ایف-35 لائیٹننگ

ایف-35 لائٹننگ (F-35 Lightning) دفاعی ٹیکنالوجی کے بین الاقوامی تعاون کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ 21 ویں صدی کے اس جدید ترین لڑاکا طیارے پر تحقیق اور تیاری کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 272 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ ہے ۔

ایف-35 لائیٹننگ
ایف-35 لائیٹننگ
ایف-35 لائیٹننگ
ایف-35 لائیٹننگ
 

نوع پانچویں نسل کا جیٹ جنگی طیارہ ،  کثیر جہتی جنگی طیارہ ،  سٹیلتھ طیارہ ،  بمبار جنگی طیارہ   ویکی ڈیٹا پر (P279) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری نام F-35 (ریاستہائے متحدہ امریکا ، اطالیہ اور ناروے )  ویکی ڈیٹا پر (P798) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
صانع لوکہیڈ مارٹن ایئروناٹکس
لوکہیڈ مارٹن   ویکی ڈیٹا پر (P176) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
انجن پراٹ و وٹنی ایف 135   ویکی ڈیٹا پر (P516) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کل پیداوار
معلومات
آغاز خدمات 31 جولا‎ئی 2015  ویکی ڈیٹا پر (P729) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پہلی پرواز 15 دسمبر 2006  ویکی ڈیٹا پر (P606) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
صارفین
لمبائی
بلندی
پروں کا دائرۂ کار

تیاری

ایف 35، جسے عرفِ عام میں "جوائنٹ اسٹرائیک فائٹر (Joint Strike Fighter)" بھی کہا جاتا ہے، کے منصوبے میں برطانیہ، اٹلی، نیدرلینڈز، ترکی، کینیڈا، آسٹریلیا، ڈنمارک اور ناروے شریک ہیں۔

ایف-35 لائیٹننگ 
ایف 35 کا امتیازی نشان

تازہ ترین تخمینے کے مطابق فضائیہ کے لیے تیار کیے جانے والے طیارے کی قیمت 45 ملین جبکہ بحریہ کے لیے بنائے جانے والے طیارے کی قیمت 60 ملین امریکی ڈالر ہو گی۔ اس طیارے کے ٹھیکے کے لیے دو بڑی امریکی طیارہ ساز کمپنیوں بوئنگ اور لاک ہیڈ مارٹن کے درمیان پانچ سال تک سخت کشمکش جاری رہی لیکن بالآخر پینٹاگون نے لاک ہیڈ مارٹن کے تیار کردہ پروٹوٹائپ ایکس۔ 35 کو امریکی فضائیہ، بحریہ اور میرین کور کے لیے منتخب کر لیا جسے اب ایف۔ 35 کہا جاتا ہے۔

خصوصیات

اس طیارے کی خاص بات اس میں سٹیلتھ ٹیکنالوجی کا استعمال اور اس کی عمودی پرواز اور لینڈنگ کی صلاحیت ہے۔ یہ امریکی فضائیہ میں ایف 16 اور اے-10 تھنڈربولٹ جبکہ امریکی بحریہ اور میرین کور میں ایف-18 اور ہیریئر جمپ لڑاکا طیاروں کی جگہ لے گا۔ اس طیارے میں جدید ترین ریڈار، ایویونکس اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹم نصب ہیں اور یہ نہ صرف دورِ حاضر بلکہ مستقبل میں تیار کیے جانے والے مہلک روایتی ہتھیار، کروز میزائل اور گائیڈڈ بم بھی لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

حادثات

28 ستمبر 2018ء کو، یو ایس ایم اے سی ایف 35 بی (USMC F-35B) میرین کور ایئراسٹیشن بیوفورٹ، جنوبی کیرولائنا کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ ہواباز محفوظ رہا۔ یہ ایف 35 کے حادثے کا پہلا واقع ہے۔

عام معلومات

پیمائش

  • عملہ : 1
  • لمبائی : 15.37 میٹر / 50.6 فٹ
  • پر کی لمبائی : 10.65 میٹر / 35 فٹ
  • اونچائی : 5.28 میٹر / 17.4 فٹ
  • وزن : 12 ٹن

کارکردگی

  • رفتار : ماک 1.67
  • حد : 2222 کلومیٹر
  • ثقلی وزن : 9 جی
  • اڑان کی بلندی کی حد : 60000 فٹ

حوالہ جات

بیرونی روابط

Tags:

ایف-35 لائیٹننگ تیاریایف-35 لائیٹننگ خصوصیاتایف-35 لائیٹننگ حادثاتایف-35 لائیٹننگ عام معلوماتایف-35 لائیٹننگ حوالہ جاتایف-35 لائیٹننگ بیرونی روابطایف-35 لائیٹننگ

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

والدین کے حقوقعقیقہاعجاز القرآننسب محمد بن عبد اللہمختصر القدوریوزیراعظم پاکستانجولاہاپاکستان میں مردم شماریمنیر نیازیطارق جمیلقیامتنیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان 2022-23ء (دسمبر 2022ء)مورعلم تجویدلوکاٹقرآن میں اسم محمدظہارفیصل آبادبھارتی کرکٹ بورڈ کے صدور کی فہرستروزہ (اسلام)کینیڈااحمد بن حنبلعشرغزوہ ہندتشہدمجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندیپاکستان قومی کرکٹ ٹیمہم جنس پسندیباغ و بہار (کتاب)ابو الحسن علی حسنی ندویامیر خسرواوقات نمازفسطائیتاردو آپ بیتی نگاروں کی فہرستعلم لدنیاسمانگریزی زبانعلم الاعدادارشد مدنیہیر رانجھاصحافتاحمد فرازقومی اسمبلی پاکستانصبرمغلیہ سلطنت کے حکمرانوں کی فہرستسماجصحیح (اصطلاح حدیث)تاریخ ولادت محمد بن عبد اللہمرتضی بھٹوصحابہ کی فہرستجنگ قادسیہراجپوتمذہبشکوہمرزا غلام احمداقبال کا مرد مومنتندور30 اپریلجانوروں کے ناموں کی فہرستجماعمدینہ منورہپاک-افغان تعلقاتشملہ وفددار العلوم دیوبندبرصغیر میں تعلیم کی تاریخHتاریخ اسلامحسن بصریتاریخ لاہورفصاحتصدام حسینپیر کامل (ناول)عائشہ بنت ابی بکراسامہ بن لادن🡆 More