املغم

املغم (amalgam) یا مغلوبہ سے مراد پارے اور کسی اور دھات کا آمیزہ ہوتا ہے۔ پارہ کمرے کے درجہ حرارت پر مائع حالت میں ہوتا ہے اور کئی دھاتوں کو اپنے اندر حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پارے اور دھات کا یہ محلول عام طور پر سخت ٹھوس ہوتا ہے مگر تھیلیئم اور پارے کو ملانے سے جو املغم بنتا ہے وہ نہ صرف مائع ہوتا ہے بلکہ پارے سے بھی کم درجہ حرارت(منفی 58 °C) پر جمتا ہے اور زیادہ سردی ناپنے والے تھرمامیٹر میں استعمال ہوتا ہے۔ صرف لوہا، پلاٹینم، ٹنگسٹن، گیلیئم اور ٹینٹیلم پارے سے مل کر با آسانی املغم نہیں بنا سکتے۔

املغم
Arqueriteجو چاندی اور پارے کا قدرتی املغم ہوتا ہے۔

چاندی کے ساتھ پارے کا املغم انسانی دانتوں میں موجود سوراخوں (cavities) کی بھرائی میں استعمال ہوتا ہے کیونکہ تازہ حالت میں یہ نرم ہوتا ہے لیکن کچھ منٹوں کے بعد سخت ہو جاتا ہے۔ سونے کی کان سے سونا نکالنے کے لیے پارے کا استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ سونا بھی پارے سے ملکر املغم بناتا ہے۔ پارے اور سونے کا املغم سونے کی ملمع کاری (gold plating) میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

املغم
انسانی دانت میں بھرا ہوا املغم۔

کسی املغم کو بہت گرم کرنے پر پارہ بخارات بن کر الگ ہو جاتا ہے اور دھات باقی رہ جاتی ہے۔ پارے کے بخارات سخت زہریلے ہوتے ہیں۔ سونے اور پارے کے املغم سے سونا الگ کرنے کے لیے اس میں شورے کا تیزاب (نائٹرک ایسڈ) ملایا جاتا ہے جو پارے کو تو حل کر لیتا ہے مگر سونے کو حل نہیں کر سکتا۔

دوہرے املغم

سیسہ اور پارے کا املغم ٹھوس ہوتا ہے۔ اسی طرح بسمتھ اور پارے کا املغم بھی ٹھوس ہوتا ہے۔ مگر جب ان دونوں ٹھوس املغم کو ملایا جاتا ہے تو دونوں ملکر پارے کی مانند مائع شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ اس دھاتی آمیزے کو Mackenzie’s alloy کہتے ہیں۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات

بیرونی روابط

مائع گیلیئم اور پارے کا الگ الگ رہنا: یو ٹیوب کی ویڈیو

Tags:

املغم دوہرے املغم مزید دیکھیےاملغم حوالہ جاتاملغم بیرونی روابطاملغمتھرمامیٹرتھیلیئملوہاٹنگسٹنپارہپلاٹینمگیلیئم

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

تاریخ اعوانفہرست ممالک بلحاظ رقبہرفع الیدینکھوکھرمشت زنیمحمد بن اسماعیل بخاریزمینشہاب نامہفحش فلمآل عمرانشیزوفرینیاموسیٰ اور خضرسی آر فارمولااذانسعد الدین تفتازانیپاک چین تعلقاتاحمد سرہندیمحمود حسن دیوبندیاسلام میں انبیاء اور رسولجنسی دخولحرب الفجارعزیررموز اوقافکتب احادیث کی فہرستچوسرعالمی یوم مزدورسورہ النورردیفاردو شاعریقطب شاہی اعوانالمغربکوسمشت زنی اور اسلاممحمد مکہ میںابولہبعشرقتل علی ابن ابی طالبایمان مفصلاوقات نمازشدھی تحریکاہل بیتعمران خان کے اہل و عیالانسانی حقوقائمہ اربعہعبد المطلبپاکستان کا پرچمخلافت علی ابن ابی طالبنماز جمعہمیر انیسنظریہ پاکستانفارابیحلیمہ سعدیہآکسیجنابو الحسن علی حسنی ندویتاریخ پاکستانفاطمہ زہراعراقزکاتاسلام بلحاظ ملک27 اپریلمعجزات نبویبھارتحسان بن ثابتموسیٰخودی (اقبال)ماتریدیپریم چندحواریجنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا دورہ ویسٹ انڈیز 2000–01ءحیدر علی آتشپاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے کپتانوں کی فہرستجنپستانی جماعفرعونسلمان فارسیسندھ طاس معاہدہامہات المؤمنین🡆 More