می ایٹ دا زو

می ایٹ دا زو (انگریزی: Me at the zoo) یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا گیا پہلا ویڈیو ہے، جسے اس ویب سائٹ کے شریک بانی جاوید کریم نے جاوید صارف نام سے بروز سنیچر 23 اپریل، 2005ء کو رات کے 8:27 بجے اپ لوڈ کیا تھا۔ انھوں نے اسی دن یو ٹیوب پر ایک اکاؤنٹ بنایا تھا۔

می ایٹ دا زو
ویب سائٹیوٹیوب
اپلوڈ ہوئی
  • 23 اپریل 2005ء (2005ء-04-23)
نشر ہوئی
  • 23 اپریل 2005ء (2005ء-04-23)
عکس بندی
کرنے والا
یاکوف لیپتسکی
صارفجاوید کریم
دورانیہ0:19
زمرہفلم اور اینیمیشنز

انیس سیکنڈ پر مشتمل اس ویڈیو کو سان ڈیگو چڑیا گھر میں ياكوف لیپتسكی نے بنایا جس میں جاوید کریم ہاتھیوں کے سامنے کھڑے ہو کر ان کی لمبی سونڈ کی تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو کا متن

ویڈیوز کا متن اس طرح ہے:

All right، so here we are in front of the elephants، the cool thing about these guys is that they have really، really، really long trunks، and that's، that's cool. And that's pretty much all there is to say.

اور یوٹیوب کا کیپشن متن اس طرح ہے:

All right, so here we are in front of the elephants, the cool thing about these guys is that they have really, really, really long trunks, and that's, that's cool. And that's pretty much all there is to say.

اردو ترجمہ:

ٹھیک ہے، اب ہم ہاتھیوں کے سامنے موجود ہیں۔ ان کی خاص بات یہ ہے کہ ان کی سونڈ واقعی، واقعی، واقعی طویل ہے، اور یہ یہ اچھا ہے۔ اور، بس مجھے یہی کہنا ہے۔

اثرات

اس ویڈیو کے متعلق لاس اینجلس ٹائمز لکھتا ہے کہ "یو ٹیوب پر اپ لوڈ کیے گئے پہلے ویڈیو کے طور پر، اس نے لوگوں کے ذریعہ میڈیا استعمال کرنے کے طریقوں میں بنیادی تبدیلی لانے میں ایک فیصلہ کن کردار ادا کیا اور 60 سیکنڈ کی ویڈیو کے ایک سنہرے دور کا آغاز کرنے میں مدد کی۔" دی آبزرور کے مطابق، "اس ویڈیو کی پروڈکشن کا معیار ناقص ہے۔" اگست 2015ء کے اعداد و شمار کے مطابق، اس ویڈیو کو 25 ملین (ڈھائی کروڑ) سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے اور ایک لاکھ ساٹھ ہزار (160،000) سے زیادہ تبصرے موصول ہوئے ہیں۔

2013ء میں اس ویڈیو کی تفصیلات کو گوگل+ کے جرح میں اپ ڈیٹ کیا گیا تھا اور دو تشریحات ویڈیو میں شامل کی گئیں۔

2015ء میں یوٹیوب کی دسویں سالگرہ کے موقع پر، اس ویڈیو کی ڈسکرپشن کو "The first video on YouTube. Maybe it's time to go back to the zoo؟" میں تبدیل کر دیا گیا۔

حوالہ جات

بیرونی روابط

Tags:

می ایٹ دا زو ویڈیو کا متنمی ایٹ دا زو اثراتمی ایٹ دا زو حوالہ جاتمی ایٹ دا زو بیرونی روابطمی ایٹ دا زو2005ء23 اپریلانگریزیجاوید کریمویب سائٹیوٹیوب

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

ابو ایوب انصاریاجتہادخلفائے راشدینآرائیںعبد اللہ بن عمرخانہ کعبہتاریخ ہندسرمایہ داری نظامقوم عادالتوبہیزید بن زریعمحمد مکہ میںخلافت عباسیہپاکستان کی یونین کونسلیںقطب الدین ایبکسعودی عربشمس تبریزیبیت الحکمتغزوہ بدربرصغیرسنن ابی داؤدانا لله و انا الیه راجعونپاک چین تعلقاتآدم (اسلام)گوتم بدھوضوبواسیراسلام بلحاظ ملکاشفاق احمدتلمیحتخیلسورہ النملاسم موصولعقیقہسلطنت عثمانیہ کے سلاطین کی فہرستناولاویس قرنیفہرست ممالک بلحاظ رقبہریڈکلف لائنسندھ طاس معاہدہتشبیہابو حنیفہابن خلدونعشرسورہ الرحمٰندوسری جنگ عظیمaqcxbاقسام حجبریلوی مکتب فکرمیراجیہیر رانجھاعبد القدیر خانپاکستان مسلم لیگ (ن)عبد الشکور لکھنویمصعب بن عمیراردو ہندی تنازعیہودیتیہودمنیر احمد مغلائمہ اربعہاسلامی اقتصادی نظامعبد اللہ شاہ غازیوادی نیلممسیحیتحدیث کساءمحمد علی بوگرہداغ دہلویمطلعحجازالحادپریم چند کی افسانہ نگاریاورخان اولزبانمتضاد الفاظمحمد بن ابوبکرفارسی زبان🡆 More