میڈیسن سانس فرنٹیرس

میڈیسن سانس فرنٹیئرز فرانسیسی زبان سے لیے گئے الفاظ ہے جس کا مطلب ہے طبیبان بے سرحد۔ ایم ایس ایف ایک خود مختار بین الاقوامی طبی امداد فراہم کرنے والی تنظیم ہے جو اپنے مریضوں کو ذات پات،مذہب،جنس یا سیاست میں الجھے بغیر ہی طبی امداد فراہم کرتی ہے۔

میڈیسنس سانس فرنٹیئرز(طبیبان بے سرحد)
Médecins Sans Frontières
مقام میڈیسن سانس فرنٹیرس سويٹزرلینڈ جینیوا
بننے کی تاریخ 20دسمبر1971؁
ملازمین کی تعداد 36,482 ملازمین
تنظیم کی قسم انسانی بنیادوں پر طبی امداد فراہم کرنے والی تنظیم
نوبل امن انعام سال 1999؁
صدر جوآن لیو
ويب سائیٹ www.msf.org

ایم ایس ایف 20دسمبر 1971کو پیرس فرانس میں وجود میں آئی جسے ڈاکٹروں اور جرنلسٹس کے ایک چھوٹے گروپ نے بنایا۔ ایم ایس ایف فی الوقت تقریباً 70ممالک میں کام کر رہی ہے۔ خود کو سیاست وغیرہ سے روکنے کی وجہ سے تنظیم وصول ہونے والی ڈونیشنز کو اکثر پرائیوٹ ذرائع تک ہی محدود رکھتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 90فیصد امداد ایم ایس ایف کو عوامی ذرائع سے ملتی ہے۔

ایم ایس ایف کو 1999؁میں نوبل امن انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔

ایم ایس ایف ایک ایسا تنظیم ہے جو یہ نظریہ مکمل مسترد کرتا ہے کہ غریب مریض تیسرے درجہ کے علاج کے مستحق ہے بلکہ ایم ایس ایف انھیں اعلیٰ معیار کا علاج معالجہ بھی فراہم کرتا ہے۔

مزید دیکھیے

ایم ایس ایف سٹاف:

ایم ایس ایف کے لیے تقریباً 30000 سے زیادہ لوگ فیلڈ میں کام کرتے ہیں۔ اور تقریباً 80 فیصد لوگ مقامی جگہوں(جس ملک میں ہم کام کرتے ہیں) سے بھرتی کیے جاتے ہیں۔

ایم ایس ایف کے سٹاف میں مندرجہ ذیل لوگ شامل ہے۔

ڈاکٹرز،نرسز،میڈ وایوز،سرجن،انیستھیزیسٹس،ایپیڈیمیالوجسٹ،سائیکاٹرسٹ،سائیکالوجسٹ،فارماسسٹ،لیبارٹری ٹیکنیشنز،لاجسٹک کے ماہرین(سامان کی ترسیل)، پانی اور نکاسی آب کے انجینئرز،ایڈمینسٹریٹرز اور باقی سٹاف۔

یہ تمام سٹاف پروفیشنل لوگوں پر مشتمل ہوتے ہیں جو ایم ایس ایف کے ساتھ کام کرتے ہیں اور ان کا مقصد لوگوں کے صحت اور زندگیوں کو بہتر بنانا ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ ہمارے 28ملکوں میں دفاتر کام کرتے ہیں،جہاں فنڈاکھٹا کرنا،اپریشنز،وکالت،فنانس،روابط اور انسانی ذرائع سے متعلق ٹیم لوگوں کو بہترین طبی سہولیات دینے کے لیے ایم ایس ایف کے ساتھ اپنا کردار ادا کرتی ہے۔

میڈیسن سانس فرنٹیرس 
ایم ایس ایف کی سرگرمیاں اور لوگو

ایم ایس ایف کے اصول:

طبی اخلاقیات اور آزادی اور غیر جانبداری کے اصول ایم ایس ایف کے تمام کاموں کی رہنمائی کرتی ہے۔

  • میڈیکل ایتھیکس

ایم ایس ایف کا اولین مقصد طبی امداد فراہم کرنا ہے۔ ہم مریضوں کو پروقار طریقے اور ان کے ثقافتی اور مذہبی عقیدے کے مطابق علاج فراہم کرتے ہیں۔ ان اصولوں کے بنا پر ایم ایس ایف یہ کوشش کرتی ہے کہ تمام مریضوں کو بہترین اور اعلیٰ درجے کا علاج معالجہ فراہم کیا جائے۔

  • خود مختاری/آزادی

کسی بھی ملک یا بحران میں مدد کی پیشکش کرنے کا ہمارا فیصلہ لوگوں کی ضروریات کی ایک خود مختارتشخیص کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ ایم ایس ایف یہ یقینی بنانے کے لیے کوشش کرتی ہے کہ ہم میں یہ طاقت ہے کہ ہم ضرورت مند آبادیوں تک بغیر کسی پابندی کے رسائی حاصل کریں اور ان کے طبی ضروریات کا اندازہ لگا سکے اور جو امداد ہم فراہم کر رہے ہیں کہ اسے کنٹرول کریں۔ ہماری آزادی کے اصول کو یہ بات بہتر بناتی ہے کہ ہم اپنی عطیات وصول کرنے میں حکومتی اداروں سے صرف معمولی مقدار میں فنڈز وصول کرتے ہیں۔ تاکہ ہماری خود مختاری برقرار رہے۔

  • غیر جانبداری

ایم ایس ایف لوگوں کے ضرورت کے بنیادپر ان کو بغیر کسی سیاست،رنگ ونسل،جنس یا مذہبی عقیدے کے طبی امداد فراہم کرتی ہے۔ ہم ان لوگوں کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں جو شدید خطرے میں ہو۔ ہمارے فیصلے سیاسی،مذہبی یا معاشی بنیادوں پر نہیں ہوا کرتی۔ ایم ایس ایف کسی حکومتی یا جنگی گروہ کے مطالبے پر کسی چیز میں مداخلت یا ان کی طرف داری نہیں کرتی۔

  • گواہی دینا

ایم ایس ایف کے اصول غیر جانبداری کا مطلب یہ نہیں کہ ہم خاموش رہینگے۔ جب ایم ایس ایف کے پاس یہ ثبوت آجائے کہ ایک شخص یا گروپ کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے تو ہماری تنظیم پبلک میں آزادانہ یہ بات کرسکتی ہے۔ ہم توجہ دلانے کی کوشش کرینگے جب طبی امداد کے فراہمی میں رکاوٹ ڈالی جائے، جب طبی امداد کے سہولیات دھمکیوں کے ضد میں آجائے،بحرانوں کو نظر انداز کیا جائے یا امداد کی ترسیل ضرورت سے کم ہو۔

  • احتساب

ایم ایس ایف روزانہ کی بنیاد پر اپنے سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے مصروف عمل ہوتی ہے۔ ہم اپنے ڈونرز(عطیات دینے والے)اور مریضوں کے سامنے اپنے کاموں کے احتساب کرنے کی ذمہ داری کا فرض اٹھاتے ہیں۔

ہمارے فنڈز:

ہمارے 92 فیصد عطیات تقریباً تمام دنیا کے 5.7 میلین افراد (ڈونرز) ہمیں دیتے ہیں۔ اور اپنی خود مختاری کو یقینی بنانے کے لیے ایم ایس ایف باقی کے 8 فیصد عطیات حکومتی اور بین الاقوامی تنظیموں سے لیتی ہے۔ ایم ایس ایف ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو اپنی 80 فیصد عطیات کو انسانی فلاح کے کاموں پر خرچ کرتی ہے۔ اور باقی کے 20فیصد انتظامیہ،منیجمنٹ اور فنڈ ریزنگ(عطیات اکھٹا کرنا)کے لیے استعمال کرتی ہے۔ ایم ایس ایف کے جتنے بھی فنڈز خرچ ہوتے ہیں ان تمام کا آڈٹ اور ان کو اچھے طریقے سے کنٹرول کیا جاتاہے۔ اور ہمارے تمام فنانشل رپورٹس عوامی ذرائع پر دیکھنے کے لیے دستیاب ہیں۔

نوبل امن انعام 1999:

میڈیسن سانس فرنٹیرس باب نوبل

حوالہ جات


Tags:

فرانسیسی زبان

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

حکومت پاکستانعید الفطرتصویرہودموہن جو دڑوسلجوقی سلطنتصلح حدیبیہابلیسنکاح متعہاسم صفتاسمائے نبی محمدالنساءبرہان الدین مرغینانیترقی پسند افسانہاہل بیتپاکستان کی یونین کونسلیںجادوگرگرو نانکمحمد بن اسماعیل بخاریعرب قبل از اسلامتاریخ ایرانقرآنی سورتوں کی فہرستمتضاد الفاظیہودی تاریخحقوق العبادموہن داس گاندھینریندر مودیگھوڑاالانفالعزیز احمدصلیبی جنگیںكاتبين وحیپاک بھارت جنگ 1965ءشاہ ولی اللہابن عربیجہادوزیر خارجہ پاکستانقومی اسمبلی پاکستانالپ ارسلانحنفیمیر انیسسورہ بقرہمذکر اور مونثدیوبندی مکتب فکرجذامسود (ربا)کھوکھرمرزا محمد رفیع سوداکتابمعجزات نبویپاکستان میں معدنیاتبنی اسرائیلمحمد تقی عثمانیایوب خانشاہ عبد العزیز دہلویتحریک خلافتکرپس مشن23 اپریلمنٹو مارلے اصلاحات 1909ءعمرانیاتماشاءاللہشدھی تحریکجوش ملیح آبادیمحمد مکہ میںغیر سرکاری تنظیمتقلید (اصطلاح)اسم ضمیرخالد بن ولیدموبائلفعل معروف اور فعل مجہولقومی ترانہ (پاکستان)اسم موصولمحمد اقبالایمان (اسلامی تصور)چودھری رحمت علیانشائیہہندوستانی صوبائی انتخابات، 1937ءپاکستان تحریک انصاف🡆 More