فلم پٹھان: 2023ء بھارتی فلم

پٹھان 25 جنوری 2023ء کو ریلیز ہونے والی ہندی زبان کی ہنگامہ خیز فلم ہے۔ اس فلم کو سدھارتھ آنند نے لکھا ہے اور انھوں نے ہدایتکاری کے فرائض انجام دیے ہیں۔ اس فلم کو آدتیہ چوپڑا پروڈیوس کر رہے ہیں۔ فلم کے مرکزی اداکاروں میں شاہ رخ خان، جان ابراہم، دیپیکا پڈوکون اور اشوتوش رانا ہیں۔ یہ فلم وائی آر ایف کی جاسوسی دنیا کی چوتھی قسط ہے۔ شاہ رخ خان زیرو (فلم) کے بعد پہلی بار مرکزی کردار میں نظر آ رہے ہیں۔ یہ فلم بھارت میں یوم جمہوریہ کے ایک دن قبل 25 جنوری کو آئی میکس پر ہندی، تمل اور تیلگو میں ریلیز ہوئی۔

پٹھان
(ہندی میں: पठान ویکی ڈیٹا پر (P1476) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فلم پٹھان: پس منظر, کردار, پروڈکشن

ہدایت کار
سدہارتھ آنند   ویکی ڈیٹا پر (P57) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اداکار شاہ رخ خان
جان ابراہم
دپکا پڈوکون
نابن لوہاگن
سلمان خان
اشوتوش رانا
ڈمپل کپاڈیہ   ویکی ڈیٹا پر (P161) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فلم ساز ادتیے چوپڑا   ویکی ڈیٹا پر (P162) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
صنف ہنگامہ خیز فلم ،  پر تجسس فلم ،  جاسوسی فلم ،  مہم جویانہ فلم   ویکی ڈیٹا پر (P136) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دورانیہ
زبان ہندی   ویکی ڈیٹا پر (P364) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملک فلم پٹھان: پس منظر, کردار, پروڈکشن بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P495) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
موسیقی وشال-شیکھر   ویکی ڈیٹا پر (P86) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تقسیم کنندہ یش راج فلمز   ویکی ڈیٹا پر (P750) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ نمائش 25 جنوری 2023  ویکی ڈیٹا پر (P577) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مزید معلومات۔۔۔
فلم پٹھان: پس منظر, کردار, پروڈکشن
tt12844910  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

پس منظر

پٹھان را کا ایک جاسوس ہے جسے جلا وطن کر دیا گیا ہے۔ مگر اس کا مقصد ‘‘آوٹ فٹ ایکس‘‘ نامی نجی دہشت گرد تنظیم کا خاتمہ کرنا ہے۔

کردار

پروڈکشن

ڈولپ مینٹ

2 مارچ 2022ء کو یش راج فلمز، شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم اپنے اپنے سماجی ذرائع ابلاغ کھاتوں پر پٹھان فلم کا اعلان کیا اور عوام کے سامنے فلم کی پہلی جھلک پیش کی۔

اس سے قبل سلمان خان اور وشال ڈڈلانی جیسی ہستیاں پہلے ہی فلم کے بارے میں بتا چکی تھیں۔ وشال ڈڈلانی نے اپنے ٹویٹر پر لکھا تھا “ماضی کے آنکڑے کوئی حیثیت نہیں رکھتے، مستقبل کا کوئی آنکڑا بہت بڑا نہیں ہے۔ پوری دنیا شاہ رخ خان کا انتظار کررہی ہے۔ بلکہ اس سے کہیں زیادہ ہم ایک بڑی فلم کے نغموں پر کام کر رہے ہیں۔ وائی آر ایف پہلی ڈولبی کیمرا کا استعمال کررہی ہے اور آئی میکس کیمرا پر فلمائی جانے والی یہ بالی ووڈ کی پہلی فلم ہے۔

کردار نگاری

فلم کے کاسٹنگ ڈائریکٹر شانو شرما تھے۔ ستمبر 2022ء کو شاہ رخ خان کا انتخاب ہوا۔ جبکہ اسی سال نومبر میں دیپیکا نے فلم کو سائن کیا۔ جان ابراہم نے ممبئی میں فلمسازی کے دوران میں فلم میں شمولیت اختیار کی۔ ڈمپل کپاڈیا کی کاسٹنگ دسمبر 2020ء میں ہوئی۔ نومبر 2020ء میں ہی سلمان خان کے کیمیو کی بھی تصدیو کرگی گئی۔ وہ اپنے ٹائگر کے اوتار میں نظر آئیں گے۔

فلم سازی

17 نومبر 2020ء کو ممبئی میں فلم کی پہلی تصویر کشی شروع کی حئی۔ جنوری 2021ء میں دبئی میں فلمسازی شروع ہوئی۔ فلم کے کئی طویل مناظر اور پیچھا کرنے والے مناظر وہیں فلمائے گئے۔ اپریل 12، 2021ء کو ٹیم کے کچھ ارکان کورونا وائرس کا مرض کے متاثر ہوگیے اور کچھ دنوں کے لیے فلمسازی روک دی گئی۔ حالانکہ 25 جون 2021ء کو فلمسازی پھر سے شروع ہوئی۔ فلم کا ایک نغمہ مایورکا اور قادس میں فلمایا جانا تھا مگر اسے منسوخ کر دیا گیا۔۔ فروری 2022ء ہسپانیہ میں فلم کے کچھ ایکشن مناظر فلمائے گئے جس میں شاہ رخ، دیپیکا اور جان تینوں نظر آتے ہیں۔ مارچ 2022ء میں یش راج فلمز اسٹوڈیو میں فلم کے آخری مناظر فلمائے گئے اور فلم کو مکمل کر لیا گیا۔ اکتوبر 2022ء میں کچھ مزید مناظر بھی فلمائے گئے۔ فلم کے مناظر متعدد جگہوں پر فلمائے گئے ہیں جیسے بھارت، افغانستان، ہسپانیہ، متحدہ عرب امارات، ترکیہ، اطالیہ اور فرانس۔ سائبیریا کی جھیل بیکال میں فلمائی جانے والی یہ بھارت کی پہلی فلم ہے۔

موسیقی

فلم کی موسیقی کو وشال-شیکھر نے کمپوز کیا ہے۔ موسیقی کے اسکور کو سنچت بلہارا اور انکت بلہارا نے کمپوز کیا ہے۔ فلم کا نغمہ “بے شرم رنگ“ 12 دسمبر 2022ء کو جاری کیا گیا۔ دوسرا نغمہ “جھومے جو پٹھان“ 22 دسمبر 2022ء کو جاری کیا گیا۔

ٹریک لسٹنگ
نمبر.عنوانبولموسیقیگلوکارطوالت
1."بے شرم رنگ"کمار، وشال دادلانی (ہسپانوی بول)وشال-شیکھرشلپا راؤ، Caralisa Monteiro، وشال دادلانی، شیکھر راوجیانی4:18
2."جھومے جو پٹھان"کماروشال-شیکھرArijit Singh، Sukriti Kakar، وشال دادلانی، شیکھر راوجیانی3:28
3."پٹھان کی تھیم"Kit BeeSanchit Balhara، Ankit BalharaMagdalena Supel2:37
4."Jim's Theme"میکانیکیSanchit Balhara, Ankit BalharaMaanya Narang, Riya Duggal1:11
کل طوالت:11:34

تشہیر

2 مارچ 2022ء کو فلم کا علانیہ ٹیزر جاری کیا گیا اور اسی کے ساتھ ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا گیا۔ فلم کا موشن پوسٹر 25 جون 2022ء کو جاری کیا گیا۔ فلم کا باقاعدہ ٹیزر شاہ رخ خان کے 57ویں یوم پیدائش کے موقع پر 2 نومبر 2022ء کو جاری کیا گیا۔اس ٹیزر کو یوٹیوب پر 2 دنوں میں 22 ملین سے زیادہ لوگوں نے دیکھا۔ فلم کا رسمی ٹریلر 10 جنوری 2023ء کو جاری کیا گیا۔ 14 جنوری 2023ء کو برج خلیفہ پر بھی پٹھان فلم کے ٹریلر کو دکھایا گیا۔

تنازعات

فلم مرکزی نغمہ “بے شرم رنگ“ پر دایاں بازو ہندوتوا تنظیموں کے خوب واویلا مچایا۔ ان کا کہنا تھا فلم میں لڑکی کو زعفرانی رنگ میں برہنہ حالت میں (بیکینی) دکھایا گیا ہے جب کہ سبز کپڑے پہن کر لڑکا اس کی عصمت ریزی رہا ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نوروتم مشرا نے نغمہ کو متازع بتاتے ہوئے کہا کہ اگر نغمہ کو دوست نا کیا گیا تو ان کی حکومت فلم پر پابندی لگانے غور کر سکتی ہے۔ جگہ جگہ شاہ رخ خان کے پتلے نذر آتش گئے گئے۔ ایک مسلم تنظیم نے بھی نغمہ پر اعتراض جتایا۔ 29 دسمبر 2022ء کو سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن نے فلمسازوں کو فلم میں کچھ تبدیلی کرنے کی ہدایت دی بالخصوص ثقافت اور عقیدہ کے تعلق سے درستی کرنے کو کہا۔ پٹھان کو بورڈ نے U/A سند کے ساتھ منظوری دے دی۔

ریلیز

پٹھان فلم کو 25 جنویری 2023ء کو سنیما گھروں میں یوم جمہوریہ کی مناسبت سے آئی میکس ورزن میں ریلیز کیا جائے گا۔ فلم ہندی زبان کے ساتھ ساتھ تمل زبان اور تیلگو زبان میں ریلیز کیا جائے گا۔

نوول آئی سی ای تھیٹر (novel ICE theatre) فارمیٹ میں ریلیز ہونے والی پٹھان بھارت کی پہلی فلم ہے۔

حوالہ جات

Tags:

فلم پٹھان پس منظرفلم پٹھان کردارفلم پٹھان پروڈکشنفلم پٹھان تشہیرفلم پٹھان تنازعاتفلم پٹھان ریلیزفلم پٹھان حوالہ جاتفلم پٹھان2023ءآدتیہ چوپڑااشوتوش رانابھارتجان ابراہمدیپیکا پڈوکونشاہ رخ خانہندی زبانہنگامہ خیز فلمیوم جمہوریہ

🔥 Trending searches on Wiki اردو:

برطانوی ہند کی تاریخضرب المثلابراہیم رئیسیسورہ الرحمٰنکلوگرامآخرتقرآناسم معرفہ (خاص)، اسم نکرہ (عام)صحیح مسلمحدیث ثقلیناردو ناول نگاروں کی فہرستعبد المطلبپاکستان میں مردم شماریصدام حسینبلھے شاہوالدین کے حقوققیامت کی علاماتعرب قبل از اسلامعلم حدیثاردو آپ بیتی نگاروں کی فہرسترشید حسن خانتنقیدمریم بنت عمرانعبد اللہ بن مسعودشکوہمثنوی سحرالبیاناردو افسانہ نگاروں کی فہرستگندمتعویذمحمود حسن دیوبندیکتابیاتجماعترقی پسند تنقیدبراعظمافواہنازش جہانگیرخلافت راشدہتفاسیر کی فہرستایمان بالملائکہزرتشتیتجمع (قواعد)ابو عبیدہ بن جراحمغلیہ سلطنتگندھارا فنثناءیسوع مسیحداستان امیر حمزہسائمن کمشنپروین شاکرگول میز کانفرنس (تحریک آزادی ہند)نظام شمسیحفیظ جالندھریاسلامی عقیدہمحمد قاسم نانوتویمطلعحجاج بن یوسفسورہ روممراکشہم جنس پرستیمعراجاردوآسٹریلیا سہ ملکی سیریز 2000-01ءمحمد بن قاسمرفع الیدینمومن خان مومنپاکستانی افسانہمغلیہ سلطنت کے حکمرانوں کی فہرستلوط (اسلام)یحیی بن زکریامترادفشریعت کے مقاصدترکیب نحوی اور اصولقیامتجنگ جملمحمد بن ادریس شافعیخطبہ حجۃ الوداعتلمیح🡆 More