اسم ذات

اسم ذات اُس اسم کو کہتے ہیں جس کے ذریعے کسی چیز کی تمیزدوسری چیزوں سے کی جائے۔

اسم ذات

اسم ذات اُس اسم کو کہتے ہیں جس کے ذریعے کسی چیز کی تمیزدوسری چیزوں سے کی جائے۔

اسم ذات کا مفہوم

اسم ذات کی مثالیں

قلم، دوات 2۔ صبح، شامٹیلی فون، میز 4۔ پروانہ، شمعبکری، گائے 6۔ پنسل، ربڑمسجد، کرسی 8۔ کتاب، کاغذگھڑی، دیوار 10۔ کمپیوٹر، ٹیلی ویژن وغیرہ

اشعارکی مثالیں

زندگی ہو میرے پروانے کی صورت یارب علم کی شمع سے ہومجھ کو محبت یارب
صبح ہوتی ہے شام ہوتی ہے عمریوں ہی تمام ہوتی ہے

اسم ذات

اسم ذات اُس اسم کو کہتے ہیں جس کے ذریعے کسی چیز کی تمیزدوسری چیزوں سے کی جائے۔

1۔ اسم تصغیریا اسم مصغر 2۔ اسم مکبر 3۔ اسم ظرف 4۔ اسم آلہ 5۔ اسم صوت

1۔ اسم تصغیر یا اسم مصغرکا مفہوم

وہ اسم جس میں کسی نام کی نسبت چھوٹائی کے معنی پائے جائیں اسم تصغیر یا اسم مصغر کہلاتا ہے۔

یا

اسم تصغیر وہ اسم ہے جس میں چھوٹا ہونے کے معنی پائے جائیں تصغیر کے معنی چھوٹا کے ہیں۔

یا

اسم تصغیر وہ اسم ہے جس میں کسی چیز کا چھوٹا ہونا ظاہرہو۔

ٰ مثالیں

گھر سے گھروندا، بھائی سے بھیا، دُکھ سے دُکھڑا، صندوق سے صندوقچہ، پنکھ سے پنکھڑی، دَر سے دَریچہ وغیرہ

2۔ اسم مکبر

وہ اسم ہے جس میں کسی چیز نسبت بڑائی کے معنی پائے جائیں اسم مکبر کہلاتا ہے۔

یا

اسم مکبر وہ اسم ہے جس میں بڑائی کے معنی پائے جائیں، کبیر کے معنی بڑا کے ہوتے ہیں۔

یا

اسم مکبر اس اسم کو کہتے ہیں جس میں بڑائی کے معنی ظاہر ہوں۔

مثالیں

لاٹھی سے لٹھ، گھڑی سے گھڑیال، چھتری سے چھتر، راہ سے شاہراہ، بات سے بتنگڑ، زور سے شہ زور وغیرہ

3۔ اسم ظرف

اسم ظرف اُس اسم کو کہتے ہیں جو جگہ یا وقت کے معنی دے۔

یا

ظرف کے معنی برتن یا سمائی کے ہوتے ہیں، اسم ظرف وہ اسم ہوتا ہے جو جگہ یا وقت کے معنی دیتا ہے۔

مثالیں

باغ، مسجد، اسکول۔ صبح، شام، آج، کل وغیرہ

اسم ظرف کی اقسام

اسم ظرف کی دو اقسام ہیں

1۔ اسم ظرف زماں

2۔ اسم ظرف مکاں

1۔ اسم ظرف زماں

اسم ظرف زماں وہ اسم ہوتا ہے جو کسی وقت (زمانے) کو ظاہر کرے

یا

ایسا اسم جو وقت یا زمانے کے معنی دے اسم ظرف زماں کہلاتا ہے۔

مثالیں

سیکنڈ، منٹ، گھنٹہ، دن، رات، صبح، شام، دوپہر، سہ پہر، ہفتہ، مہینہ، سال، صدی، آج، کل، پرسوں، ترسوں وغیرہ

2۔ اسم ظرف مکاں

اسم ظرف مکاں وہ اسم ہے جو جگہ یا مقام کے معنی دے۔

یا

وہ اسم جو کسی جگہ یا مقام کے لیے بولا جائے اُسے اسم ظرف مکاں کہتے ہیں۔

مثالیں

مسجد، مشرق، میدان، منڈی، اسکول، زمین، آسمان، مدرسہ، وغیرہ

4۔ اسم آلہ

اُس اسم کو کہتے ہیں جو کسی آلہ یا ہتھیار کا نام ہو۔

یا

اسم آلہ وہ اسم ہے جو کسی آلہ یا ہتھیار کے لیے بولا جائے۔

یا

اسم آلہ اُس اسم کو کہتے ہیں جو کسی آلہ یا ہتھیار کا نام ہو، آلہ کے معنی اوزار یا ہتھیار کے ہوتے ہیں۔

مثالیں

گھڑی، تلوار، چُھری، خنجر، قلم، توپ، چھلنی وغیرہ

5۔ اسم صوت

وہ اسم جو کسی انسان، حیوان یا بے جان کی آواز دے اسم صوت کہلاتا ہے۔

اسم صوت وہ اسم ہے جو کسی جاندار یا بے جان کی آواز کو ظاہر کرے۔

ایسا اسم جو کسی جاندار یا بے جان کی آواز کو ظاہر کرے اسم صوت کہلاتا ہے، صوت کے معنی آواز کے ہوتے ہیں۔

مثالیں

کُٹ کُٹ مرغی کی آواز، چوں چوں چڑیا کی آواز، غٹرغوں کبوتر کی آواز، ککڑوں کوں مرغے کی آواز، کائیں کائیں کوے کی آواز وغیرہ

حوالہ جات

Tags:

اسم ذات اسم ذات کی اقساماسم ذات

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

اسلامی قانون وراثتیہودکرنسیوں کی فہرستمحمد مکہ میںاللہشاعریآیت مباہلہوادی نیلمچاندجلال الدین رومیمعتزلہیورومذکر اور مونثآخرتسودبانگ درانیوزی لینڈ قومی کرکٹ ٹیمصل اللہ علیہ وآلہ وسلمحذیفہ بن یمانابو داؤدمیثاق مدینہکریئیٹیو کامنز اجازت نامہہندوستانی عام انتخابات 1945ءاسرائیلمثنوی سحرالبیانمالک بن انسمعاشیاتمسجدبادشاہی مسجدجنگپاکستانی ثقافتزرتشتابو الاعلی مودودیاردو افسانہ نگاروں کی فہرستمعاذ بن جبلعربی ادبقرآنی رموز اوقافلیاقت علی خانبدرگوگلاسماء اللہ الحسنیٰقرآن میں انبیاءجنت البقیعاسلامی عقیدہلوئس ماؤنٹ بیٹنجابر بن حیانشکوہعثمان غازی (سیریل)پشتوننمازحقوق نسواںمجموعہ تعزیرات پاکستانمنیر احمد مغلغلام علی ہمدانی مصحفیممالک اور ان کے دار الحکومتحیدر علی آتشبنگلہ دیشبدعت (اسلام)نماز جمعہغزوہ بنی قینقاعصدام حسینرشید احمد صدیقیاصناف ادبaqcxbانارکلیہضمالانفالعقیقہمقدمہ شعروشاعریآپریشن طوفان الاقصیٰاردو شاعریعبد الرحمٰن جامیامیر تیمورفعل معروف اور فعل مجہولریڈکلف لائنمہیناتاریخ ہند🡆 More