فلم دنگل

دنگل (سانچہ:لغوی معنی)(انگریزی: Dangal) بھارتی اداکار عامر خان کی ایک فلم ہے۔ یہ فلم ہندی زبان میں ہے اور سال 2016ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس کے ہدایتکار نتیش تیواری ہیں اور یہ ایک سوانحی فلم ہے۔ عامر خان کے اداکاری کے ساتھ عامر خان پروڈکشن کے تحت پروڈیوس بھی کیا ہے۔ عامر خان پروڈکشن کے علاوہ یو ٹی وی موشن پکچرز اور والٹ ڈزنی پکچرز انڈیا نے بھی اس کے پروڈکشن میں حصہ لیا ہے۔ یہ فلم کم و بیش پھوگٹ خاندان کے سربراہ اور بھارت کے مشہور پہلوان مہاویر سنگھ پھوگٹ کی زندگی پر مبنی ہے جنھوں نے اپنی دو بیٹیوں گیتا پھوگٹ اور ببیتا پھوگٹ کو ایسی تربیت دی کہ وہ بھارت کی جانب سے پہلی عالمی پیمانہ کی خاتون پہلوان بنیں۔ عامر خان نے مہاویر پھوگٹ کا کردار ادا کیا جبکہ فاطمہ ثنا شیخ اور سانیہ ملہوترا نے پھوگٹ بہنوں کے جوانی کا کردار ادا کیا ہے۔ ان دونوں بہنوں کے بچپن کا رول زائرہ وسیم اور سوہانی بھتناگر نے کیا ہے۔ ساکشی تنور نے مہاویر کی اہلیہ اور پھوگٹ بہنوں کی ماں کا کردار نبھایا ہے اور اپار شکتی کھورانا نے ان کے کزن کا کردار نبھایا ہے۔

دنگل
فلم دنگل
تھیٹر ریلیز پوسٹر
ہدایت کارنتیش تیواری
پروڈیوسرعامر خان (اداکار)
کرن راؤ
Siddharth Roy Kapur
تحریرنتیش تیواری
پیوش گپتا
Shreyas Jain
نکھیل میہاروترا
ستارےعامر خان (اداکار)
ساکشی تنور
فاطمہ ثنا شیخ
زائرہ وسیم
سانیا ملہوترا
سوہانی بھتناگر
اپار شکتی کھورانا
گریش کلکرنی
راویاپار شکتی کھورانا
موسیقیپریتم
سنیماگرافیSetu (Satyajit Pande)
ایڈیٹرBallu Saluja
پروڈکشن
کمپنی
عامر خان پروڈکشن
والٹ ڈزنی پکچرس انڈیا
تقسیم کارUTV Motion Pictures
تاریخ نمائش
  • 21 دسمبر 2016ء (2016ء-12-21) (امریکا)
  • 23 دسمبر 2016ء (2016ء-12-23) (بھارت)
  • 5 مئی 2017ء (2017ء-05-05) (چین)
دورانیہ
161 minutes
ملکبھارت
زبانہندی زبان
بجٹ70 کروڑ
باکس آفس₹2,060–2,100 crore (امریکی ڈالر312–340 million)

2013ء میں نتیش تیواری نے فلم کو لکھنا شروع کیا۔ 2014ء میں عامر خان نے پھوگٹ بہنوں کو اپنے شو ستیا میو جیاتی میں مدعو کیا اور ان کا انٹرویو لیا۔ اس کے بعد نتیش تیواری نے اس فلم کو لے کر عامر خان سے رابطہ کیا اور انھیں اس فلم میں کلیدی کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ فلم کا سیٹ بھارت کی ریاست ہریانہ میں لگا۔ 2015ء میں پنجاب، بھارت میں ٍ فوٹوگرافی شروع ہوئی۔ ستیہ جیت پانڈے فلم کے سنیماٹوگرافر بنے اور بلو سلوجا اس کے ایڈیٹر منتخب کیے گئے۔ پریتم کو بیک گراونڈ موسیقی کی ذمہ داری دی گئی اور اس کے نغمے امیتابھ بھتاچاریہ نے لکھے۔ کریپا شنکر بشنوئی، خواتین پہلوانوں کے کوچ نے عامر خان اور دیگر کرداروں کو پہلوانی کی تربیت دی۔ واضح ہو کہ اس فلم کے لیے فلم کے اداکاروں نے کئی ماہ پہلوانی کی ٹریننگ لے کر باقاعدہ پہلوانی سیکھی ہے۔ شمالی امریکا میں دنگل کا پریمئر 21 دسمبر 2016ء کو لانچ ہوا تھا اور 23 دسمبر میں فلم میں دنیا بھر میں لانچ کردی گئی۔ دنیا بھر کے نقادوں کی طرف سے فلم کو مثبت تبصرے موصول ہوئے۔ فلم کو اصل زندگی اور متاثر کن کہانی اور عامر خان کی اداکاری کے لیے خوب سراہا گہا۔ اپریل 2017ء کو فلم کو بیجنگ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں دکھایا گیا اور جون 2017ء کو دوسرے برکس فیسٹیول میں اس کی نمائش کی گئی۔ 62واں فلم فیئر اعزاز میں دنگل نے 4 اعزازات اپنے نام کیے: فلم فیئر اعزاز برائے بہترین ہدایت کار، فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار (عامر خان) اور بہترین ایکشن (شیام)۔

تجارتی طور پر یہ فلم بہت کامیاب رہی اور سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلموں کی فہرست میں ابھی تک اول نمبر پر ہے اور غیر انگریزی فلموں میں یہ پانچویں درجہ پر ہے۔ 70 کروڑ (امریکی $9.8 ملین)، فلم کا کل بجٹ 70 کروڑ (امریکی $9.8 ملین) تھا مگر فلم نے دنیا بھر میں 2,125.3 crore کی کمائی کی جس میں $216.2 کی کمائی چین میں کی۔ اور اس کے ساتھ چین میں 20 سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں کی فہرست میں شامل ہو گئی۔ اور غیر انگریزی غیر چینی فلموں میں دنگل سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلم ثابت ہوئی۔ چین کے سنیما گھروں اور دیگر آلات پر یہ فلم تقریباً 400  ملین سے زیادہ مرتبہ دیکھی گئی۔

اداکار

  • عامر خان بطور مہاویر پھوگاٹ
  • ساکشی تنور بطور دیا شوبھا کور، مہاویر کی اہلیہ
  • فاطمہ ثنا شیخ بطور گیتا پھوگاٹ
  • سانیہ ملہوترا بطور ببیتا کماری
    • سہانی بھتناگر بطور نو عمر ببیتا
  • اپار شکتی کھرانا بطور اومکار
    • ریکویک بطور نو عمر اومکار
  • گریش کلکرنی بطور پرمود کدم، نیشنل اسپورٹس اکیڈمی کا کوچ
  • ویوان بھاٹینا بطور ہرکیندر، مہاویر کا ساتھی
  • کوستبھ پائل مذکر لڑاکو نمبر 2
  • شیشیر شرما نیشنل اسپورٹس اکیڈمی کا صدر شعبہ
  • مینو پرجاپتی بطور جسپریت، گیتا کی دوست۔
  • بدرالاسلام بطور شمیم۔ گوشت کی دکان کا مالک
  • کام ویر چودھری بطور مہاویر کے والد۔

حوالہ جات

Tags:

انگریزیبھارتزائرہ وسیمسانیہ ملہوتراساکشی تنورسوانحی فلمعامر خان (اداکار)عامر خان پروڈکشنفاطمہ ثنا شیخمہاویر سنگھ پھوگٹنتیش تیواریپہلوانیگیتا پھوگٹہندی زبان

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

اذانسماجشیعہ اثنا عشریہاجماع (فقہی اصطلاح)حسن مطلعحروف تہجیقافیہحیواناتكاتبين وحیپاکستان کا پرچمپاکستانی عددی پیمانوں کا جدولجوارش جالینوسپطرس بخاریہندوستان میں مسلم حکمرانیبنگلہ دیشاصحاب صفہچوسرقریشترقی پسند تحریکتقسیم بنگالموبائل فونحذیفہ بن یمانمسیحیتبیتال پچیسیابو عبیدہ بن جراحتابوت سکینہلوک سبھاابو حنیفہادبابو ہریرہعلی گڑھ تحریکمرزا غالبپنجاب کی زمینی پیمائشاسم ضمیر اور اس کی اقساماسماء اصحاب و شہداء بدرانشائیہجبرائیلوضوعبد اللہ بن ابیبنی اسرائیلغزوہ بنی قریظہتزکیۂ نفسایپل انکارپوریشنایکڑمسجد ضرارتاریخ اعوانیوسفزئیمسدس حالیخلافت عباسیہعثمان بن عفانواقعہ کربلاحق نواز جھنگویاولاد محمدغزوہ حنینقومی ترانہ (پاکستان)تفسیر بالماثوراشفاق احمددرود ابراہیمیڈپٹی نذیر احمدیونساحمد قدوریایمان بالرسالتنواب مرزا داغ دہلوی کی شاعریداستان امیر حمزہتاریخ ایراننماز استسقاءابو ذر غفاریشریعتمغلیہ سلطنت کے حکمرانوں کی فہرستقرآن میں ذکر کردہ ناموں کی فہرستمعراجاقبال کا تصور عقل و عشقفقہ حنفی کی کتابیںسورہ الجمعہفقہعلم حدیثمحمد تقی عثمانیالطاف حسین حالیانجمن پنجاب🡆 More