برکینا فاسو

برکینا فاسو (/bərˈkiːnə fɑːsoʊ/ ( سنیے) bər-KEE-nə FAH-soh; فرانسیسی: )مغربی افریقہ کا خشکی سے گھرا ہوا ایک ملک ہے جس کا کل رقبہ 2٫74٫200 مربع کلومیٹر ہے۔ اس کے اطراف میں چھ ممالک واقع ہیں، شمال میں مالی، مشرق میں نائجر، جنوب مشرق میں بینن، ٹوگو اور گھانا جنوب میں جبکہ جنوب مغرب میں آئیوری کوسٹ واقع ہے۔ اس کا دار الحکومت اواگا ڈوگو ہے۔ 2014 میں یہاں کی کل آبادی 1 کروڑ 73 لاکھ تھی۔

  

برکینا فاسو
برکینا فاسو
برکینا فاسو
پرچم
برکینا فاسو
برکینا فاسو
نشان

برکینا فاسو
 

شعار
(فرانسیسی میں: Unité–Progrès–Justice ویکی ڈیٹا پر (P1451) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ترانہ:
زمین و آبادی
متناسقات 12°16′00″N 2°04′00″W / 12.266667°N 2.066667°W / 12.266667; -2.066667   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بلند مقام
پست مقام
رقبہ
دارالحکومت اواگادوگو   ویکی ڈیٹا پر (P36) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آبادی
حکمران
طرز حکمرانی جمہوریہ   ویکی ڈیٹا پر (P122) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قیام اور اقتدار
تاریخ
یوم تاسیس 1960  ویکی ڈیٹا پر (P571) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عمر کی حدبندیاں
شادی کی کم از کم عمر
شرح بے روزگاری
دیگر اعداد و شمار
منطقۂ وقت متناسق عالمی وقت±00:00   ویکی ڈیٹا پر (P421) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ٹریفک سمت دائیں   ویکی ڈیٹا پر (P1622) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ڈومین نیم bf.   ویکی ڈیٹا پر (P78) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سرکاری ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آیزو 3166-1 الفا-2 BF  ویکی ڈیٹا پر (P297) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بین الاقوامی فون کوڈ +226  ویکی ڈیٹا پر (P474) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ماضی میں میں اسے جمہوریہ اپر وولٹا کہا جاتا تھا اور 4 اگست 1984ء کو اس کا نام بدل کر برکینا فاسو رکھا گیا۔ یہ فیصلہ اس وقت کے صدر تھامس سنکارا نے کیا۔ برکینا فاسو کے شہریوں کو برکینا بے (/bərˈknəb/ bər-KEE-nə-bay) کہا جاتا ہے۔ سرکاری اور کاروباری زبان فرانسیسی ہے۔

موجودہ برکینا فاسو میں فرانسیسی اور دیگر نوآبادیاتی طاقتوں کی انیسویں صدی میں تسخیر سے قبل یہاں مختلف مقامی قبائل آباد تھے جن میں موسی سلطنت اہم ہے۔ فرانس سے 1960ء میں آزادی پانے کے بعد ملک میں کئی حکومتی تبدیلیاں آئی ہیں۔ اکتوبر 2014ء سے ستمبر 2015ء تک نیم صدارتی نظام رائج رہا۔ بلیز کومپار یہاں کے آخری صدر تھے جو 1987ء سے برسرِ اقتدار تھے۔ تاہم ان کی حکومت کا تختہ 31 اکتوبر 2014ء کو نوجوانوں کی تحریک نے الٹ دیا۔ 17 ستمبر 2015ء کو فوج نے بغاوت کر کے عبوری حکومت ختم کر دی اور اقتدار پر قبضہ کر لیا۔

تاریخ

لوگ ہزاروں سالوں سے برکینا فاسو کے علاقے میں رہائش پزیر ہیں۔ سب سے پہلے وہ شکاری تھے اور جانوروں کا شکار کرتے اور پھل اور سبزیاں جمع کرتے تھے، بعد میں وہ کسان بن گئے۔ لوگوں کے کہنے کے مطابق موسی لوگ 11ویں اور 13ویں صدی کے درمیان میں برکینا فاسو پہنچے انھوں نے 19ویں صدی کے آخر تک اس علاقے پر حکمرانی کی۔ 1896 میں فرانس نے موسی سلطنت کو شکست دی اور برکینا فاسو کے نوآبادیاتی حکمرانوں بن گیا۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد، ملک کو اپر وولٹا کے نام سے پکارا جانے لگا۔ 1960 میں اپر وولٹا فرانس سے آزاد ہو گئے۔ نئے ملک کے پہلے صدر مورس Yaméogo تھے۔ Yaméogo نے دیگر سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔ کئی سال تک اپر وولٹا کی عوام اپنی حکومت کے ساتھ خوش نہ رہی لیے اور 1966 میں فوج نے ایک فوجی بغاوت کے ذریعے اقتدار سنبھال لیا۔ 1983 میں تھامس Sankara اور Blaise Compaoré نامی فوجیوں نے حکومت پر قبضہ کر لیا اور پھر۔ Sankara صدر بنے۔ 1984 میں انھوں نے ملک نام تبدیل کر کے برکینا فاسو رکھ دیا جس کا مطلب ایماندار لوگوں کی سرزمین ہے۔ دسمبر 1985 میں برکینا فاسو کی مالی سے جنگ ہوئی۔ 1987 میں پھر فوجی بغاوت ہوئی جس کے نتیجے میں Sankara مارا گیا۔ اس کے بعد Blaise Compaoré ملک کے صدر بنے۔

فہرست متعلقہ مضامین برکینا فاسو

بیرونی روابط

حوالہ جات

Tags:

برکینا فاسو تاریخبرکینا فاسو فہرست متعلقہ مضامین برکینا فاسو بیرونی روابطبرکینا فاسو حوالہ جاتبرکینا فاسوEn-us-Burkina Faso.oggآئیوری کوسٹاواگا ڈوگوبیننفائل:En-us-Burkina Faso.oggمالیمربع کلومیٹرمعاونت:Pronunciation respelling keyمعاونت:بین الاقوامی اصواتی ابجدیہ برائے انگریزیمعاونت:بین الاقوامی اصواتی ابجدیہ برائے فرانسیسینائجرٹوگوگھانا

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

سقراطعلم بیانحد قذفمریم بنت عمرانعلی گڑھ مسلم یونیورسٹیعزیراجزائے جملہسیکولرازمجنگلپاکستان کے اضلاعبھارت کی ریاستوں اور یونین علاقہ جات کی فہرست بلحاظ آبادیمنافقمریم نوازتدوین حدیثفورٹ ولیم کالجشریعت کے مقاصدیاجوج اور ماجوجابن تیمیہغزوہ احدجین متعبد المطلبآب و ہواعراقارسطومیراجیانگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان 2000-01ءرقیہ بنت محمدعمران خانجنگ قادسیہمحمد علی جناحگلگت بلتستانسندھی زبانوزارت داخلہ (پاکستان)عبد اللہ بن ابیفحش فلمامیر خسروکتب احادیث کی فہرستموہن داس گاندھیسید علی خامنہ ایاسباب نزولانسانی جسممحمود حسن دیوبندیذرائع ابلاغیہودی تاریخوراثت کا اسلامی تصوربچوں کی نشوونمافلسطینی قوممشکوۃ المصابیحیسوع مسیحآدم (اسلام)سلیمان (بادشاہ)معجزات نبویاردو ادب کی اصطلاحاتگوتم بدھاحمد قدوریغزوہ بنی قریظہخلفائے راشدینانجمن پنجاببئر غرسخانہ کعبہکابینہ پاکستانپاکستانی عددی پیمانوں کا جدولاختلاف (فقہی اصطلاح)موہن جو دڑواردو نظموادیٔ سندھ کی تہذیبگندھارا فنقرآنی رموز اوقافقرارداد پاکستانگول میز کانفرنس (تحریک آزادی ہند)قراء سبعہجلال الدین رومیمعاشیاتخلافت علی ابن ابی طالبعبد الرحمن بن عوفپریم چندطارق جمیلابو الحسن علی حسنی ندوی🡆 More