ریاضی

ریاضی دراصل اعداد کے استعمال کے ذریعے مقداروں کے خواص اور ان کے درمیان تعلقات کی تحقیق اور مطالعہ کو کہا جاتا ہے، اس کے علاوہ اس میں ساختوں، اشکال اور تبدلات سے متعلق بحث بھی کی جاتی ہے۔ اس علم کے بارے میں گمان غالب ہے کہ اس کی ابتدا یا ارتقا دراصل گننے، شمار کرنے، پیمائش کرنے اور اشیاء کے اشکال و حرکات کا مطالعہ کرنے جیسے بنیادی عوامل کی تجرید اور منطقی استدلال (logical reasoning) کے ذریعہ ہوا۔

ریاضی داں ان تصورات و تفکرات کی جو اوپر درج ہوئے ہیں چھان بین کرتے ہیں اور ان سے متعلق بحث کرتے ہیں۔ ان کا مقصد نئے گمان کردہ خیالات (conjectures) کے لیے صیغے (formulae) اخذ کرنا اور پھر احتیاط سے چنے گئے مسلمات (axioms)، تعریفوں اور قواعد کی مدد سے ریاضی کے اخذ کردہ صیغوں کو درست ثابت کرنا ہوتا ہے۔

اشتقاق

ریاضی کا لفظ ریاضت سے بنا ہے جس کا مطلب سیکھنا، مشق کرنا یا پڑھنا ہوتا ہے، جبکہ انگریزی میں بھی mathematics کا لفظ یونانی کے mathema سے ماخوذ ہے جس کا مطلب سیکھنا یا پڑھنا ہے۔

تاریخ

بنیادی قسم کی ریاضی کی معلومات کا استعمال زمانہ قدیم ہی سے رائج ہے اور قدیم مصر، بین النہرین اور قدیم ہندوستان کی تہذیبوں میں اس کے آثار ملتے ہیں۔ آج دنیا بھر میں علم ریاضی کو سائنس، ہندسیات، طب اور معاشیات سمیت تمام شعبہ ہائے علم میں استعمال کیا جا رہا ہے اور ان اہم شعبوں میں استعمال ہونے والی ریاضی کو عموما عملی ریاضی (applied mathematics) کہا جاتا ہے، ان شعبہ جات پر ریاضی کا نفاذ کرکے اور ریاضی کی مدد لے کر نہ صرف نئے ریاضیاتی پہلوؤں کی دریافتوں کا راستہ کھل جاتا ہے بلکہ بعض اوقات ریاضی اور دیگر شعبوں کے ملاپ سے ایک بالکل نیا شعبۂ علم وجود میں آجانے کی مثالیں بھی موجود ہیں۔

Tags:

تحقیقخواصساختشکلعددمطالعہمقدارمنطقی استدلالپیمائش

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

سفر نامہاصول فقہحسن بن صباحسید سلیمان ندویفیض احمد فیضیہودیتحقوق العبادحروف کی اقسامنوری جام تماچیقطعہمحمد حسین آزادمریم نوازقتل عثمان بن عفانسکھ متآخرتزکاتترکیب نحوی اور اصولمردانہ کمزوریمحمد الیاس قادریاسم نکرہلعل شہباز قلندرحدیث قدسیقرارداد مقاصداسماعیل میرٹھیسلطنت عثمانیہجلال الدین سیوطیڈراماکمپیوٹرمسجد اقصٰیشاہ عبد اللطیف بھٹائیدعائے قنوتحوااحتلاممعین الدین چشتییزید بن معاویہاسلام میں چوریغالب کی شاعریحیاتیاتمسعود حسین خان کا نظریہ آغاز اردواہل سنتقطب شاہی اعوانحدیث ثقلینکارلٹن اور یونائیٹڈ سیریز 1999ء–2000ءتقویمہیناروح اللہ خمینیمملوکپنجاب کی زمینی پیمائشمترادفہندوستان میں مسلم حکمرانیبدعت (اسلام)کلیلہ و دمنہتاریخ ولادت محمد بن عبد اللہقرآنی رموز اوقافجنگ یمامہٹک ٹاکاسرائیلغار ثورچی گویراصدام حسیناسلام میں خواتینراجپوتاعجاز القرآندریائے سندھروئیداد خانقیامت کی علاماتبرہان الدین مرغینانیایام بیضسعد بن ابی وقاصہیر رانجھاریڈکلف لائننور الدین زنگیجغرافیہ پاکستانغسل (اسلام)سیلابعباس آفریدی (کرکٹر)آیت تکمیل دیناندلسانسانی حقوق🡆 More