بھارت کی ثقافت

بھارت کی ثقافت، بھارتی ثقافت، ہندوستانی ثقافت یا ہندوستان کی ثقافت ایک جامع اصطلاح ہے۔ اس سے مراد جنوبی ایشیا کے بر صغیر کے سب سے بڑے ملک بھارت کی تہذیب و تمدن، یہاں کے مذہب، یہاں کے فرقے اور برادریاں اور اس کے ساتھ ساتھ یہاں کی بے شمار زبانیں اور بولیاں ہیں۔ چوں کہ بھارت کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے، اس وجہ ایک جغرافیائی خطہ ہو کر بھارت میں کافی تنوع دیکھنے میں آیا ہے۔ بھارت کی آبادی کی غالب اکثریت ہندو مت کی پیروکار ہے۔ تاہم کوئی ایک تعریف کبھی دیکھنے میں نہیں آئی کہ ہندو کون ہے۔ آریہ سماج کے کئی لوگ بت پرستی کو نہیں مان کر بھی ہندو ہیں۔ برہمو سماج کے لوگ توحید کا عقیدہ رکھ کر بھی ہندو ہیں۔ ہندو دھرم کے زیادہ تر لوگ کثرت الوہ اور بت پرستی کے قائل ہیں، مگر وہ ان لوگوں کو بھی اپنے میں قبول کرتے ہیں۔ حد یہ کہ خدا کو نہیں ماننے والے ملحد بھی ہندو ہیں۔ بھارت کی ثقافت زبانیں، مذاہب، رقص، موسیقی، فن تعمیر، پکوان اور مختلف تہذیبوں، تاریخی جغرافیائی نوعیتوں پر مشتمل ہے۔ بھارت کی زبانوں، پکوان، موسیقی، رقص، سنیما اور مارشل آرٹ نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مرکوز کی ہے۔

ماضی میں بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو ملحد تھے، 2013–18 تک کرناٹک ریاست کے وزیر اعلیٰ سدارمیا معلنہ طور پر ملحد رہے۔ اس وجہ یہاں کا دایاں محاذ ہر بھارتی کو ہندو مانتا ہے لفظ ہندو کو بھارتی کے معنوں میں پیش کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ تاہم اس بات سے ہر کوئی متفق نہیں ہے۔ اس کے باوجود، بھارت ایک سیکولر ملک ہے۔ یہاں جس طرح منادر جگہ جگہ موجود ہیں، اسی طرح مساجد، گرجا گھر اور گرودوارے ہیں۔ ملک میں کچھ وقت پہلے ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام صدر جمہوریہ تھے جو ایک مسلمان تھے۔ اسی طرح گیانی ذیل سنگھ سکھ ہو کر بھی بھارت کے صدر جمہوریہ تھے۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ بھی سکھ تھے اور بھارت میں دس سال تک وزیر اعظم تھے۔

اسی طرح سے بھارت میں کئی زبانیں اور بولیاں موجود ہیں، مگر ملک میں وفاقی حکومت کی سرکاری زبان ہندی کو قرار دینے کے باوجود اسے قومی زبان کا درجہ نہیں دے پائے ہیں۔ اس کی وجہ غالبًا یہ ہے کہ ہم زبان اور بولی میں حد فاصل کیسے قائم کریں، یہ طے نہیں ہے۔ لوگ جدید طور پر بھوجپوری زبان بولتے ہیں جو ہندی زبان سے کافی مشابہ ہے اور دونوں زبان کے لوگ ایک ہی انداز میں بات کرتے ہیں، ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں۔ تاہم بھوجپوری لوگ اپنی زبان کو ہندی سے الگ ماننے لگے ہیں۔ یہی حال راجستھانی زبان اور کچھ اور بولیوں کا ہے۔ ہندی کے خلاف سے سب زیادہ احتجاج جنوبی ہند کی ریاست تمل ناڈو میں ہوئے ہیں۔ اس کی وجہ سے ریاست کے زیادہ تر مدارس میں لوگ ہندی نہیں پڑھاتے۔ بھارت میں مرکزی اور ریاستی زبانوں کے جھگڑے بھی ہوئے ہیں۔ اور اس کے علاوہ اردو زبان کو اس کا مستحقہ مقام دینے کا مسئلہ ایسا رہا ہے، جس پر سیاسی حلقے سنجیدگی سے کام نہیں کرتے۔ پھر بھی بھارت ایک ہمہ لسانی ملک کے طور عالمی پہچان بنا چکا ہے۔ اس کے کئی بین الاقوامی مطالعے بھی ہو چکے ہیں۔

مذاہب

دھرمی ادیان نے بھارت بھارت کی ثقافت پر گہرا اثر ڈالا ہے
ہندو Kandariya Mahadeva Temple
جین مت Palitana Temples

بھارت میں جنم لینے والے مذاہب میں ہندو مت، جین مت، بدھ مت اور سکھ مت ہیں۔ یہ تمام مذاہب دھرم، کرم اور اہنسا کے فلسفے پر منحصر ہیں۔ بھارت کے تمام مذاہب میں اہنسا کا عنصر غالب رہا ہے اور یہی عنصر مہاتما گاندھي نے برطانوی راج کے خلاف جنگ آزادی میں اپنایا تھا۔ بیرونی مذاہب میں ابراہیمی مذاہب جیسے یہودیت، مسیحیت اور اسلام بھی بھارت میں موجود ہیں۔ ان کے علاوہ زرتشتیت اور بہائیت بھی یہاں پائے جاتے ہیں اور دونوں کا اسلام سے گہرا تعلق ہے۔

تہوار

بھارت کی ثقافت 
رنگولی artwork is usually made during دیوالی or Tihar، اونم، Pongal and other Hindu festivals in the Indian subcontinent.

بھارت ایک کثیر ثقافتی ملک ہے جہاں متعدد مذاہب کے ماننے والے مختلف زبانیں بولتے ہیں اور اپنے اپنے الگ الگ تہوار مناتے ہیں۔ بھارت میں کل تین سرکاری تعطیلات ہیں؛ یوم آزادی بھارت، یوم جمہوریہ بھارت اور گاندھی جینتی اور یہ تینوں ملک بھر میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ منائے جاتے ہیں۔ مشہور مذہبی تہواروں میں نوراتری، کرشن جنم اشٹمی، دیوالی، مہا شیوراتری، گنیش چترتھی، درگا پوجا، ہولی، رتھ یاترا، اوگادی، اونم، وسنت پنچمی، رکشا بندھن اور درگا پوجا۔ بہت اہم ہیں۔

حوالہ جات

Tags:

آریہ سماجبت پرستیبر صغیربرہمو سماجبھارتبھارت کی زبانیںتوحیدجنوبی ایشیاہندوہندو متہندوستانی پکوان

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

خواجہ غلام فریدجہادنظریہ پاکستانقیاسشملہ معاہدہکیبنٹ مشن پلان، 1946ءمعجزات نبویاسلام میں مذاہب اور شاخیںموبائل فوناصول فقہپطرس کے مضامیناسلاموفوبیاحمدابن سیناسلجوقی سلطنتمرثیہعلی گڑھ مسلم یونیورسٹیقتل عثمان بن عفانصل اللہ علیہ وآلہ وسلمایشیا میں ٹیلی فون نمبربرطانوی ہند کی تاریخترقی پسند افسانہقانون اسلامی کے مآخذسورہ یٰسفراق گورکھپوریجی سکس ٹو(G-6/2)اسلام آبادتحقیقموہن جو دڑواسم ضمیر اور اس کی اقسامدولت فلسطینلسانیاتحکیم لقماندو قومی نظریہترقی یافتہ ملکموطأ امام مالکسود (ربا)دیوبندی جامعات و مدارس کی فہرستترقی پسند تحریکغزوہ حنینحرب الفجارغار ثورٹیپو سلطاندجالتعلیم نسواںقرارداد مقاصدافسانہایمان (اسلامی تصور)چاندوجودیتعراقولی دکنی کی شاعریحاتم طائیحفیظ جالندھریبھارتابو جعفر المنصورریڈکلف لائنانس بن مالکدرود ابراہیمیعلی گڑھ تحریکفہمیدہ ریاضبانگ درابنو امیہاردو ہندی تنازعاداس نسلیںعلم عروضمیدانی علاقہبیعت الرضوانیاجوج اور ماجوجکنعانرشید احمد صدیقیجنگ جملقیام پاکستان کے وقت پیش آنے والی ابتدائی مشکلاتاسم علمکریئیٹیو کامنز اجازت نامہابو حنیفہاحتلامسعادت حسن منٹوآل عمرانقوم لوط🡆 More