اسم ذات

اسم ذات اُس اسم کو کہتے ہیں جس کے ذریعے کسی چیز کی تمیزدوسری چیزوں سے کی جائے۔

اسم ذات

اسم ذات اُس اسم کو کہتے ہیں جس کے ذریعے کسی چیز کی تمیزدوسری چیزوں سے کی جائے۔

اسم ذات کا مفہوم

اسم ذات کی مثالیں

قلم، دوات 2۔ صبح، شامٹیلی فون، میز 4۔ پروانہ، شمعبکری، گائے 6۔ پنسل، ربڑمسجد، کرسی 8۔ کتاب، کاغذگھڑی، دیوار 10۔ کمپیوٹر، ٹیلی ویژن وغیرہ

اشعارکی مثالیں

زندگی ہو میرے پروانے کی صورت یارب علم کی شمع سے ہومجھ کو محبت یارب
صبح ہوتی ہے شام ہوتی ہے عمریوں ہی تمام ہوتی ہے

اسم ذات

اسم ذات اُس اسم کو کہتے ہیں جس کے ذریعے کسی چیز کی تمیزدوسری چیزوں سے کی جائے۔

1۔ اسم تصغیریا اسم مصغر 2۔ اسم مکبر 3۔ اسم ظرف 4۔ اسم آلہ 5۔ اسم صوت

1۔ اسم تصغیر یا اسم مصغرکا مفہوم

وہ اسم جس میں کسی نام کی نسبت چھوٹائی کے معنی پائے جائیں اسم تصغیر یا اسم مصغر کہلاتا ہے۔

یا

اسم تصغیر وہ اسم ہے جس میں چھوٹا ہونے کے معنی پائے جائیں تصغیر کے معنی چھوٹا کے ہیں۔

یا

اسم تصغیر وہ اسم ہے جس میں کسی چیز کا چھوٹا ہونا ظاہرہو۔

ٰ مثالیں

گھر سے گھروندا، بھائی سے بھیا، دُکھ سے دُکھڑا، صندوق سے صندوقچہ، پنکھ سے پنکھڑی، دَر سے دَریچہ وغیرہ

2۔ اسم مکبر

وہ اسم ہے جس میں کسی چیز نسبت بڑائی کے معنی پائے جائیں اسم مکبر کہلاتا ہے۔

یا

اسم مکبر وہ اسم ہے جس میں بڑائی کے معنی پائے جائیں، کبیر کے معنی بڑا کے ہوتے ہیں۔

یا

اسم مکبر اس اسم کو کہتے ہیں جس میں بڑائی کے معنی ظاہر ہوں۔

مثالیں

لاٹھی سے لٹھ، گھڑی سے گھڑیال، چھتری سے چھتر، راہ سے شاہراہ، بات سے بتنگڑ، زور سے شہ زور وغیرہ

3۔ اسم ظرف

اسم ظرف اُس اسم کو کہتے ہیں جو جگہ یا وقت کے معنی دے۔

یا

ظرف کے معنی برتن یا سمائی کے ہوتے ہیں، اسم ظرف وہ اسم ہوتا ہے جو جگہ یا وقت کے معنی دیتا ہے۔

مثالیں

باغ، مسجد، اسکول۔ صبح، شام، آج، کل وغیرہ

اسم ظرف کی اقسام

اسم ظرف کی دو اقسام ہیں

1۔ اسم ظرف زماں

2۔ اسم ظرف مکاں

1۔ اسم ظرف زماں

اسم ظرف زماں وہ اسم ہوتا ہے جو کسی وقت (زمانے) کو ظاہر کرے

یا

ایسا اسم جو وقت یا زمانے کے معنی دے اسم ظرف زماں کہلاتا ہے۔

مثالیں

سیکنڈ، منٹ، گھنٹہ، دن، رات، صبح، شام، دوپہر، سہ پہر، ہفتہ، مہینہ، سال، صدی، آج، کل، پرسوں، ترسوں وغیرہ

2۔ اسم ظرف مکاں

اسم ظرف مکاں وہ اسم ہے جو جگہ یا مقام کے معنی دے۔

یا

وہ اسم جو کسی جگہ یا مقام کے لیے بولا جائے اُسے اسم ظرف مکاں کہتے ہیں۔

مثالیں

مسجد، مشرق، میدان، منڈی، اسکول، زمین، آسمان، مدرسہ، وغیرہ

4۔ اسم آلہ

اُس اسم کو کہتے ہیں جو کسی آلہ یا ہتھیار کا نام ہو۔

یا

اسم آلہ وہ اسم ہے جو کسی آلہ یا ہتھیار کے لیے بولا جائے۔

یا

اسم آلہ اُس اسم کو کہتے ہیں جو کسی آلہ یا ہتھیار کا نام ہو، آلہ کے معنی اوزار یا ہتھیار کے ہوتے ہیں۔

مثالیں

گھڑی، تلوار، چُھری، خنجر، قلم، توپ، چھلنی وغیرہ

5۔ اسم صوت

وہ اسم جو کسی انسان، حیوان یا بے جان کی آواز دے اسم صوت کہلاتا ہے۔

اسم صوت وہ اسم ہے جو کسی جاندار یا بے جان کی آواز کو ظاہر کرے۔

ایسا اسم جو کسی جاندار یا بے جان کی آواز کو ظاہر کرے اسم صوت کہلاتا ہے، صوت کے معنی آواز کے ہوتے ہیں۔

مثالیں

کُٹ کُٹ مرغی کی آواز، چوں چوں چڑیا کی آواز، غٹرغوں کبوتر کی آواز، ککڑوں کوں مرغے کی آواز، کائیں کائیں کوے کی آواز وغیرہ

حوالہ جات

Tags:

اسم ذات اسم ذات کی اقساماسم ذات

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

بخت نصرسیکولرازمجاوید حیدر زیدیخلافت امویہمرزا غالبعلم بیانمشت زنیمیا خلیفہنور الدین زنگیسیرت النبی (کتاب)فلسطیناورخان اولچنگیز خاناجماع (فقہی اصطلاح)محمد بن عبد اللہقرآنسورہ الانبیاءناول کے اجزائے ترکیبیآبی چکروزن کی متروک اکائیاں (پاکستان)اسلام میں حیضبلھے شاہسورہ الحجقازقستان میں زراعتخطبہ الہ آبادالیگزینڈر ہیملٹنپاک بھارت جنگ 1965ءکنایہفتنہفعل معروف اور فعل مجہولوہابیتاشرف علی تھانویمحمد علی جناحابو جہلانا لله و انا الیه راجعونسورہ العنکبوتہیر رانجھاطارق جمیلرومالصہیونیتحقوق العبادکیبنٹ مشن پلان، 1946ءمسجد قباءمسجد نبویرومانوی تحریکصحیح بخاریایمان (اسلامی تصور)جنگلامیر خسرواوریلیان دیواریںفاعل-مفعول-فعلفرحت عباس شاہکلمہ کی اقساماصطلاحات حدیثیوسف (اسلام)اردو آپ بیتی نگاروں کی فہرستدبستان لکھنؤوزارت داخلہ (پاکستان)اسم علمایشیا میں کرنسیوں کی فہرستیوم الفرقانخلافت عباسیہجلال الدین رومیجون ایلیاكاتبين وحیصلاح الدین ایوبیمحمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چچاشالامار باغکابینہ پاکستانمہدیسورہ بقرہآیتاسماء بنت ابی بکرقتل عثمان بن عفانعلی گڑھ تحریکجذام🡆 More