جگر مراد آبادی: ہندوستانی شاعر

جگر مرادآبادی کا اصل نام علی سکندر اور تخلص جگر تھا۔ بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر مراداباد میں پیدا ہوئے اور اسی لیے مرادآبادی کہلائے۔ اردو کے مشہور شاعر گذرے ہیں۔

جگر مراد آبادی
جگر مراد آبادی: پیدائش, تعلیم, وفات

معلومات شخصیت
پیدائشی نام علی سکندر
پیدائش 6 اپریل 1890ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مراد آباد   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 9 ستمبر 1960ء (70 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
گونڈہ، اترپردیش   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت جگر مراد آبادی: پیدائش, تعلیم, وفات بھارت (26 جنوری 1950–)
جگر مراد آبادی: پیدائش, تعلیم, وفات برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
جگر مراد آبادی: پیدائش, تعلیم, وفات ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
صنف غزل
پیشہ مصنف ،  شاعر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
جگر مراد آبادی: پیدائش, تعلیم, وفات باب ادب

آپ بیسویں صدی کے اردو کے مشہور شاعروں میں سے ایک ہیں۔ آپ کو سب سے زیادہ نظموں کو جمع کرنے پر ایوارڈ ملا۔

پیدائش

آپ 6 اپریل 1890ء کو مرادآباد میں پیدا ہوئے۔ ۔ آپ کم عمر میں ہی اپنے والد سے محروم ہو گئے اور آپ کا بچپن آسان نہیں تھا۔

تعلیم

آپ نے مدرسے سے اردو اور فارسی سیکھی۔ شروع میں آپ کے شاعری کے استاد رسہ رامپوری تھے۔ آپ غزل لکھنے کے ایک اسکول سے تعلق رکھتے تھے۔ بلا کے مے نوش تھے مگر بڑھا پے میں تا ئب ہو گئے تھے -

وفات

آپ کا 9 ستمبر 1960ء کو انتقال ہو گیا۔

منسوبات

گوندا میں ایک رہائشی کالونی کا نام آپ کے نام پر 'جگر گنج ' رکھا گیا ہے۔ وہاں ایک اسکول کا نام بھی آپ کے نام پر جگر میموریل انٹر کالج رکھا گیا ہے۔

شاعری

جگر مرادآبادی اردو شاعری کے چمکتے ستاروں میں شمار ہوتے ہیں کیونکہ ان کی شاعری ان کی رنگارنگ شخصیت،رنگ تغزّل اور نغمہ و ترنم کی آمیزش کا نتیجہ ہے جس نے انھیں اپنے زمانے بے حد مقبول اور ہردلعزیز بنا دیا تھا۔ جگر کوشاعری کا ذوق بچپن سے ہی تھا کیونکہ والد مولوی علی نظر اور چچا مولوی علی ظفر دونوں شاعر تھے اور بے حد مقبول تھے۔ ان کا دیوان کلیات جگر کے نام سے بازار میں دستیاب ہے جو ان کی غزلوں، نظموں قصائد و قطعات کا مجموعہ ہے۔ اس دیوان کی خاص بات یہ ہے کہ اس کا دیباچہ آل احمد سرور نے لکھا ہے جنھوں نے کلیات کا عکس اتار کر رکھ دیا ہے۔

آل احمد سرور کہتے ہیں:

جگر ایک رومانی شاعر ہیں۔ رومان کسی نہ کسی حقیقت کو ہی خوابوں میں پیش کرتا ہے۔ جگر کے یہاں بھی خواب اور حقیقت کی دھوپ چھاؤں نظر آتی ہے۔

جگر کو مرزا غالب اور دیگر شعرا کی طرح یہ امتیاز حاصل ہے کہ ان کے کئی اشعار ضرب المثل بن گئے ہیں اور برسوں گذر جانے کے بعد ہیں زبان پر تازہ رہتے ہیں۔ مثلاً

یہ عشق نہیں آساں اتنا ہی سمجھ لیجے
اک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے

تصانیف

  • داغ جگر (1922ء)
  • شعلہ طور
  • آتشِ گل

نمونۂ کلام

کسی صورت نمودِ سوزِ پنہانی نہیں جاتی

بھجا جاتا ہے دل چہرے کی تابانی نہیں جاتی

صداقت ہو تو دل سینے سے کھنچنے لگتے ہیں واعظ

حقیقت خود کو منوالیتی ہے مانی نہیں جاتی

چلے جاتے ہیں بڑھ بڑھ کرمٹے جاتے ہیں گرگرکر

حضورِ شمع پروا نوں کی نادانی نہیں جاتی

وہ یوں دل سے گزرتے ہیں کہ آ ہٹ تک نہیں ہوتی

وہ یوں آواز دیتے ہیں کہ پہچانی نہیں جاتی

محبت میں اک ایسا وقت بھی دل پر گزرتا ہے

کہ آنسو خشک ہو جاتے ہیں طغیا نی نہیں جاتی


گلشن پرست ہوں مجھے گل ہی نہیں عزیز

کانٹوں سے بھی نباہ کیے جا رہا ہوں میں


آدمی آدمی سے ملتا ہے

دل مگر کم کسی سے ملتا ہے


میں وہ صاف ہی نہ کہہ دوں‘جو ہے فرق تجھ میں مجھ میں

ترا درد دردِ تنہا‘مرا غم غمِ زمانہ

مرے دل کے ٹوٹنے پر ‘ہے کسی کو ناز کیا کیا

مجھے اے جگر مبارک‘یہ شکستِ فاتحانہ


بنا بنا کے جو دنیا مٹائی جاتی ہے

ضرور کوئی کمی ہے جو پائی جاتی ہے

بیرونی روابط

حوالہ جات

Tags:

جگر مراد آبادی پیدائشجگر مراد آبادی تعلیمجگر مراد آبادی وفاتجگر مراد آبادی منسوباتجگر مراد آبادی شاعریجگر مراد آبادی تصانیفجگر مراد آبادی نمونۂ کلامجگر مراد آبادی بیرونی روابطجگر مراد آبادی حوالہ جاتجگر مراد آبادیاترپردیشمراداباد

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

مسیحیتاسلام میں بیوی کے حقوقفہرست ممالک بلحاظ آبادیفصاحتعلم بیانعائشہ بنت ابی بکرشاہ احمد نورانیمشکوۃ المصابیحہندو متجنگ آزادی ہند 1857ءجناصول الشاشیمشت زنی اور اسلامفلسطینمحمد مکہ میںجابر بن حیانمرزا محمد ہادی رسواعلی گڑھ مسلم یونیورسٹیصحیح بخاریقرآنی معلوماتعربی زبانالسلام علیکممحمد فاتحسعد الدین تفتازانیفتح سندھیہودیت میں شادیعدتتعویذشہاب نامہ25 اپریلمکہپاک بھارت جنگ 1965ءالمغربابو الکلام آزادماسکوسورہ الفتحسجاد حیدر یلدرمعمرو ابن عاصآئین ہندبرطانوی ایسٹ انڈیا کمپنینور الدین زنگینماز جنازہسائمن کمشنانڈین نیشنل کانگریساحمدیہوراثت کا اسلامی تصورمصراجتہادروح اللہ خمینیخطبہ الہ آبادخلافت امویہ کے زوال کے اسبابرومی سلطنتوادیٔ سندھ کی تہذیباقبال کا مرد مومندار العلوم دیوبندخواجہ غلام فریددار العلوم ندوۃ العلماءپولیومالک بن انسنیلسن منڈیلازکریا علیہ السلامبلاغتاسلام میں طلاقمحمد بن ادریس شافعیافلاطوناشتراکیتقرارداد پاکستاناسلامی تہذیبسعدی شیرازیہابیل و قابیلاصطلاحات حدیثمغلیہ سلطنت کے حکمرانوں کی فہرستتقسیم بنگالاہل بیتجنت البقیعترقی پسند تحریکمجید امجد🡆 More