سوالبارد کا بیجوں کا عالمی ذخیرہ

سوالبارد مملکت ناروے کا شمالی ترین علاقہ ہے جو چند جزائر پر مشتمل ہے۔ یہاں دنیا بھر سے لا کر 9 لاکھ 30 ہزار اقسام کے بیجوں کو ایک پہاڑ میں سرنگ کھود کر کولڈ اسٹوریج میں محفوظ رکھا گیا ہے۔ اگر دنیا میں تیسری یا چوتھی جنگ عظیم اور بھیانک تباہی کے بعد ساری نباتات ختم ہو جائے تو بچ جانے والے چند انسانوں کے لیے خوراک کے شدید مسائل ہو جائیں گے۔ ایسے موقع پر ان محفوظ شدہ بیجوں کی مدد سے دنیا کو دوبارہ بسانے میں مدد ملے گی۔ پبلک میڈیا میں اسے اکثر Doomsday Vault کہا جاتا ہے۔ Svalbard Global Seed Vault قطب شمالی سے صرف 1300 کلومیٹر یعنی 810 میل کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ بے انتہا سرد مقام ہے اور اور یہاں زلزلے آنے کے امکانات نہیں ہیں۔ سطح سمندر سے اس سرنگ کی اونچائی 430 فٹ ہے اور کسی سیلاب کے خطرے سے محفوظ ہے۔ بیجوں کو منفی 18 ڈگری سینٹی گریڈ پر رکھا جاتا ہے۔ اگر ریفریجریشن کا نظام عارضی طور پر خراب بھی ہو جائے تو ارد گرد جمی برف کی وجہ سے درجہ حرارت زیادہ بڑھنے نہیں پاتا۔ اس جگہ پہرہ داری کا انتہائی سخت نظام ہے۔ اگرچہ دنیا میں کئی اور بھی بیجوں کے ذخیرے ( seed banks ) ہیں مگر وہ نیوکلیئر جنگ جھیلنے کے قابل نہیں ہیں۔ نقادوں کا کہنا ہے کہ یہ ان زہریلے بیجوں کا ذخیرہ ہے جو جینیٹک انجینیئرنگ کی مدد سے بنائے گئے ہیں اور حیاتاتی ہتھیار کے طور پر استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

سوالبارد کا بیجوں کا عالمی ذخیرہ
Svalbard globale frøhvelv
سوالبارد کا بیجوں کا عالمی ذخیرہ
سوالبارد کا بیجوں کا عالمی ذخیرہ
Location within Svalbard
میں
عمومی معلومات
حیثیتComplete
قسمSeed bank
مقاماسپیتس‌برگن
ملکناروے
متناسقات78°14′09″N 15°29′29″E / 78.235867°N 15.491374°E / 78.235867; 15.491374
بلندی130 میٹر (430 فٹ)
سنگ بنیاد19 June 2006
لاگت45 million kr (امریکی ڈالر9 million)
تکنیکی تفصیلات
منزلوں کی تعداد1
منزل رقبہ~1,000 میٹر2 (~11,000 فٹ مربع)
ایوارڈز اور انعاماتNorwegian Lighting Prize for 2009
No.6 TIME's Best Inventions of 2008
ویب سائٹ
دفتری ویب سائٹ Edit this at Wikidata

حوالہ جات

Tags:

جنگ عظیمدرجہ حرارتسطح سمندرسوالباردقطب شمالیناروے

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

سورہ الطلاقحیدر علی آتش کی شاعریصلح حدیبیہتصوففتح سندھ27 اپریلڈپٹی نذیر احمدعبد اللہ شاہ غازیقوم عادتفسیر قرآنخلافت امویہ کے زوال کے اسبابرومی سلطنتسندھ طاس معاہدہامیر خسروغلام عباس (افسانہ نگار)حجازسودقریشاصناف ادباملافقہی مذاہبعباسی خلفا کی فہرستصحابیابو داؤدمنیر احمد مغلمحمد بن عبد اللہمثنوی سحرالبیاننیوزی لینڈ قومی کرکٹ ٹیممترادفمجید امجدگوگلحکومت پاکستاناسلام میں جماعغزالیاقسام حدیثہندوستانی عام انتخابات 1934ءمتواتر (اصطلاح حدیث)ارکان نماز - واجبات اور سنتیںہم جنس پرستیخاندانوہابیترجمتدوین حدیث25 اپریلالنساءاصول الشاشیحسین بن علیامہات المؤمنینہابیل و قابیلحروف مقطعاتآئین پاکستان 1956ءشیعہ کتب کی فہرستکشتی نوحعثمان اولداستان امیر حمزہفضل الرحمٰن (سیاست دان)کلیم الدین احمدزباناسماء اصحاب و شہداء بدرپاک بھارت جنگ 1965ءجنگ صفینپاکستان مسلم لیگ (ن)شدھی تحریکصہیونیتسعد بن ابی وقاصبیعت الرضوانبھارت کے عام انتخابات، 2024ءعلی گڑھ تحریکایمان مفصلریڈکلف لائنہیر رانجھامسجد ضرارجمہوریتایوان بالا پاکستاناقوام متحدہ کی غیر خود حکمرانی علاقوں کی فہرستابو ایوب انصاریسعدی شیرازیجلال الدین محمد اکبر🡆 More