کاپی رائٹ

کاپی رائٹ یا حقوق نقل ایک قانونی تصور ہے جو عام طور پر حکومتوں کی طرف سے ایک محدود مدت کے لیے کام کے اصل خالق کو خصوصی حقوق دیتا ہے۔

کاپی رائٹ
پہلا کاپی رائٹ قانون - 1710

حقِ کاپی رائٹ وہ حق ہے جو کسی کتاب یا رسالہ وغیرہ کے مصنف یا ناشر کو قانونی طور پر ایک خاص مدت کے لیے حاصل ہوتا ہے اور اس کی رو سے اس کے سوا کوئی بھی اس کی طباعت یا اشاعت نہیں کرسکتا ہے اور نہ اسے فروخت کرسکتا ہے۔ رومن دور حکومت میں نہایت محدود پیمانہ پر اس حق کا تعین کیا گیا تھا لیکن عام طور پر اس کا رواج پندرہویں صدی عیسوی میں طباعت کے فروغ سے شروع ہوا۔ اس زمانہ میں یورپ کے حکمراں، افراد یا ناشرین کی گلڈ کو فرمان کے ذریعہ کسی کتاب وغیرہ کی طباعت و اشاعت کاحق عطا کرتے تھے۔ اس فرد یا گلڈ کے سوا کسی اور کو اس کتاب کی اشاعت کا حق نہیں ہوتا تھا۔ اس طرح وہ ایک طرف آسانی کے ساتھ کتاب کو سنسر کرسکتے تھے۔ تاکہ کوئی باغیانہ خیالات یا الحاد کی باتیں نہ شائع ہونے پائیں۔ اس کے علاوہ مطبع کے مالکوں اور ناشروں کے ادارے یا گلڈ بھی نظر رکھتے تھے تاکہ کوئی کتاب چوری چھپے نہ شائع ہو۔

کاپی رائٹ کے بارے میں انگلستان میں پہلا مکمل قانون 1710ء میں بنا اور امریکا میں 1790ء میں۔ لیکن بہت ساری کتابیں جو ایک ملک میں چھپتیں ان کے سستے اڈیشن دوسرے ملکوں میں بلا اجازت چھاپ کر شائع کر لیے جاتے۔ اس لیے 1887ء میں برن (سویٹزرلینڈ) میں سمجھوتا ہوا۔ جس کی رو سے اس چوری پر پابندی لگا دی گئی۔ شروع میں امریکا اس سمجھوتے میں شریک نہیں ہوا۔ ستمبر 1952ء میں دنیا کے تمام آزاد ملکوں نے بین الاقوامی کاپی رائٹ کا ایک قانون منظور کیا جس میں امریکا بھی 1954ء میں شریک ہو گیا۔ اس قانون کے مرتب کرنے میں مجلس اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسکو نے کافی اہم حصہ لیا۔ اسے یورپ، ایشیا اور دوسرے علاقوں کے اکثر ملکوں نے تسلیم کر لیا ہے۔

دائرہ کار

کاپی رائٹ کا اطلاق عام طور پر تخلیقی، دانشور یا فنکارانہ کام کے ایک وسیع دائرہ پر ہوتا ہے۔ تفصیلات مختلف دائرہ اختیار میں مختلف ہوتی ہیں، لیکن ان میں نظمیں، ڈرامے اور دیگر ادبی کام مثلاْ فلمیں، رقص، موسیقی، صوتی تسجیل، نقاشی (پینٹنگز)، کشید (ڈرائنگ)، مجسمے، تصاویر، سافٹ ویئر (سافٹ ویئر)، مشعہ (ریڈیو) اور بعید نُما (ٹیلی ویژن) کی نشریات اور صنعتی طرحبند (ڈیزائن) شامل ہیں۔

مزید دیکھیے

فہرست ممالک بلحاظ حد حقوق نسخہ

Tags:

قانون

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

ثقافتزراعتایسٹرفہرست پاکستان کے دریاگھوڑاآل انڈیا مسلم لیگواقعہ کربلاگول میز کانفرنس (تحریک آزادی ہند)لیڈی ڈیاناظہیر الدین محمد بابرصدور پاکستان کی فہرستایشیائی ممالک کی فہرست بلحاظ رقبہعلی ہجویریسورہ الفرقانموسیٰ اور خضراسلامی اقتصادی نظامحلف الفضولسورہ الانبیاءچاندروزنامہ جنگخواجہ غلام فریدسلیمان کا ہدہدعلی گڑھ تحریکجنسی دخولتفاسیر کی فہرستتقسیم ہندہیکل سلیمانیارسطوایشیا اور اوقیانوسیہ کی خود مختار ریاستوں کی فہرست بلحاظ انسانی ترقیاتی اشاریہکراچیفضل الرحمٰن (سیاست دان)کوسادارہ فروغ قومی زباناسم مصدرسعودی عرب کی ثقافتتہجدفرحت عباس شاہزندگی کا مقصد807 (عدد)ایوب خانعباس بن علیتاریخ ولادت محمد بن عبد اللہحذیفہ بن یماندرۂ خیبرقرۃ العين حيدراجماع (فقہی اصطلاح)التوبہقرآنی معلوماتعید الفطرعبد اللہ بن مبارکدو قومی نظریہشالامار باغچینناگورنو قرہ باغ تنازعصحاح ستہنماز جنازہاسلام میں مذاہب اور شاخیںصلح حدیبیہ100 خواتین (بی بی سی)سعدی شیرازیسورہ النورمجموعہ تعزیرات پاکستانارکان نماز - واجبات اور سنتیںزین العابدینآزاد کشمیرسورہ العنکبوتجمیل الدین عالیموسیٰقومی ترانہ (پاکستان)شب براتتنظیم برائے جنوب مشرقی ایشیائی اقوامدعائے قنوتایمان (اسلامی تصور)الطاف حسین حالیبسم اللہ الرحمٰن الرحیمپاکستانی ثقافتاسلام میں خواتیندولت فلسطینجدہ🡆 More