فارابی

ابو نصر فارابی (Pharabius) معلّم ثانی۔ ابونصرفارابی کا پورا نام ’’محمد بن ترخان ابو نصر‘‘ ابن ابی اُصیبیہ نے اس کا نام ’’ابو نصر محمد بن اوزیغ بن طرخان‘‘ لکھا ہے۔

فارابی
(فارسی میں: ابونصر محمد بن محمد فارابی ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فارابی
 

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 870ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فاراب   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 950ء (79–80 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دمشق   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش بخارا
شہریت فارابی دولت عباسیہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام   ویکی ڈیٹا پر (P140) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ فلسفی ،  طبیعیات دان ،  موسیقی کا نظریہ ساز   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان ترکی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عربی ،  فارسی ،  سغدی زبان   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل فطری تاریخ ،  ماوراء الطبیعیات ،  ریاضی ،  منطق ،  فلکیات ،  طب ،  اخلاقیات   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مؤثر ارسطو ،  افلاطون ،  فلاطینوس   ویکی ڈیٹا پر (P737) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی حالات

ترکستان کے مقام ’’فاراب‘‘ میں 872ء میں پیدا ہوا۔

فارابی کی ابتدائی زندگی نہایت ہی غربت اور تنگدستی میں گذری، مگر غربت و تنگدستی اس کے علم و جستجو پر غالب نہ ہو سکی۔

ابتدائی دور میں یہ ایک دفعہ رات کے وقت مطالعہ میں مصروف تھا کہ تیل ختم ہونے سے چراغ بجھ گیا۔ اس میں اتنی مالی وسعت نہ تھی کہ تیل خریدتا۔ مگر شوق مطالعہ اسے کھینچ کر باہر لے آیا اور گشت کر تے ہوئے پہرے دار کے سامنے لا کھڑا کیا۔ فارابی نے پہریدار سے سارا ماجرا کہہ سنایا اور اُے وہاں تھوڑی دیر رکنے کی گزارش کی تاکہ وہ اپنا سبق یاد کر لے۔ پہریدار اس دن مان گیا، مگر دوسرے دن اس نے رکنے سے صاف انکارکر دیا۔ مگر فارابی نے گزارش کی کہ وہ اس کے پیچھے پیچھے چلتا رہے گا تاکہ اس کی لالٹین کی روشنی میں مطالعہ کر سکے۔ کچھ دنوں تک یہ سلسلہ چلتا رہا مگر ایک دن پہریدار نے اس کی علمی لگن اور جستجو سے متاثر ہو کر اسے نئی لالٹین لاکر دے دی۔ فارابی کے حصول علم کا یہ بے مثال واقعہ رہتی دنیا تک ایک مشعل راہ ہے۔ انھوں نے تقریباً 50 سال حصولِ علم میں صرف کیے۔

انھوں نے مسیحی طبیب یو حنا بن حیلان سے بھی استفادہ کیا۔ اس کے بعد تحقیق و تدریس کی طرف متوجہ ہو کر سیف الدولہ ہمدانی کے دربار سے وابستہ ہو گیا۔

کا رہائے نمایاں

علم ریاضی، طب، فلسفہ اور موسیقی میں تحقیق و تحاریر۔ منطق (logic) کی علمی گروہ بندی کی۔ ان کو ارسطو کے بعد دوسرا بڑا فلسفی بھی کہا جاتا ہے۔ انھوں نے علم طبیعیات میں وجود خلا پر اہم تحقیقات کیں۔ اس کے علاوہ ماہر عمرانیات، سیاسیات و موسیقیات بھی تھے۔ فارابی ارسطو اور افلاطون سے بے حد متاثر تھے۔ انھوں نے ارسطو کی اکثر کتابوں کی شروحات لکھیں، اسی وجہ سے انہيں ’’معلّم ثانی‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ ان شرحو ں میں شرح ’’ایساغوجی‘‘ اور بطلیموس کی ’’المجسطی‘‘ بہت مشہور ہیں۔

فارابی نہ صرف حکیم اور فلسفی تھے بلکہ سائنس، نجوم اور موسیقی کے علوم پر بھی انہيں دسترس تھی۔ ان کی دیگر تصانیف میں الموسیقی الکبیرہ، معافی العقل اور ’’ارا ء اہل المدینۃ الفاضلہ‘‘ اور ’’السیرۃ الفاضلہ‘‘ معروف ہیں۔ ان کی تصانیف کی تعداد سینکڑوں تک پہنچتی ہیں ۔

فارابی شاعر بھی تھے۔ ان کی ایک طویل دعا بھی بہت مشہور و معروف ہے، جسے بعض تذکرہ نگاروں نے نقل کیا ہے۔

وفات

انھوں نے 950ء میں دمشق میں وفات پائی۔

حوالہ جات

  • ڈاکٹرابو طالب انصاری (ستمبر 2006 ؁۔ء)۔ "ابونصر فارابی(معلّم ثانی )"۔ اجالے ماضی کے۔ http://www.kitaabghar.com۔ صفحہ: 54  الوسيط |pages= و |page= تكرر أكثر من مرة (معاونت); روابط خارجية في |publisher= (معاونت)
== بیرونی روابط == 

Tags:

فارابی ابتدائی حالاتفارابی کا رہائے نمایاںفارابی وفاتفارابی حوالہ جاتفارابی

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

خیبر پختونخوااصول الشاشیابو الکلام آزاداسلام اور سیاستجبل احدعلم عروضواقعہ افکعمرو ابن عاصباب خیبرسودقرآن اور جدید سائنستحریک پاکستانراولپنڈیبھارتی روپیہزبانموہن جو دڑوتاریخ اعوانسقراطبانو قدسیہایشیاادبعید الفطراذانپنجاب کنگزحیدر علی آتش کی شاعریقرآنی رموز اوقافرومتحریک خلافتاخلاق رسولعبد القادر جیلانیعصمت چغتائیسورہ الجمعہعبد اللہ بن سبافقہ جعفریبایزید بسطامیفعلسورہ فاتحہکنایہنو آبادیاتی نظامجلال الدین محمد اکبرپاکستان کے رموز ڈاکسورہ العصرنماز جنازہبہادر شاہ ظفرنظریہ پاکستانسعدی شیرازیسلمان فارسینشان حیدرخدیجہ بنت خویلداسلام میں بیوی کے حقوقآگ کا دریااردو زبان کے شعرا کی فہرستموبائلآزاد کشمیرمواخاتصحیح بخاریخلافت امویہابن قیم جوزیہدعائے قنوتغزوہ خیبروحدت الوجودمير تقی میرسیاسیاتجابر بن عبد اللہ26 اپریلفہرست ممالک بلحاظ اوسط عمراسم معرفہعائشہ بنت ابی بکرصبرترکیب نحوی اور اصولجابر بن حیانامیر خسرومامون الرشیدلبلبہزرتشتیتجناح کے چودہ نکاتعلم تجویدمحمد تقی عثمانیعبد اللہ بن ابی🡆 More