پاکستان میں تصوف

پاکستان اور جنوبی ایشیا کے خطہ میں تصوف کی ایک تاب ناک تاریخ رہی ہے جو تقریباً ہزار برس پر محیط ہے۔ اور پاکستان کے طول و عرض میں موجود ہزاروں مزارات اور خانقاہیں اس طویل تاریخ کا ثبوت ہیں۔

معاصر اثرات

پاکستان میں دو طرح کا تصوف نظر آتا ہے۔ پہلا تصوف وہ ہے جو عوامی حلقوں میں خوب مقبول ہے۔ اس تصوف میں پیروں اور صوفیوں سے تعلق قائم کیا جاتا اور ان سے مرادیں مانگی جاتی ہیں۔ چنانچہ پاکستان کے بیشتر قصباتی عوام کسی پیر سے مربوط ہوتے اور اس سے مرادیں مانگنے میں یقین رکھتے ہیں۔ جبکہ دوسرا تصوف ذرا علمی نوعیت کا حامل ہے جو فی الحال تعلیم یافتہ طبقوں اور شہری عوام میں مقبول ہے۔ اس تصوف کے معتقدین عہد وسطیٰ کے صوفیا مثلاً غزالی، احمد سرہندی اور شاہ ولی اللہ وغیرہ کی تحریروں سے متاثر ہیں۔

صوفی مزارات پر حملے

پاکستان میں تصوف و صوفیا کی مقبولیت کا عالم یہ ہے کہ وہاں کے عوام ہر شب جمعہ کو کسی مزار میں جمع ہوتے ہیں نیز ان پیروں کے سالانہ عرسوں کا بھی خوب اہتمام کیا جاتا ہے۔ بعض اجتماعات میں سماع اور صوفی رقص بھی ہوتے ہیں۔ بیشتر قدامت پسند علما ان اجتماعات پر نکیر کرتے ہیں، ان کا خیال ہے کہ اس طرح کے اجتماعات اور رسوم پیغمبر اسلام اور ان کے صحابہ کی تعلیمات سے متصادم ہیں۔

سینٹر فار اسلامک ریسرچ کولابوریشن اینڈ لرننگ کے جمع کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2005ء سے اب تک پاکستان کے ان مزارات پر انتیس دہشت گردانہ حملے ہو چکے ہیں جن میں 560 افراد زخمی اور لقمہ اجل ہوئے۔ ان حملوں کا سرا ممنوع دہشت گرد تنظیموں سے جا ملتا ہے۔

سنہ 2017ء میں داعش نے مزار سیہون شریف پر خود کش دھماکا کروایا تھا۔

سلاسل تصوف

چشتیہ

عہد حاضر میں معین الدین چشتی کا مزار غیر مسلم اور مسلم دونوں کا مرجع ہے۔ اس مزار پر ہر سال ہزاروں مسلمان و غیر مسلم سیاح آتے ہیں۔ عشق نوری سلسلہ اسی چشتی سلسلہ کی ایک ارتقا یافتہ شکل ہے جو 1960ء کی دہائی میں لاہور پاکستان میں وجود میں آیا۔

نور بخشیہ

سلسلہ نور بخشیہ سلسلہ گلگت بلتستان کے خطہ بلتستان میں رائج ہے اور سلسلہ عالیہ نوربخشیہ کے موجودہ پیر طریقت حضرت الحاج سید محمد شاہ نورانی مدظلہ العالی ہیں۔ آپ اپنے پیشرو سید عون علی عون المومنین ؒ کی 1991ء میں رحلت کے پیریت کے منصب پر فائز ہوئے۔ آپ کو اپنے پیشرو سید عون علی عون المومنین اور پیرطریقت حضرت سید محمد شاہ زین الاخیار کی وصیت اور ہدایات کے مطابق منصب پیریت پر فائز کیا گیا۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات

Tags:

پاکستان میں تصوف معاصر اثراتپاکستان میں تصوف صوفی مزارات پر حملےپاکستان میں تصوف سلاسل تصوفپاکستان میں تصوف مزید دیکھیےپاکستان میں تصوف حوالہ جاتپاکستان میں تصوفجنوبی ایشیاپاکستان

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

بادشاہخلافت علی ابن ابی طالبرفع الیدینسنن ابی داؤدیمین غموسمصرقرأتاعتکافبنی اسرائیلابو سفیان بن حربقراء سبعہامرؤ القیسگوتم بدھحسین ابن علیصفیہ بنت حیی بن اخطبسندھ طاس معاہدہیاجوج اور ماجوجالانفالقوم عاداللہولی دکنی کی شاعریخیبر پختونخوااہل بیتزرتشتیتعشاءحقوق العبادشجر غرقدترکیب نحوی اور اصولسائرہ بانو (سیاست دان)حقوقمختار ثقفیسورہ بقرہقرارداد مقاصدبھارتپروین شاکراپرنا بالنچراغ تلےعبد اللہ بن عمرسائمن کمشنابن انشاایشیانوروزذوالفقار علی بھٹواجزائے جملہزبیدہ بنت جعفرکارل مارکستعلیمقرآنمسجد اقصٰیابن خلدونحجاج بن یوسفغزوہ تبوکایوب خانشعیب علیہ السلاماسماء اللہ الحسنیٰحجر اسودمراکشاوقیہغذا کے اجزافاعل-مفعول-فعلسوریہفرج (عضو)بدھ متپیرسمیر امنپاکستان میں تعلیمعبد اللہ بن عباسجاٹابو جہلآیتراکھ (ناول)قیراطتفاسیر کی فہرستعائشہ بنت ابی بکر🡆 More