مرکز تھا، اسے شمالی بہار کا ایک اہم طبی مرکز سمجھا جاتا ہے، یہاں بکثرت ہاسپٹلس اور میڈیکل کالجز ہیں اور ریاست کا دوسرا ایمس بنایا جانا متوقع ہے۔ دربھنگہ ہندوستان کے قدیم ترین شہروں میں سے ایک ہے۔ سنسکرت، اردو، ہندی اور میتھلی میں موسیقی، لوک فن اور ادبی روایات کا رشتہ بڑا مضبوط ہے۔ یہ "بہار کا ثقافتی دار الحکومت" اور "متھلانچل کا دل" کے نام سے مشہور ہے۔ اس کی تاریخی قدامت، تمدنی شوکت،اور اسلامی یادگاریں ہندوستان کے اضلاع میں خاص مرتبہ رکھتی ہیں،اس کا ایک ایک گوشہ اور اس کا ایک ایک منہدم کھنڈر اپنے اندر شان جاذبیت رکھتا ہے، محمد بختیار خلجی کا دور حکومت اسلامیہ کے آثار میں محمد تغلق (752-725 بمطابق 1351–1324ء) کے برباد شدہ قلعہ کے نشانات ،عہد عالمگیری کی جامع مسجد و عید گاہ ،اور اسفند یار خان کا کنواں اب تک اپنے پر شوکت ایام سابقہ کی یاد میں مصروف ماتم ہیں
انگریزوں کے دور میں یکم جنوری 1875ء میں دربھنگہ ضلع بنا،اور ترہت کمشنری قائم کی گئی ،جس میں دربھنگہ ،مظفر پور، سارن اور چمپارن اضلاع یکجا کیے گئے، بقیہ حصہ الگ کر دیا گیا ،پھر 1972میں ضلع دربھنگہ سے مدہوبنی اور سمستی پور ضلع قائم کرکے دربھنگہ ڈویژن بنادیا گیا، لیکن شہر دربھنگہ کی موجودہ حدیں تقریباً یکساں رہیں ۔
دربھنگہ 18ویں صدی کے اواخر سے موسیقی کا مرکز رہا ہے اور اس نے متعدد معروف دھروپد (ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کی ایک قدیم شکل) موسیقاروں کو تیار کیا ہے۔ ایک بڑا جنکشن اور شاہراہ ، دربھنگہ زرعی پیداوار، آم، مکھانا اور مچھلیوں کا کاروبار کرتا ہے۔ فوڈ پروسیسنگ کے علاوہ شہر میں ہلکی مینوفیکچرنگ انڈسٹری بھی ہے۔ دربھنگہ ایک وسیع و عریض میدان پر واقع ہے، جس میں نشیبی علاقے دلدل اور جھیلوں پر مشتمل ہیں۔ اناج، تیل کے بیج، تمباکو، گنا اور آم خطے کی اہم فصلیں ہیں۔
بلیراج گڑھ کی کھدائی سے دوسری صدی قبل مسیح کی اینٹوں کے قلعوں کا انکشاف ہوا ہے۔
قرون وسطی میں پنوار خاندان کے راجپوت راجا نائب دیو نے کرناٹک سے (488ھ مطابق 1095ء میں ترہت میں آکر 496ھ میں ایک زبردست ہندو سلطنت کی داغ بیل ڈالی، جو تاریخ میں کرناٹ خاندان کے نام سے مشہور ہے۔ ان کی راجدھانی سمراؤں چمپارن تھی اور اس کے جانشیں راجا گنگا دیو نے اپنا مرکزی مقام دربھنگہ منتقل کر لیا جو ریاست کے وسط میں واقع تھا اور اس کے بعد ڈیڑھ سو برس تک کرناٹ راجاؤں کی راجدھانی مستقل طور پر دربھنگہ ہی رہی۔
دربھنگہ پر مسلمانوں کا سب سے پہلا فاتحانہ حملہ (599ھ بمطابق 1292ء) میں محمد بختیار خلجی (602-599ھ بمطابق 1205-1202ء)کے زیر سرکردگی ہوا، موصوف نے راجا لکشمن سین پر فوج کشی کے ایام میں پہلے اس کو ضمیمۂ سلطنت بنایا۔
یہ علاقہ اختیار الدین محمد بختیار خلجی نے قطب الدین ایبک کے زمانے میں سن 599ھ مطابق 1292ء میں فتح کیا،کرناٹ اور اوئنوار خاندان کی بادشاہت رہی، سلطان شمس الدین التمش کی فتوحات میں بھی دربھنگہ شامل ہے، دربھنگہ پر تیسرا حملہ کفار چنگیز خانی نے کیا، دربھنگہ پر مسلمانوں کاچوتھا حملہ 697 ھ میں سلطان علاء الدین خلجی کے عہد حکومت میں ہوا تھا، عہد بعہد راجگان یہاں مسلم سلاطین کے باجگزار ہوتے رہے، غیاث الدین تغلق کے زمانے میں ہری سنگھ دیو کرناٹ خاندان کا آخری راجا گذرا ہے، پھر احمد خاں ابنِ ملک تلیغہ حکمراں ہوا، اسی زمانے میں دربھنگہ کا نام تغلق پور ہوا، پھر 740 ھ مطابق 1339ء میں کامیشور جھا نے سلطان محمد تغلق سے ترہت کی حکمرانی حاصل کی، اسی خاندان کے راجا دیو سنگھ نے اپنی ڈیوڑھی موضع دیو کلی نزد لہریا سرائے بنائی اور اس کے ولی عہد کنور سنگھ نے لہرا ( موجودہ نہرا) میں قلعہ بنوایا، اس خاندان کے راجا ہمارے علاقے میں بابو صاحب کہلائے، عہد لودھی تک اس کے کئی راجا ہوئے، مغل شہنشاہ جلال الدین اکبر نے یہ علاقہ میتھل برہمن رگھونندن رائے کو سونپ دیا، انھوں نے اپنے گرو پنڈت مہیش ٹھاکر کو گرو دکچھنا کے طور پر دے دیا، یہی دربھنگہ راج کے بانی ہوئے، اس خاندان میں کل بائیس راجا 1939 ء تک ہوئے، دربھنگہ یا سرزمین متھلا یا کہ لیجیے ترہت،(جن کے حدود اربعہ بدلتے رہے ہیں) میں صاحب فضل و کمال اور مشائخ طریقت کی زریں تاریخ کا ایک تسلسل ہے۔
بھارت کی 2011 کی مردم شماری نے دربھنگہ نے میونسپل کارپوریشن کے طور پر اس کی آبادی 267،348 پر مشتمل ہے جس میں 142،377 مرد اور 124،971 خواتین شامل ہیں جبکہ ضلع میں مجموعی طور پر 3 ملین کی آبادی ہے. شہری آبادی کے لحاظ سے بہار میں یہ چھٹی کا سب سے بڑا شہر ہے۔ مردوں کی 52.6٪ آبادی اور خواتین 47.4٪ کا حامل ہے۔ دربھنگہ میں اوسط آبادی کی شرح 79.40٪ ہے، جن میں مرد کی شرح 85.08 فیصد ہے اور عورتیں 73.08٪ ہیں.
2011 کی مردم شماری کے وقت، %50.25 آبادی میتھلی زبان بولتی تھی.
دربھنگہ میں ابر باراں subtropical موسمیاتی ( کوپین آب و ہوا کی درجہ بندی Cwa ) ہے.
آب ہوا معلومات برائے Darbhanga | |||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
مہینا | جنوری | فروری | مارچ | اپریل | مئی | جون | جولائی | اگست | ستمبر | اکتوبر | نومبر | دسمبر | سال |
بلند ترین °س (°ف) | 30.4 (86.7) | 33.9 (93) | 39.9 (103.8) | 42.0 (107.6) | 41.9 (107.4) | 43.4 (110.1) | 39.1 (102.4) | 38.4 (101.1) | 39.6 (103.3) | 39.2 (102.6) | 33.9 (93) | 29.9 (85.8) | 43.4 (110.1) |
اوسط بلند °س (°ف) | 22.1 (71.8) | 25.8 (78.4) | 31.0 (87.8) | 34.1 (93.4) | 35.0 (95) | 34.9 (94.8) | 32.5 (90.5) | 32.8 (91) | 32.5 (90.5) | 31.6 (88.9) | 28.0 (82.4) | 24.8 (76.6) | 30.43 (86.76) |
اوسط کم °س (°ف) | 9.2 (48.6) | 11.0 (51.8) | 15.1 (59.2) | 19.1 (66.4) | 21.2 (70.2) | 22.9 (73.2) | 23.8 (74.8) | 24.2 (75.6) | 23.8 (74.8) | 21.2 (70.2) | 15.8 (60.4) | 10.6 (51.1) | 18.16 (64.69) |
ریکارڈ کم °س (°ف) | −0.2 (31.6) | −0.2 (31.6) | 3.9 (39) | 9.2 (48.6) | 10.4 (50.7) | 15.9 (60.6) | 18.7 (65.7) | 19.4 (66.9) | 18.9 (66) | 12.7 (54.9) | 7.2 (45) | 2.4 (36.3) | −0.2 (31.6) |
اوسط عمل ترسیب مم (انچ) | 13.0 (0.512) | 14.0 (0.551) | 9.0 (0.354) | 29.0 (1.142) | 76.0 (2.992) | 139.0 (5.472) | 353.0 (13.898) | 254.0 (10) | 193.0 (7.598) | 73.0 (2.874) | 6.0 (0.236) | 7.0 (0.276) | 1,166 (45.905) |
اوسط بارش ایام | 1.6 | 1.7 | 1.6 | 2.6 | 4.6 | 7.6 | 16.4 | 12.2 | 10.5 | 3.4 | 0.5 | 1.0 | 63.7 |
اوسط اضافی رطوبت (%) | 68 | 63 | 49 | 56 | 60 | 70 | 78 | 79 | 79 | 73 | 66 | 67 | 67.3 |
ماخذ: NOAA (1971–1990) |
دربھنگہ بہار کے شمالی حصے میں واقع ہے۔ دربھنگہ بہار کے شمالی حصے میں واقع ہے۔ یہ 171 فٹ (52 میٹر) کی اوسط بلندی پر 25.53 ڈگری - 26.27 ڈگری شمال اور 85.45 ڈگری - 86.25 ڈگری مشرق کے درمیان ہے۔ دربھنگہ ضلع 2,279 مربع کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہے۔ دربھنگہ کے شمال میں مدھوبنی ضلع، جنوب میں سمستی پور ضلع، مشرق میں سہرسہ ضلع اور سیتامڑھی ضلع اور مغرب میں مظفر پور ضلع ہیں۔ متھلانچل میں واقع ہونے کے ناطے، دربھنگہ ضلع میں ایک وسیع زرخیز ہریالی والا میدان ہے جو کسی بھی طرح کی پہاڑی سے خالی ہے۔ اس کی شمال سے جنوب کی سمت ہلکی ڈھلوان ہے جس کے مرکز میں ڈپریشن ہے۔ دربھنگہ مرطوب آب و ہوا کا تجربہ کرتا ہے۔ یہ تین اہم موسموں کا تجربہ کرتا ہے جو سردی، گرمی اور برسات کے موسم ہیں۔ مئی گرم ترین مہینہ ہے، جب درجہ حرارت 43 °C تک پہنچ جاتا ہے۔ دربھنگہ ضلع میں اوسطاً 1142.3 ملی میٹر بارش ہوتی ہے اور سالانہ بارش کا تقریباً 92% مانسون کے دوران ہوتا ہے۔
.}}
دربنگہ نیشنل ہائی وے 27 ، نیشنل ہائی وے 57 اور بہار اسٹیٹ ہائی ویز 50، 56، 88 اور 75 کی طرف سے بھارت کے دیگر حصوں سے منسلک ہے۔ دربھنگہ بھی مدھوبنی اور ستیامڑھی سے منسلک ہے۔
مشرق وسطی کوریڈور ایکسپریس ، جس میں گجرات میں پوربھ پور سے آسام کے سلکر تک جوڑتا ہے، دربھانگ کے ذریعے گزرتا ہے.
مقامی نقل و حمل کے لیے، مسافروں کے پاس بی ایس آر ٹی سی اور آٹو رکشا کی طرف سے چلانے والے بسوں کے اختیارات ہیں۔ ایک بس اسٹینڈ ہے اور ایک نیا انٹرفیس بس اسٹینڈ تعمیر ہے۔ دربھنگہ کے تمام قریبی بڑے شہروں میں بس خدمات دستیاب ہیں۔ پٹنہ، گیا، کولکتہ، پورنیہ، بھاگل پور، مظفرپور، رانچی، جمشیدپور
یہاں فوجی فضائی اڈے ہے۔ رنوے کی لمبائی 9،000 فٹ ہے. اب اس طرح کے شہری ہوا بازی اور طیاروں کے لیے ممبئی، بنگلور اور نئی دہلی کو اسپیس جیٹ کی طرف سے شروع ہو چکا ہے.
دربھنگہ میں سیاحوں کے لیے کئی پرکشش مقامات ہیں، یہ شہر بہار کے قدیم ترین شہروں میں سے ایک ہے۔ درج ذیل سیاحتی مقامات میں شامل ہیں:
اس ضلع کے تعلیمی اداروں میں درج ذیل شامل ہیں:
۔ 6. دربھنگہ اور دوسرے مضامین: الیاس رحمانی https://www.rekhta.org/ebooks/detail/ahd-e-islamia-mein-darbhanga-aur-doosre-mazameen-mohammad-ilyas-rahmani-ebooks?lang=ur
This article uses material from the Wikipedia اردو article دربھنگہ, which is released under the Creative Commons Attribution-ShareAlike 3.0 license ("CC BY-SA 3.0"); additional terms may apply (view authors). تمام مواد CC BY-SA 4.0 کے تحت میسر ہے، جب تک اس کی مخالفت مذکور نہ ہو۔ Images, videos and audio are available under their respective licenses.
®Wikipedia is a registered trademark of the Wiki Foundation, Inc. Wiki اردو (DUHOCTRUNGQUOC.VN) is an independent company and has no affiliation with Wiki Foundation.