کشکولِ اردو اردو زبان میں دستیاب ایک اینڈرائیڈ ایپلیکیشن ہے، جس میں وہ تمام اہم چیزیں یکجا کر دی گئی یں، جن سے مسلمان دین دار طبقہ ہمہ وقت فائدہ حاصل کر سکتا ہے۔ اس کا عام استعمال موبائل پر سہولت کے ساتھ اوقات نماز معلوم کرنے کے لیے کیا جاتا ہے اور یہی اس کی بڑی وجہِ شہرت بنی۔
کشکولِ اردو ایپ کا لوگو | |
کشکول اردو ایپ کے اندر دی گئی فہرست کا اسکرین شاٹ | |
حقیقی مصنف | راہی حجازی |
---|---|
تیار کردہ | محمد ارشد ضیاء |
مستحکم اشاعت | 1.10.12 ورژن |
آپریٹنگ سسٹم | لینکس، اینڈرائیڈ |
پلیٹ فارم | کوٹلن، جاوا |
دستیاب زبانیں | اردو |
صنف | اطلاقی سافٹ ویئر |
ویب سائٹ | kashkoleurdu |
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری عمرین محفوظ رحمانی کے بیان کے مطابق؛ کشکول اردو ایپ کو تیار کرنے والے اترپردیش کے راہی حجازی اور ارشد ضیا ہیں۔ راہی حجازی (محمد سعید پالن پوری) ایک ذی استعداد عالم دین، سوشل میڈیا کے ماہر، سعید احمد پالن پوری کے فرزند، محمد امین پالن پوری کے بھتیجے اور فنی اور تکنیکی مہارت سے مالامال ہیں، انھوں نے بڑی محنتوں سے انڈرائڈ ڈیویلپر ارشد ضیاء کے ساتھ مل کر کشکول اردو ایپ تیار کیا ہے، جس کے ذریعے؛ دین کی اہم اور بنیادی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ راہی حجازی ایپ کے لیے مواد تیار کرنے سے لے کر تشہیر وغیرہ کا کام سر انجام دیتے ہیں، جب کہ ڈیولپمنٹ ارشد ضیا کرتے ہیں، ارشد ضیاء کا تعلق ضلع اعظم گڑھ کے مبارکپور قصبے سے ہے۔ رحمانی کی صراحت کے مطابق؛ اس ایپ کی خصوصیات میں یونیکوڈ میں مکمل قرآن اور پی ڈی ایف کی شکل میں بک مارک کی سہولت کے ساتھ 13، 15 اور 16 سطری قرآن، اوقات نماز اور اس کی دائمی جنتری، قبلہ نما، قمری و شمسی کلینڈر، ترجمے کے ساتھ صبح و شام کے مسنون اذکار، ڈیجیٹل تسبیح اور ان کے علاوہ روزمرہ کے استعمال کی کئی اہم چیزیں بھی شامل ہیں۔
عمرین محفوظ رحمانی نے مسلمانوں سے یہ بھی گزارش کی تھی:
” | کشکول اردو ایپ مختلف جہتوں سے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کے لیے مفید ہے، اس لیے برادران اسلام سے گزارش ہے کہ وہ اس کو اپنے موبائل میں ڈاؤن لوڈ کریں اور اس سے خوب خوب فائدہ اٹھائیں۔ | “ |
ایپ کے اندر درج ذیل سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں:
This article uses material from the Wikipedia اردو article کشکول اردو (اینڈرائیڈ ایپ), which is released under the Creative Commons Attribution-ShareAlike 3.0 license ("CC BY-SA 3.0"); additional terms may apply (view authors). تمام مواد CC BY-SA 4.0 کے تحت میسر ہے، جب تک اس کی مخالفت مذکور نہ ہو۔ Images, videos and audio are available under their respective licenses.
®Wikipedia is a registered trademark of the Wiki Foundation, Inc. Wiki اردو (DUHOCTRUNGQUOC.VN) is an independent company and has no affiliation with Wiki Foundation.