سائنٹولوجی

سائنٹولوجی یا سائنس مت مذہبی عقائد و معمولات کا مجموعہ ہے، جس کا آغاز امریکی مصنف ایل رون ہبرڈ نے 1952ء میں کیا۔ ہبرڈ نے ابتدائی طور پر تصورات کا ایک پروگرام ترتیب دیا جسے ڈایانیٹکس کا نام دیا گیا۔ اس پروگرام کو ڈایا نیٹکس فاؤنڈیشن کی جانب سے تقسیم کیا گیا۔ فاؤنڈیشن بہت جلد دیوالیہ ہو گئی اور ہبرڈ بنیادی اشاعت Dianetics: The Modern Science of Mental Health کے حقوق سے محروم ہو گئے۔ انھوں نے اس موضوع کو مذہب کے طور پر نئی شکل دی اور اس کو سائنٹولوجی کے طور پر نیا نام دیا اور اس حوالے سے اصطلاح، نظریات، ای-میٹر اور عملِ تنقیح یا آڈیٹنگ کو رائج کیا۔ ایک برس کے اندر ہی انھوں نے ڈایانیٹکس کے حقوق حاصل کر لیے اور دونوں موضوعات کی چرچ آف سائننٹولوجی کی چھتری تلے آبیاری کی۔

سائنٹولوجی
سائنٹولوجی

صدر دفتر گولڈ بیس
ریورسائیڈ کاؤنٹی، کیلی فورنیا
تاریخ تاسیس مئی 1952
ریلیجیس ٹیکنالوجی سینٹر
کا چیئرمین
ڈیوڈ مسکیوج
باضابطہ ویب سائٹ www.scientology.org

تشریح

ہبرڈ نے سائنٹولوجی کی تشریح اس طرح کی کہ یہ اصطلاح لاطینی لفظ “scio” سے متاثر ہے، جس کے معنی جاننا یا موازنہ کرنا ہے؛ اور کے ساتھ یونانی لفظ “logos” یعنی کوئی بیرونی شکل، جس کے ذریعے اندرونی کیفیات و خیالات کا اظہار کیا جاتا ہے۔ لہٰذا ہبرڈ لکھتے ہیں کہ جاننے کے بارے میں جاننا یا علم کی سائنس۔

تنازعات

ہبرڈ کے گروہوں کو قابل غور طور پر مزاحمت اور تنازعات کا سامنا ہے۔ جنوری 1951ء میں نیوجرسی بورڈ آف میڈیکل ایگزامنرز نے ڈایا نیٹکس فاؤنڈیشن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی تھی، جس میں لائسنس کے بغیر طبی ادویات کی تعلیم دینے کا الزام تھا۔ ہبرڈ کے پیرو کار مجرمانہ طور پر امریکی حکومت کے رازوں تک رسائی میں ملوّث رہے ہیں۔

بین الممالک قانون سے تصادم کا موقف

ہبرڈ سے متاثرہ اداروں اور ان کی زمرہ بندی اکثر و بیشتر تنازعات کا شکار رہے ہیں۔ جرمنی نے سائنٹولوجی گروہوں کو غیر آئینی فرقہ قرار دیا ہے۔ فرانس میں پارلیمانی رپورٹس کے مطابق سائنٹولوجی کو خطرناک فرقوں کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔

حوالہ جات

Tags:

سائنٹولوجی تشریحسائنٹولوجی تنازعاتسائنٹولوجی بین الممالک قانون سے تصادم کا موقفسائنٹولوجی حوالہ جاتسائنٹولوجی1952ءریاستہائے متحدہ امریکامصنف

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

قرآن میں ذکر کردہ ناموں کی فہرستابو ہریرہجغرافیہ پاکستانسورہ الاحزابکیمیاٹیپو سلطانحمدزین العابدینصحابہ کی فہرستارکان نماز - واجبات اور سنتیںآئین پاکستان 1956ءخانہ کعبہریڈکلف لائنتلمیحسعادت حسن منٹوچاندجادولیاقت علی خانمحمد ضیاء الحقحیاتیاتغزوہ حنیناسم صفتجنقرآن میں انبیاءکلو میٹرپاکستان کی زبانیںریاست ہائے متحدہپریم چند کی افسانہ نگاریسیکولرازماموی معاشرہنماز جنازہصدور پاکستان کی فہرستعبادت (اسلام)مادہحجاج بن یوسفتزکیۂ نفسراحت فتح علی خانحدیث کساءاحسانکرکٹدوسری جنگ عظیمچوسرخط نستعلیقجی سکس ٹو(G-6/2)اسلام آبادمحمد بن عبد اللہمحمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چچابچوں کی نشوونماغزالیبناوٹ کے لحاظ سے فعل کی اقسامداستانقلعہ لاہوراستعارہمنافقعبد اللہ بن ابیصحاح ستہفحش فلماردو شاعریاہل حدیثدریائے سندھمحمد قاسم نانوتویماریہ قبطیہپاکستان مسلم لیگ (ن)نظام الدین الشاشىخلفائے راشدینمشت زنی اور اسلاممعتزلہختم نبوتمعتمر بن سلیماندبستان لکھنؤعثمان غازی (سیریل)ذو القرنینکلمہسورہ فاتحہمسجد نبویسندھ طاس معاہدہبعثتہودریختہ🡆 More