نیل آرمسٹرانگ

نیل آرمسٹرانگ (پیدائش: 5 اگست 1930ء – وفات: 25 اگست 2012ء) ایک سابق امریکی خلاباز تھے، جنہیں چاند پر قدم رکھنے والے پہلے انسان ہونے کا شرف حاصل ہوا۔ وہ ایک فضائیات (aerospace)کے انجینئر، امریکی بحریہ کے پائلٹ، تجرباتی پائلٹ اور جامعہ کے معلم بھی تھے۔ وہ امریکی بحریہ میں افسر تھے اور انھوں نے کوریا جنگ میں بھی خدمات انجام دیں۔ جنگ کے بعد انھوں نے قومی مشاورتی مجلس برائے فضائیات (National Advisory Committee for Aeronautics) میں تجرباتی پائلٹ کی حیثیت سے کام کیا جہاں انتہائی تیز رفتار پروازوں کے تجربات کیے جاتے تھے۔ اب یہ مجلس ڈرائیڈن فلائٹ ریسرچ سینٹر کہلاتی ہے، جہاں آرمسٹرانگ نے 900 سے زائد پروازیں کیں۔ وہ جامعہ پرڈیو کے تعلیم یافتہ تھے اور اپنی تعلیم جامعہ جنوبی کیلیفورنیا میں مکمل کی۔

نیل آرمسٹرانگ
نیل آرمسٹرانگ
نیل آرمسٹرانگ
(انگریزی میں: Neil Alden Armstrong ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نیل آرمسٹرانگ
 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (انگریزی میں: Neil Alden Armstrong ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 5 اگست 1930ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 25 اگست 2012ء (82 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سنسیناٹی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات جراحی کی پیچیدگیاں   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن بحر اوقیانوس   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت نیل آرمسٹرانگ ریاستہائے متحدہ امریکا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آبائی علاقہ جرمنی   ویکی ڈیٹا پر (P66) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب الٰہیت   ویکی ڈیٹا پر (P140) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ جنوبی کیلیفونیا (–1970)
جامعہ پردیو (–1955)
یو ایس سی وٹربی انجینئرنگ اسکول   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تخصص تعلیم ہوافضائی ہندسیات ،ہوا پیمائی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد ماسٹر آف سائنس ،بی ایس سی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ استاد جامعہ ،  خلانورد   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل خلانوردی ،  ہوافضائی ہندسیات   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت تالاہاسی، فلوریڈا ،  ناسا ،  یونیورسٹی آف سنسناٹی   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
خلا میں وقت
مشن
جمینی 8 (1)
اپالو 11 (2)  ویکی ڈیٹا پر (P450) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
شاخ امریکی بحریہ   ویکی ڈیٹا پر (P241) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لڑائیاں اور جنگیں کوریا جنگ   ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
نیل آرمسٹرانگ آرڈر آف کلچر (1969)
نیل آرمسٹرانگ صدارتی تمغا آزادی   (1969)
اسٹار آن ہالی ووڈ واک آف فیم
کانگریشنل گولڈ میڈل
نیل آرمسٹرانگ ایئر میڈل   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
نیل آرمسٹرانگ
 
نیل آرمسٹرانگ
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

آرمسٹرانگ نے 1962ء میں ناسا خلا باز دستے میں شمولیت اختیار کی اور پہلی بار 1966ء میں ناسا کی مہم جیمینائے 8 (انگریزی: Gemini 8) میں اپنا پہلا خلائی سفر کیا اور خلا میں بھیجے گئے امریکا کے اولین شہریوں میں سے ایک بنے۔ اس مہم میں انھوں نے ساتھی پائلٹ ڈیوڈ اسکاٹ کے ساتھ دو انسان بردار خلائی جہازوں کو متصل کرنے کا کام انجام دیا۔

آرمسٹرانگ کا خلا میں دوسرا اور آخری سفر جولائی 1969ء میں اپالو 11 کا وہ تاریخی مشن تھا جس میں انھیں چاند پر اترنا تھا۔ آرمسٹرانگ اور ان کے ساتھی بز ایلڈرن چاند کی سطح پر اتنے اور وہاں ڈھائی گھنٹے گزارے جبکہ مائیکل کولنز کمانڈ ماڈیول کے ذریعے مدار میں گردش کرتے رہے۔ اس دوران میں دونوں خلا بازوں نے چاند کی سرزمین کا جائزہ لیا، تصاویر لیں اور مٹی اور پتھروں کے نمونے جمع کیے۔ دونوں نے چاند کی سطح پر امریکی جھنڈا لہرانے کے علاوہ ایک لوح بھی نصب کی جس پر درج تھا کہ

یہ وہ جگہ ہے جہاں سیارہ زمین سے آکر انسان نے پہلی مرتبہ قدم رکھا، اور جو پوری انسانیت کے لیے امن کا پیغام لے کر یہاں آیا

نیل آرم اسٹرانگ نے جب پہلی بار چاند پر قدم رکھا تو ان کی زبان سے یہ الفاظ نکلے:

ایک آدمی کے لیے یہ ایک چھوٹا سا قدم ہے، مگر انسانیت کے لیے وہ ایک عظیم جست ہے (انگریزی: That's one small step for a man ، one giant leap for mankind.)

چلنے میں مسئلہ ہو رہا ہے؟ دیکھیے میڈیا معاونت۔

اس کے بعد دونوں خلاباز خلائی گاڑی ایگل کے ذریعے چاند کے گرد چکر لگاتے ہوئے اپالو 11 جہاز تک پہنچے اور پھر 24 جولائی کو واپس زمین پر اترے۔

آرمسٹرانگ کو کولنز اور ایلڈرن کے ساتھ صدر رچرڈ نکسن کی جانب سے صدارتی تمغۂ آزادی سے، 1978ء میں صدر جمی کارٹر کی جانب سے کانگریسی خلائی تمغا اعزاز اور 2009ء میں کانگریسی طلائی تمغے سے نوازا گیا۔

25 اگست 2012ء کو آرمسٹرانگ سنسناٹی، اوہائیو میں 82 سال کی عمر میں وفات پا گئے، جس کی وجہ دل کی شریانوں کے بند ہونے کی وجہ سے پیدا ہونے والی پیچیدگی تھی۔

چاند پر قدم رکھنے والے پہلے انسان کی حیثیت سے نیل آرمسٹرانگ کا نام تاریخ میں ہمیشہ کے لیے امر ہو گیا ہے۔

مزید دیکھیے

کیا انسان کبھی چاند پر اترا؟

حوالہ جات

Tags:

1930ء2012ء25 اگست5 اگستامریکی بحریہخلابازطیار (طیران)مہندسچاندکوریا جنگ

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

غزوہ خندقعبد الملک بن مروانہودزقومتوراتفحش فلمعبد المطلبدہشت گردینسب محمد بن عبد اللہفصاحتایکڑکنایہشبلی نعمانیفقیہتنقیداردو آپ بیتی نگاروں کی فہرستاردو ادب کی اصطلاحاتانور شاہ کشمیریعراققرآن میں ذکر کردہ ناموں کی فہرستقرارداد پاکستانحدیث جبریلجنگ یمامہسورہ النوراقسام حدیثہیر رانجھامسیلمہ کذاباسم مصدرحسان بن ثابتسود (ربا)ہجرت مدینہویکیپیڈیافاطمہ زہرانور الدین زنگیغزوہ حنین24 اپریلقراء سبعہسید علی خامنہ ایمرزا محمد رفیع سوداسورہ العنکبوتبلاغتمسجد نبویبھیڑیاتعویذآزاد کشمیرمہیناقرآن اور جدید سائنسخطیب تبریزیبانگ دراعلم عروضمتضاد الفاظایوب خانمیثاق لکھنؤہندوستان میں تصوفسیرت نبویکشمیرمریم بنت عمراندار العلوم ندوۃ العلماءامہات المؤمنیناردوزمین کی حرکت اور قرآن کریمنفسیاتاسرائیل-فلسطینی تنازعسورہ فاتحہعبد العلیم فاروقیشہاب نامہیہودی تاریخاسماء بنت ابی بکراورنگزیب عالمگیراحمدیہتاریخ اسلامسعد بن ابی وقاصعدتباغ و بہار (کتاب)حرمت مصاہرتاصحاب کہفاحمد سرہندیعلم بدیع🡆 More