نابینا ڈولفن

دریائے سندھ میں پائی جانے والی ڈولفن مچھلی کی ایک نسل جسے مقامی طور پر بلھن کہا جاتا ہے۔ یہ بنگلہ دیش، بھارت، نیپال اور پاکستان میں پائے جانے والی قسم ہے جبکہ اس کو عرف عام میں نابینا ڈولفن بھی کہا جاتا ہے۔ جینیاتی طور پر یہ قسم نابینا نہیں ہوتی بلکہ ایک اندازے کے مطابق دریاؤں میں بڑھنے والی آلودگی اس کے نابینا ہونے کی وجہ ہے۔ 1970ء سے 1998ء تک اس کی قسموں بارے کئی متضاد آراء قائم تھیں، لیکن 1998ء میں ان کو دو مختلف قسموں میں تقسیم کیا گیا۔ ایک قسم بھارت، بنگلہ دیش اور نیپال میں دریائے برہم پتر اور گنگا میں پائی جاتی ہے، جبکہ دوسری قسم پاکستان کے دریائے سندھ میں پائی گئی ہے۔ اسی تناسب سے اس کی دو جدید قسمیں گنگا ڈولفن اور انڈس ڈولفن سے پہچانی جاتی ہیں۔ حال ہی میں بھارتی حکومت نے دریائے گنگا کی ڈولفن کو قومی آبی جانور کا رتبہ عطا کیا ہے۔

نابینا ڈولفن
نابینا ڈولفن

جسمانی خاصیتیں

دریائے گنگا اور دریائے سندھ کی ڈولفن دکھنے میں تقریباً ایک جیسی ہی ہوتی ہیں۔ ان کی تھوتھنی لمبی اور آگے کی جانب نکلی ہوئی ہوتی ہے، جس کی بنیاد پر انھیں دریائی ڈولفن کے طور پر پہچانا گیا ہے۔ ان کے اوپری اور نیچے دونوں جبڑوں میں منہ بند رکھتے ہوئے بھی واضح ہوتے ہیں۔ چھوٹی مچھلیوں کے دانت تقریباً ایک انچ تک لمبے ہوتے ہیں، جبکہ دکھنے میں پتلے اور ترچھے ہوتے ہیں۔ بلوغت تک ان کے دانتوں میں بہرحال کئی تبدیلیاں رونما ہو چکی ہوتی ہیں، جن دانتوں کا چپٹے، سخت اور لمبوترا ہونا شامل ہے۔ حالیہ اندازے کے مطابق ان مچھلیوں کی آنکھوں میں روشنی منعکس کرنے والے اعضاء کمزور پائے گئے ہیں، گو کہ یہ روشنی اور اندھیرے میں فرق کر سکتی ہیں مگر آنکھوں میں یہ تبدیلی ماحولیاتی آلودگی کا شاخسانہ گردانی جاتی ہے۔ اس کا رنگ بھورا ہوتا ہے جبکہ جسم کا وسط کالے سے بھورا نما ہوتا ہے۔

Tags:

1970ء1998ءآلودگیبلھنبنگلہ دیشبھارتجانوردریائے برہم پتردریائے سندھدریائے گنگامچھلینیپالپاکستانڈولفن

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

دبستان دہلیاسم صفت کی اقساممتضاد الفاظٹیکنوکریسیغزوہ موتہفیصل آبادعراقعید الفطرزید بن حارثہفورٹ ولیم کالجاسحاق (اسلام)ابو طالب بن عبد المطلبخطبہ حجۃ الوداعتفسیر قرآنشملہ وفداردو نظمجنسی دخولاردواعتکافقافیہداعشقانون اسلامی کے مآخذواقعہ کربلارویت ہلال کمیٹیبرصغیرشب براتابن کثیرواجببراعظمناگورنو قرہ باغ تنازعاسرار احمدحلف الفضولسعودی عرب کی ثقافتقصیدہدار العلوم دیوبندعثمان بن عفانفلسطینغزوہ بنی قینقاعخراسانغلام عباس (افسانہ نگار)ام حبیبہ رملہ بنت ابوسفیاناسلامزکاتسلطنت عثمانیہجامعہ العلوم الاسلامیہمروان بن حکمدبستان لکھنؤاسلامی تقویمسورہ الانبیاءفہرست رمضان کے مہینے میں ہونے والی مسلمانوں کی جنگیںایوب خانبرصغیرمیں مسلم فتحغسل (اسلام)صدقہ فطررمضاناسلامی اقتصادی نظامجذامپاکستان خلائی و بالافضائی تحقیقی ماموریہاسلام میں بیوی کے حقوقبہادر شاہ ظفرحقوقاوریلیان دیواریںمعتزلہمحمد حسن عسکریسیدابو حنیفہمسجد ضرارکوسسنن ابن ماجہسعد بن ابی وقاصخواب کی تعبیرسرخ بچھیامسجد قباءاسلام میں انبیاء اور رسولسعودی عرب میں مذہبفاعل-مفعول-فعلضمنی انتخابات🡆 More