ڈینئیل کہنیمن اسرائیلی نژاد امریکی ماہر اقتصادیات ہیں اقتصا دیات میں ان کی کام کی اہمیت کو دیکھ کر 2002 میں انھیں اور ورمن ایل سمتھ کو نوبل میموریل انعام برائے معاشیات دیا گیا۔ ڈینئل کہنیمن (Daniel Kahneman) ایک اسرائیلی امریکن نفسیات دان (انگریزی: Daniel Kahneman; عبرانی: דניאל כהנמן; مارچ 1934 میں پیدا ہوئے) ہیں جو فیصلہ سازی کی نفسیات پر کام کے لیے مشہور ہیں۔ 2002 میں کرداری اقتصادیات پر کام پر انھیں نوبل پرائز سے نوازا گیا (یہ انعام انھوں نے ورنن اسمتھ کے ساتھ شیئر کیا)۔ ان کی تجرباتی دریافتوں نے جدید اقتصادی نظریے میں انسانی تعقل کے مفروضے کو چیلنج کیا۔ اموس ٹورسکی اور دیگر کے ساتھ مل کر کہنیمن نے عام انسانی غلطیوں کے لیے ایک ادراکی بنیاد قائم کی جو تعصب اور تحقیق سے پیدا ہوتی ہیں اور امکانی تھیوری ایجاد کی۔
ڈینئیل کہنیمن | |
---|---|
(عبرانی میں: דניאל כהנמן) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 5 مارچ 1934ء تل ابیب |
تاریخ وفات | 27 مارچ 2024ء (90 سال) |
شہریت | اسرائیل ریاستہائے متحدہ امریکا |
رکن | قومی اکادمی برائے سائنس ، امریکی اکادمی برائے سائنس و فنون ، امریکن فلوسوفیکل سوسائٹی |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ عبرانی یروشلم (1950ء کی دہائی–1954) جامعہ کیلیفورنیا، برکلے (1958–1961) |
تخصص تعلیم | نفسیات |
تعلیمی اسناد | بی اے ،ایم اے اور پی ایچ ڈی |
پیشہ | ماہر نفسیات ، ماہر معاشیات ، استاد جامعہ ، مضمون نگار ، مصنف |
مادری زبان | عبرانی |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی ، عبرانی ، یدیش زبان |
شعبۂ عمل | cognitive school ، نفسیات ، معاشیات |
ملازمت | جامعہ عبرانی یروشلم ، برٹش کولمبیا یونیورسٹی ، جامعہ کیلیفورنیا، برکلے ، جامعہ پرنسٹن |
اعزازات | |
صدارتی تمغا آزادی (2013) گراویمئر اعزاز (2003) نوبل میموریل انعام برائے معاشیات (2002) اسرائیل پرائز فیلو آف امریکن اکیڈمی آف آرٹ اینڈ سائنسز اعزازی ڈاکٹریٹ | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ، باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
2011 میں انھیں فارن پالیسی میگزین نے دنیا کے بہترین دانشوروں کی فہرست میں شامل کر لیا۔ اسی سال، ان کی کتاب "سوچ، تیز اور آہستہ" (Thinking, Fast and Slow) چھپی اور چھپتے ہی بیسٹ سیلر بن گئی، اس کتاب میں ان کی تحقیق کا خلاصہ کیا گیا۔
یہ پرنسٹن یونیورسٹی کے اسکول وڈرو ولسن میں نفسیات کے پروفیسر ہیں۔ کہنیمن ٹی جی جی گروپ کے بانی پارٹنر ہیں، یہ کاروبار اور فلاح عام کی کمپنی ہے۔ ان کی شادی رائل سوسائٹی کی ساتھی اینے ٹرائسمین سے رہی جو 2018 میں وفات پا گئیں۔
2015 میں دی اکانومسٹ نے انھیں دنیا کے بااثر ترین ماہر اقتصادیات کی فہرست میں ساتویں نمپر پر درج کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے کبھی اقتصادیات کا ایک کورس بھی نہیں پڑھا۔ اس مضمون کے متعلق جو بھی سیکھا وہ معاونین رچرڈ تھیلر اور جیک کنیش سے سیکھا۔
نوبل پرائز انعام لیتے وقت اپنی تقریر میں کہا "جب آپ طویل عرصہ جی لیتے ہیں، تو ناممکن کو حقیقت بنتا دیکھ پاتے ہیں۔" یہ اس طرف اشارہ تھا کہ انھوں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ وہ ایک ماہر اقتصادیات کے طور پر جانے جائیں گے جبکہ انھوں نے اپنی تعلیم ایسے مضمون میں شروع کی جو آگے چل کر کرداری اقتصادیات بن گیا مگر شروع میں نفسیات کے تحت آتا تھا۔
کیا ہم اپنے وجدان پر بھروسا کر سکتے ہیں؟ الیکس کے ساتھ انٹرویو پر مبنی کتاب "اخلاقیات پر گفتگو"، 2009
سب دماغ میں ہے، اے بی سی، آسٹریلیا، 2003
سب دماغ میں ہے، بی بی سی، 2011
سوچ کے بارے سوچ، کہنیمن کے ساتھ انٹریو، 2011
آپ کیسے حقیقت میں فیصلہ کرتے ہیں، بی بی سی سیریز، 2013–2014
پیش نظر صفحہ نوبل انعام یافتگان سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |
This article uses material from the Wikipedia اردو article ڈینئیل کہنیمن, which is released under the Creative Commons Attribution-ShareAlike 3.0 license ("CC BY-SA 3.0"); additional terms may apply (view authors). تمام مواد CC BY-SA 4.0 کے تحت میسر ہے، جب تک اس کی مخالفت مذکور نہ ہو۔ Images, videos and audio are available under their respective licenses.
®Wikipedia is a registered trademark of the Wiki Foundation, Inc. Wiki اردو (DUHOCTRUNGQUOC.VN) is an independent company and has no affiliation with Wiki Foundation.