مکتبۃ الشاملہ

مکتبہ الشاملہ یا موسوعہ شاملہ عربی زبان و ادب اور علوم اسلامی کی کتابوں کا عظیم ذخیرہ اور کتابوں کے بڑے سرچ انجنوں میں سے ایک ہے۔

مکتبۃ الشاملہ
Shamela.png
صورت حالفعال
بانیمؤسسه مكتبہ الشاملہ
ملکسعودی عرب
صدر دفترریاض،
تقسیم کاریدنیا بھر میں
کلیدی شخصیاتالدعوة
غیر افسانوی موضوعاتعربی کی کتابیں
ہیئتاسلامی ادب
شائع کنندہمؤسسه مكتبہ الشاملہ
مالکالروضة
باضابطہ ویب سائٹshamela.ws

ویب گاہ

اس مکتبہ کی ویب گاہ پر تقریباً سات ہزار کتابیں موجود ہیں، تاہم دیگر افراد کی ذاتی کوششوں کے نتیجے میں اس میں بے پناہ اضافہ ہوا اور کتابوں کی تعداد لاکھ سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔ سافٹ ویئر میں موجود کتابوں کے متون قابل تلاش ہیں۔ ان کتابوں کو مکتبہ کی سائٹ یا سافٹ ویئر سے پڑھا اور اتارا جا سکتا ہے۔ مکتبہ میں موجود کتابیں bok فارمیٹ کی ہوتی ہیں جو خاص اسی سافٹ ویئر میں کھلتی ہیں۔

تاریخ

مکتبہ شاملہ کا پہلا نسخہ صفر 1426ھ (اپریل 2005ء) میں شائع ہوا، یہ نسخہ ذاتی استعمال کے لیے تھا۔ اگلے سال جنوری 2006ء میں دوسرا نسخہ شائع ہوا، جس میں مزید کتابیں شامل کرنے اور موجود کتابوں کو حذف کرنے کی سہولت متعارف کرائی گئی، اس وقت یہ سہولت اس قسم کے سافٹ ویئروں کے لیے بالکل نئی تھی۔ جون سنہ 2008ء میں اس کا تیسرا نسخہ شائع ہوا جس میں متون کتاب کو اسکین شدہ نسخوں سے مربوط کرنے کی سہولت شامل کی گئی۔ پھر مارچ 2012ء المكتب التعاوني للدعوة و الإرشاد و توعية الجاليات نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔

تعداد کتب

ابتدائی طور پر اس میں مكتبہ المشكاة، مكتبہ صيد الفوائد، مكتبہ ملتقى اہل الحديث اور مكتبہ طريق الإسلام کی کتابوں کو یکجا کر کے بنایا گیا تھا۔ اس وقت اس میں 1800 کتابیں شامل تھیں جن میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا۔ فی الوقت اس میں 50000 سے زائد کتابیں شامل ہو چکی ہیں لیکن اصل سائٹ پر آج بھی 8343 کتابیں ہی ہیں جو تقریبا 2 جی بی حجم رکھتی ہیں۔ اس میں اپنی مرضی سے مزید کتابیں شامل کی جا سکتی ہیں۔ چنانچہ بعض اہل علم نے اس طرح کتابوں کی تعداد لاکھوں تک بڑھا لی ہے۔

موجودہ سہولتیں

یہ سافٹ وئیر آپ کو درجنوں سہولتیں دیتا ہے،مثلا یہاں آپ کسی بھی لفظ کو کسی مخصوص کتاب یا سینکڑوں کتب میں سرچ کر سکتے ہیں، ، آپ بیک وقت درجنوں کتابیں کھول سکتے ہیں، آپ ایک ساتھ بہت سی تفاسیر کا مطالعہ کر سکتے ہیں،آپ کتب اور مصنف کا مختصر تعارف جان سکتے ہیں، آپ اس کے ذریعے احادیث کی تخریج کر سکتے ہیں،ا ٓپ امہات کتب تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

اس سافٹ ویئر میں موجود کتابوں میں بہت سی کتابیں ایسی ہیں جو اپنے شائع شدہ نسخوں کے بالکل مطابق ہیں۔ نیز اس میں کتاب کو اس کے پی ڈی ایف (PDF) نسخے سے مربوط کرنے کی سہولت بھی رکھی گئی ہے۔ اس سہولت کے استعمال سے دونوں نسخوں کے حوالے یکجا نظر آتے ہیں۔

مفت منصوبہ

مکتبہ شاملہ کتابوں کے بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے جوانٹرنیٹ پر مفت ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہے۔ جوں ہی اس میں کوئی نئی کتاب شامل ہوتی ہے وہ خود بخود اس سافٹ ویئر کا حصہ بن جاتی ہے۔ نیز اس کی ڈی وی ڈی بھی تیار ہو کر بازار میں دستیاب ہے۔

شعبہ جات

  • عقیدہ
  • تفاسیر
  • فرق و ردود
  • علوم قرآن
  • تجوید و قرات
  • متون حدیث
  • اجزاء حدیثیہ
  • مخطوطات حدیثیہ
  • كتب ابن ابی دنیا
  • شروح حدیث
  • كتب تخریج و زوائد
  • كتب بانی
  • علل و سؤات
  • علوم حدیث
  • اصول فقہ و قواعد فقہیہ
  • فقہ حنفی
  • فقہ مكی
  • فقہ شافعی
  • فقہ حنبلی
  • فقہ عام
  • بحوث و مسائل
  • سیاسہ شرعیہ و قضاء
  • فتاوى
  • كتب ابن تیمیہ
  • كتب ابن قیم
  • رقاق و آداب واذكار
  • سیرہ و شمائل
  • تاریخ
  • تراجم و طبقات
  • انساب
  • بلدان و جغرافیا و رحلات
  • كتب لغہ
  • غریب و معاجم و لغہ فقہ
  • نحو و صرف
  • ادب و بلاغہ
  • دواوین شعریہ
  • جوامع و مجلات و نحوہا
  • فہارس كتب و ادلہ
  • محاضرات مفرغہ
  • دعوۃ و احوا ل المسلمین
  • عام اسلامی کتابیں
  • دیگر علوم

حوالہ جات

Tags:

مکتبۃ الشاملہ ویب گاہمکتبۃ الشاملہ تاریخمکتبۃ الشاملہ تعداد کتبمکتبۃ الشاملہ موجودہ سہولتیںمکتبۃ الشاملہ مفت منصوبہمکتبۃ الشاملہ شعبہ جاتمکتبۃ الشاملہ حوالہ جاتمکتبۃ الشاملہ

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

عثمان بن عفانموسیٰ اور خضرفعلغزوہ تبوکفارسی زبانلوط (اسلام)عشریعقوب (اسلام)چی گویراقرارداد پاکستانکائناتحسین احمد مدنیمکی اور مدنی سورتیںزمینمسعود حسین خان کا نظریہ آغاز اردواسلام میں زنا کی سزازید بن حارثہاسماسلام اور یہودیتثمودزمین کی حرکت اور قرآن کریمحیاتیاتعلم الناسخ والمنسوخابن خلدونتاتاریبناوٹ کے لحاظ سے فعل کی اقسامآل عمراناذانمسدس حالیغزوہ خندقعلم غیب (اسلام)صہیونیتعلی ہجویریمحمد اقبالسی آر فارمولامتضاد الفاظجن27 اپریلداؤد (اسلام)داوڑجنت البقیعہندوستانی عام انتخابات 1934ءاردو زبان کے شعرا کی فہرستخلافت امویہ کے زوال کے اسبابپریم چندبشر بن حکممطلعحلالہ فقہ حنفیہ کی روشنی میںفہمیدہ ریاضحجر اسودجمع (قواعد)داستان امیر حمزہپاکستان کی یونین کونسلیںکراچیسورہ المجادلہتقسیم ہندمیاں محمد بخشجلال الدین سیوطیظہیر الدین محمد بابرعمرو ابن عاصتخیلاردو محاورے بلحاظ حروف تہجیصدور پاکستان کی فہرستنسخ (قرآن)بادشاہی مسجدمعاویہ بن ابو سفیانسید احمد خانحرفاسمائے نبی محمدزرتشتنو آبادیاتی نظامحلف الفضولرانا سکندرحیاتعالمی یوم مزدورآپریشن طوفان الاقصیٰاقسام حدیثمعاشرہ🡆 More